PM Munshi accused of corruption
موجودہ وزیر اعظم پاکستان کے منشی نے نوکریاں فروخت کر کے کروڑوں کی جائیداد بنائی ہے۔,غلام مرتضیٰ ستی
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ موجودہ وزیر اعظم پاکستان کے منشی نے نوکریاں فروخت کر کے کروڑوں کی جائیداد بنائی ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف ملک دشمن مودی کا یار ہے یوسف رضا گیلانی کے فیصلے پر خوشیاں منانے والا آج گلی گلی میں کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا عوام کے حقوق کا ڈاکہ ڈالنے والوں کو ایک دھکا اور دو شاہد عباسی سات مرتبہ اس حلقہ کے عوام کی وؤٹوں سے کامیاب ہوا تین مرتبہ وفاقی وزیر ، ایک دفعہ پی آئی اے کا چےئر مین اور اب وزیر اعظم ہے مگر اس حلقہ کے عوام کی چھوٹی ڈیمانڈز یونویرسٹی اور سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال نہ دے سکا اسکے منشی نے نوکریاں فروخت کیں آج اسکی تین ملکوں میں جائدادیں ہیں پٹرولیم کی وزارتوں کی تمام کمپنیوں سے کمیشن لیتا ہے میرے دور کے منظور کردہ فنڈز ایک ارب 12کروڑ روپے دبائے رکھے اور انکو الیکشن کے موقع پر استعمال کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ این اے 57کے راہنما غلام مرتضیٰ ستی ، حلقہ پی پی سات کے امیدوار راجہ طارق محمود مرتضیٰ ، تحصیل صدر راجہ خورشید ستی ، حلقہ پی پی سات کے امیدوار راجہ وحید احمد خان و دیگر نے گزشتہ روز 29اپریل لاہور کے جلسہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام تحریک انصاف سٹی کے صدر راجہ امتیاز عالم نے کیا تھا جلسہ سے طاہر ارشاد ستی ، سردار مظہر حسین ، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ عمران خان کی 23سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا اور فرعون سمجھنے والوں کو دربدر کیا انھوں نے کہا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان کا تاریخی جلسہ میں کہوٹہ کے وروکرز اور کارکنان بھرپور شرکت کرینگے صبح نو بجے قافلہ روانہ ہو گا انھوں نے کہا کہ وزیرا عظم نے امریکہ میں کپڑے اتار کر تلاشی دیکر وؤٹ کے تقدس کو پامال کیا پی آئی اے کو خسارے میں اور ائر بلیو کو منافؑ بخش بنایا ایل این جہ میں کمیشن کھایا شاہد عباسی نے اس علاقے کے عوام کو مایوس کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہیں حکومت میں آکر ایکا یسا پاکستان تشکیل دینگے جہاں امیر غریب سب کے لیے یکساں انصاف ہو گا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی سے چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کی ملاقات
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی سے چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین کی ملاقات۔ یوسی منیاندہ میں1کروڑ88لاکھ 75ہزارفنڈز کے ترقیاتی کام کرانے پر شکریہ ادا کیا ۔کروڑوں روپے کے فنڈز دے کر عوام کے علاقہ کے دل جیت لیے ہیں۔انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب کراہیں گے ۔نمائندے سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین نے کہا کہ عوام نے دھرنا سیاست کو مسترد کر دیا ہے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گئی وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی نے حلقہ پی پی 2اربوں کے ترقیاتی کام کرائے ہیں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی گئی ادرتعلیمی اداروں کو راجہ محمد علی نے اپ گریڈ کر کے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کیا یوسی مٹور کے علاقہ تھوہا خالصہ میں 10کروڑ کی لاگت سے جدید ہسپتال کی تعمیر شروع ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے حلقے بھر میں بجلی کا منصوبے و دیگر ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا جبکہ یہ منصوبہ لوڈ شیڈنگ کیلئے اہم کردار ادا کرے گاچیئر مین پاکستان مسلم لیگ ن سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی حلقہ پی پی ٹوکی خصوصی محنت سے حلقہ پی پی7میں مسلم لیگ ن کا گراف مزید بلند ہوا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ایم پی اے راجہ محمد علی ایک مر تبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔
پارٹی قیادت نے مجھ پر جو زمہ داری ڈالی انشاء اللہ احسن طریقے سے سر انجام دوں گا۔ , راجہ شاہد علی جنجوعہ
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ راجہ شاہد علی جنجوعہ صدر پاکستان تحریک انصاف یوسی مٹور نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر جو زمہ داری ڈالی انشاء اللہ احسن طریقے سے سر انجام دوں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران کا پیغام گاؤں گاؤں قریہ قریہ پہنچاؤں گا پا کستان تحریک انصاف اقتدارمیں آ کر ملک کی تقدیر بدل دے گی ملک باشعور عوام اب کسی کے بہکاوئے میں نہیں آہیں گئے انشاء اللہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہو گا اور ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا ۔پی ٹی آئی کی حکومت آئے گئی جس میں عوام کو بلاتفریق معاشی و معاشرتی انصاف فراہم ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے تھوہا کے مقام پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت پنجاب تعلیم اور صحت پر توجہ دے حلقہ پی پی سیون کی عوام آج بھی تعلیم اور صحت کے جدید سہولیات سے محروم ہیں میٹروبس اور اورینج ٹرین کے بجائے تعلیم اور صحت پر توجہ دیتے تو اس کے مزید مثبت اثرات مرتب ہوتے ۔والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ جب ان کے پاس اعلیٰ تعلیم ہو گئی تو ان میں مزید شعور آئے گا ان اپنی ووٹ کی مزید قدر ہو گئی۔آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی اور عوام حلقے بھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی کے لیے PTIکا ساتھ دیں گے ۔