DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan police arrest man airfiring at wedding

گوجرخان پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر ایک نوجوان کو دھر لیا

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
گوجرخان پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر ایک نوجوان کو دھر لیا ،سامان آتش بازی قبضہ میں لیکر ملزم کے خلاف تھانہ گوجرخان میں مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ رات پولیس کو اطلاع ملی کہ شادی کی ایک تقریب میں آتش بازی کا سلسلہ دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ہے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کامران کو گرفتار کرکے اس سے سامان آتش بازی برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا

گوجرخان میاں نوازشریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے,چوہدری مظہر حسین وارثی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
نظریاتی مسلم لیگی کارکن چوہدری مظہر حسین وارثی نے کہا ہے کہ گوجرخان میاں نوازشریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے اپنے محبوب قائد کا گوجرخان آمد کے موقع پر شاندار استقبال کر کے ثابت کر دیں گے کہ ہم میاں نوازشریف کے جانثار اور مخلص مسلم لیگی ہیں گوجرخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے انہوں نے کہا کہ ہم میاں نوازشریف کے جانثار ہیں اور اپنے قائدکے ایک اشارے پر ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے بھی تیار ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف ہی پاکستانی عوام کے حقیقی لیڈر ہیں جنہوں نے عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے ٹھوس اور مثبت پالیسیاں اپنائیں میاں نوازشریف کی محب وطن پالیسیوں کے بدولت پاکستان تعمیرو ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہواعوامی خدمت کی بدولت پاکستانی عوام میاں نوازشریف سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام میاں نوازشریف کے ساتھ ہیں اورآمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن پاکستان بھر سے کلین سویپ کر کے دوبارہ حکومت بنائے گی اور میاں نوازشریف کی پالیسیوں کو جاری رکھ کر پاکستان کا نام ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرے گی

جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر شمس الرحمان سواتی نے گو جر خان کے مقامی بینکوئٹ ہال میں ایک بھر پور پریس کا نفرنس

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر شمس الرحمان سواتی نے گو جر خان کے مقامی بینکوئٹ ہال میں ایک بھر پور پریس کا نفرنس کے دوران تحصیل گو جر خان کی قو می اسمبلی کی ایک اور صو بائی اسمبلی کی دو نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کے نا موں کا اعلان کر دیا ہے پریس کانفرنس میں قاضی شو کت محمود،را جہ محمد جواد، خالد فاروق قاضی،حافظ محبوب احمد،چو ہدری عابد حسین،زاہد حسین قریشی،ٹھیکیدار بنا رس اورکا رکنوں کی بڑی تعداد مو جود تھی ۔شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ حلقہ NA58سے چوہدری عا بدحسین ایڈوکیٹ قومی اسمبلی، حلقہ PP8 سے را جہ محمد جواد اور حلقہ PP9سے خالد فاروق قاضی جو راولپنڈی چیمبر آ ف کامرس نے نائب صدر ہیں صو بائی اسمبلی کے امیدوار ہو نگے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک بہترین ٹیم میدان میں اتاری ہے ملک کی مو جو دہ صورتحال سے ہر کوئی پریشان ہے جسکی وجہ ہما رے کرپٹ حکمران ہیںآذادی کے ستر سال بعد بھی انگریزوں کا پر وردہ طبقہ اس ملک پر مسلط ہے مسائل ہیں کہ بڑھتے ہی جا رہے ہیں جماعت اسلامی نے ہمیشہ کو شش کی ہے کہ ایک اہل اور دیانتدار قیادت دی جا ئے یہی وجہ ہے کہ آج تک ہما رے کسی ممبر اسمبلی پر کرپشن کا الزام نہیں لگا جبکہ با قی جماعتوں کا جو حال ہے سب کے سامنے ہے شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ احتساب کا عمل یکطرفہ نہیں ہو نا چاہیے اور اس سے کوئی بھی با لا تر نہیں ہو نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 80فیصد آ با دی کوپینے کا صاف پا نی میسر نہیں، تین کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں،لاکھوں لوگ ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر جا تے ہیں جنہیں علاج معالجہ کی سہو لیات میسر نہیں ہیں۔عام آ دمی کے ساتھ تھانوں کچہریوں میں جو سلوک ہو تا ہے اسے سن کر رونگٹے کھڑے ہو جا تے ہیں قاضی شو کت محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچ سکے۔ میں انسانیت کی بہتری چاہتا ہو ں اور اسکے لیے تمام تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہو ں اچھے لوگ خواہ کہں سے بھی ملیں یا کسی بھی جما عت سے ملیں وہ میرے دو ستوں میں شامل ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی یو نین کو نسل جھو نگل کے جنرل سیکر ٹری محمد اختر نے اپنے ساتھیوں سمیت جما عت اسلامی میں شمو لیت کا اعلان کیا۔

حاجی ملک محبوب حسین نے تاجروں کو ہدا یت کی ہے کہ وہ کسی کو بورڈ ٹیکس ادا نہ کریں

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
مرکزی انجمن تا جران کے سینئر نائب صدر اور ٹریڈرز ایسو سی ایشن گو جر خان کے صدر حاجی ملک محبوب حسین نے تاجروں کو ہدا یت کی ہے کہ وہ کسی کو بورڈ ٹیکس ادا نہ کریں ۔کیونکہ نیا بجٹ آ گہا ہے اور پہلا ٹھیکہ ختم ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ مو جو دہ ٹھیکیداروں نے شہریوں سے دھو نس دھاندلی کے ذریعے لو گو ں کو دو نو ں ہا تھوں سے لو ٹا۔ جس کے پا نچ چو روپے ٹیکس بنتا تھا اس سے پندرہ پندرہ ہزار رو پے طلب کئے انہوں نے کہا کہ اگر ٹھیکیدار کا کوئی کا رندہ بورڈ اتارنے کی کو شش کرے تو ہمیں بتا یا جا ئے ہم اسکے خلاف تھا نہ گو جر خان میں چو ری کا پر چہ درج کرئیں گے ملک محبوب حسین نے ایک نئے ڈیپارٹمنٹل سٹور کے بورڈ اتارے کی کو شش کی مذمت کی اور کہا کہ اس اہلکار کے خلاف کاروائی کریں گے

وارڈن اپنے فرائض دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیں ،چیف ٹریفک پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر)بلال افتخار

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
چیف ٹریفک پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر)بلال افتخار نے کہا ہے کہ ٹریفک کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ،وارڈن پولیس روایتی کلچر سے ہٹ کر گڈگورنس کے زریعے عوام کو سفری وہلیات میسر کررہی ہے ،ٹریفک قوانین کی پاسداری کرکے ہم اپنے اور دوسروں کے سفر کو محفوظ ترین بنائیں ،لائسنس بنانے کیلئے رجوع کرنے والوں کو تمام قواعدوضوابط بالخصوص ٹیسٹ وغیرہ کے پراسس سے گزرنا پڑے گا ،سفارش یا اثرورسوخ نہیں چلے گا ،وارڈن اپنے فرائض دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیں ،شکایت پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ،جلد ہی گوجرخان کا وزٹ کرکے وہاں پر عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا وہ گزشتہ روز گوجرخان پوٹھوہار پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ملک جاوید اقبال سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے وارڈن پولیس اپنے فرائض جانفشانی کے ساتھ سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنا ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ،بناء لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سمیت تیز رفتاری پر چالان کیا جائے گا اور جرمانے کے ساتھ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ رویوں میں تبدیلی لانے کی اشد ضرورت ہے اگر ہم مثبت سوچ کے ساتھ دوسروں کے حقوق کا روڈ پر خیال رکھیں گے تو یقیناًٹریفک کا تسلسل رہے گا انہوں نے کہا کہ وہ گوجرخان اچانک دورہ کرینگے جہاں شہریوں بالخصوص ٹرانسپورٹر ز سے میٹنگ کرینگے اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا اور تجاویز کو مد نظر رکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا

آر ایچ سی مندرہ میں کمیپ کا انعقاد

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔
ڈاکٹر عائشہ آصف انچارج فیملی ہیلتھ کیئر ٹی ایچ کیو گوجرخان کے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی آفیسر بہبود آبادی شیریں سخن اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بابر ظہیر کی ہدایات پر محکمہ بہبود آبادی کے موبائل سروس یونٹ نیڈاکٹر عائشہ آصف کی زیر نگرانی آر ایچ سی مندرہ میں کمیپ کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین کا معائنہ کیا گیا اور ادویات دی گئیں ایس ایم او ڈاکٹر خلیل نے اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ اسطرح کے کیمپ کا انعقاد کرکے عوام کو طبی سہولیات دی جاتی رہیں گی

Show More

Related Articles

Back to top button