Press club Dadyal invited at National assembly
پریس کلب ڈڈیال کے ممبران نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال کی خصوصی دعوت پر تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے ممبران نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال نے تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے وفد کو سینٹ کی تاریخی اہمیت اور سینٹ کب اور کیسے وجود میں آیا اس کی ویڈیوز اور فوٹیج گیلری کا وزٹ کرایا۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال کی خصوصی دعوت پر تحصیل پریس کلب ڈڈیال کا وفد صدر عبدالشاہد چوہدری اور جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب ڈڈیال شجاع الرحمن چوہدری کے ساتھ ڈپٹی جنرل سیکرٹری عدنان بہزاد، نائب صدر ہارون بٹ محمد، مسعود خواجہ،ظہیر سپرو، طیب کشمیری، عاصم رفیق ،محمد سہیل برکت ،قاسم صادق بٹ ،مسعود حسین شاہ اسمبلی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال نے تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے وفد کو وزٹ کرائی اور سینٹ اور اسمبلی کے تاریخی پس منظر پر بریفنگ دی اور آخر پر تمام ممبران تحصیل پریس کلب ڈڈیال نے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ آپ نے اتنی بڑی مصروفیت کے باوجود ہمیں عز ت بخشی اور اپنی مصروفیت کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہر چیز کے بارے میں بریفنگ دی یہ ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں اور اس پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال نے تمام ممبران کو کہا کی آپ جس شعبے سے وابستہ ہیں وہ ایک مقدس شعبہ ہے اور ہر ممکن کوشش کریں کہ اپنی صحافتی ذمہ داریوں حقائق پر مبنی بات جو بھی مسائل ہوں ان کو تعمیری انداز میں لکھیں اور جو خبر حقیقت پر مبنی نہ ہوں اس کو نظر انداز کر دیں اور اپنے اس صحافتی قلم کے تقدس کو برقرار رکھنا۔
آمد ہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھا ری اکثریت سے جیتے گی,چوہدری راقب یا سین آف اوناع
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔
چوہدری راقب یا سین آف اوناع نے صحافیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آمد ہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھا ری اکثریت سے جیتے گی اور میا ں محمد نواز شریف عوامی عدالت میں سر خرو ہو نگے اور ڈانس پارٹی کے نام پر جلسہ کر نے والو ں کوعبر ت ناک شکست دیں گے میا ں محمدنواز شریف لو گو ں کے دلو ں میں بستے ہیں مخا لفین جتنی مرضی کو شش کر لیں وہ میا ں محمد نواز شریف کو لو گو ں کے دلو ں سے نہیں نکال سکتے میا ں محمد نواز شریف آج بھی دلو ں کے وزیر اعظم ہیں وہ ہر امیر و غریب کے دل میں بستے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی دن رات محنت کی وجہ سے آج ڈڈیال تر قی کی راہ پر گا مزن ہے تمام مین روڈز اور لنک روڈزکا کام تیزی سے جا ری ہے انشا ء اللہ بہت جلد ڈڈیال میں تر قیا تی کا مو ں کا جال بچھا دیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ سا بقہ حکومت نے پا نچ سالو ں میں لو گو ں کو ان کے بنیا دی حقوق سے دور رکھا انشا ء اللہ اب تمام لو گو ں کو ان کی دہلیز پر ان کا حق ملے گا ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کے سا بقہ دورے حکومت میں بیشما ر تر قیا تی کا م ہو ئے اور انشا ء اللہ اس با ر بھی وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد ڈڈیال میں ریکا رڈ توڑ تر قیا تی کام کر وائیں گے ۔
حالیہ تعمیر ہونیوالی ڈڈیال تا سیاکھ روڈ پہ اوور سپیڈنگ کی وجہ سے سوچانی کہ مقام پر تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔
ڈڈیال سیاکھ روڈ پہ کا ر حادثہ تفصیل کہ مطابق حالیہ تعمیر ہونیوالی ڈڈیال تا سیاکھ روڈ پہ اوور سپیڈنگ کی وجہ سے سوچانی کہ مقام پر تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری کار ڈرائیوار معجزانہ طور پر محفوظ رہا عینی شاہدین کہ مطابق حادثہ تیز رفتاری کہ باعث پیش آیا جبکہ اس موقع پر عینی شاہدین نے میڈیا سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ڈڈیال تا سیاکھ روڈ کی تعمیر برق رفتاری سے جاری ہے لیکن روڈ کہ ٹھیکدار کو چائیے کہ روز مرہ کی بنیادوں پر روڈ پر پانی کے چھڑکاؤں کا مناسب بندوبست کریں تاکہ دھول مٹی کا راج کم ہو اس وقت روڈ کی حالت یہ ہے کہ ایک گاڑی گزر جائیں تو دھول مٹی کی وجہ سے دوسر ی گاڑی نظر نہیں آتی اگر گاڑی سواروں کا یہ حال ہے تو موٹرسائکل سواروں کی کیا حالت ہو گی دھول مٹی کہ راج کی وجہ سے بھی ڈڈیال تا سیاکھ روڈ پہ حادثات کا خدشہ بڑنے لگا ہے لہذا ذمہ دران کو چائیے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے روڈ کہ ٹھیکدارار کو پابند کریں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پہ روڈ پہ پانی کا چھڑکاؤں لازمی کریں تاکہ آئے روز ہونیوالے حادثات سے بچا جا سکیں ۔
محمد صابر مغل آف سیاکھ کی زوجہ محترمہ و محمد شاہین مغل صاحب کی والدہ محترمہ اور سابق کو نسلر سیاکھ تنویر محمود مغل پھو پھی صاحبہ ،سیکٹری محمد اشفاق مغل صاحب کی نانی جان جو کہ رضائے الہی سے انتقال فرماء گئی
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔
محمد صابر مغل آف سیاکھ کی زوجہ محترمہ و محمد شاہین مغل صاحب کی والدہ محترمہ اور سابق کو نسلر سیاکھ تنویر محمود مغل پھو پھی صاحبہ ،سیکٹری محمد اشفاق مغل صاحب کی نانی جان جو کہ رضائے الہی سے انتقال فرماء گئی تھیں مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤ ں سیاکھ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کہ آفراد نے کثیر تعدادمیں شرکت کی مرحومہ ایک زندہ دل او ر اعلی اوصاف کی مالک تھیں نماز جنازہ میں ہر آنکھ آشکبار تھیں اللہ پاک سے دعا ہے مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائیں ۔آمین۔