Contractor disappears before completion of Kahuta Lehtar road
کہوٹہ لہتراڑ روڈ مکمل ہونے سے قبل ہی ٹھیکدار غائب
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔
31کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی کہوٹہ لہتراڑ روڈ مکمل ہونے سے قبل ہی ٹھیکدار غائب ہوگے ۔جو سڑک کی تعمیر ہوئی اُس میں ناقص مٹریل استعمال کیا گیا ۔جسکی وجہ سے سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ۔ چےئر مین یو سی کھڈیوٹ سمیت کئی معززین نے احتجاج کیا ۔اور اعلیٰ حکام سے رابطہ بھی کیا۔ مگر ٹھیکداروں کو کوئی اثر نہ ہوا ۔عوام علاقہ کروڑوں روپے کی خرد برد کرنے پر سراپا احتجاج ہیں ۔اور انٹی کرپشن اور چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں ۔کہ وہ فوری طور پر اس منصوبے کی انکوائری کریں۔ ٹھیکداروں نے کئی جگہوں سے سڑک سرے سے تعمیر ہی نہیں کی۔ جگہ جگہ ٹکڑے بغیر تعمیر چھوڑ دیے۔ جبکہ دیواروں اور دیگر جگہوں پر ناقص مٹریل استعمال کیا ۔تقریباَ َتیس سالوں بعد ایم پی اے راجہ محمد علی نے اس علاقے کے عوام کی سہولت کے لیے گرانٹ مہیا کی۔ مگر سیاسی شخصیات کے قریبی عزیز ٹھیکداروں نے بل تو لے لیے مگر سڑک مکمل نہ کی صوبیدار (ر) عبدالقیوم ، شاہین ستی و دیگر نے مطالبہ کیا ۔کہ اس منصوبے کی شفاف انکوائری کی جائے۔اور اگر دو ہفتوں میں سڑک کو مکمل نہ کیا گیا۔ تو ہم عدالت سے رجوع کرینگے اور ٹھیکداروں کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے۔