بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، :راجہ طارق ایوب)۔۔۔۔ حاجی محمد نذر المعروف ملک نذر مل اعوان کے بیٹوں کی طرف سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنگا میرا ، اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول مل اعوان کے لئے عطیات۔ گزشتہ دن ملک نذرکے بیٹے اکرام الحق اور انعام الحق نے چنگا میرا ہائی سکول کے 30طلباء کے لئے یونیفارم تقسیم کئے جب کہ اوران کے ساتھ بحریہ ٹاؤن سے آئے ہو ئے میاں جاوید نے بھی بچوں میں یونیفارم تقسیم کیں یہ یونی فارم ان حضرات کی طرف سے غریب طلباء کے لئے عطیہ کی گئی جب کہ اس سے قبل میٹرک کے امتحانات میں اول ،دوم اور سوم آ نے والے طلباء میں اکرام الحق اور انعام الحق نے نقد انعامات بھی دیئے جو کہ اول پوزیشن والے طالبعلم حسن الطاف کو 15000 ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے علی نواز کو 10000 اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم علی نواز کو 5000روپے انعام دیا جب کہ گرلز مڈ ل سکول مل اعوان کی طالبات کو مڈل امتحان میں اول، دوم ،سوم آنے پر اسی طرح 30000روپے نقد انعامات سے نوازا جب کہ غریب اور مستحق طالبات کے لئے کاپیاں بھی تقسیم کی گئیں
Check Also
Close