DailyNewsGujarKhan

We stand by Mian Nawaz Sharif

ہم پہلے بھی میاں نواز شریف کے ساتھ تھے اور اب بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عوام کے دلوں پر راج حکمرانی کرنے والے مقبول ترین لیڈر ہیں سیاست میں اتار چڑھاؤآتے جاتے رہتے ہیں جو وقتی ہیں پوری قوم مسلم لیگ ن کے خلاف آنے والے فیصلوں کو بوجل دل سے قبول کر رہی ہے ہم پہلے بھی میاں نواز شریف کے ساتھ تھے اور اب بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں 13 مئی کو میاں نواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے عوام ثابت کر یں گئے کہ آج پوری قوم میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے ہمارے لہو کا آخری قطرہ بھی ہمارے قائد کے لیے حاضر ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین یو سی ساہنگ راجہ سجاد سرور،چیئر مین یوسی سکھو چوہدری ابر ار سرور،ترجمان راجہ شوکت عز یز احسن محمود مرزا نے اپنے مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جس کی سزا انہیں دی جا رہی ہے چند سازشی عناصر ملکی ترقی کا پہیہ جام کر نے کی کو ششیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے کارکنان مکمل طور پر متحد رہیں مسلم لیگ ن آج بھی تحصیل گوجرخان کی سب سے بڑی پارٹی ہے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی 13 مئی کو ہو نے والے جلسے میں تاریخی استقبال کر کے ثابت کر دیں گے کہ عوام نے ان کے ساتھ ہیں اور 2018کی عوامی عدالت میں کار کر دگی کی بنیاد پر بھاری اکثر یت سے کامیابی دلائیں گے

تھانہ جاتلی پولیس نے دوران گشت اآ تشی گولے ،ہوائیاں لے کر جانے والے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی پولیس نے دوران گشت اآ تشی گولے ،ہوائیاں لے کر جانے والے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ جاتلی پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک شخص پرویز اختر ساکن دولتالہ کو ہاتھ میں اُٹھائےئے ہوئے توڑے چیک کیے تو ان میں بھاری مقدار میں ہوائیاں ،گولے اور انار موجود تھے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

تھانہ جاتلی کے علاقہ شیخ پور تالاب کے قریب نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص معجزانہ طور پر بچ گیا
گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ تھانہ جاتلی کے علاقہ شیخ پور تالاب کے قریب نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص معجزانہ طور پر بچ گیا تفصیلات کے مطابق محمد یونس ساکن بہیر ہتھیال نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مے میں جاتلی سے واپس اپنے گھر بہیر ہتھیال جا رہا تھا جب میں شیخ پور بن کے قریب پہنچا تو پیچھے سے موٹرسائیکل پر آنے والے نامعلومشخص جس کی عمر تقریبا20/19 سال تھی مجھ پر فائرنگ شروع کر دی جو کہ میری قمیض کے آر پار ہو گیا اور میں خوف سے گر گیا فائرنگ کرنے والا شخص موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گیا جب میں وٹر سائیکل کے قریب پہنچا تو اس کے پاس پسٹل پڑا ہوا تھا جس سے اس نامعلوم شخص نے مجھ پر فائرنگ کی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ راولپنڈی کا سالانہ اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل
گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ راولپنڈی کا سالانہ اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گوندل منعقد ہوا اجلاس میں پینشنر /بیوہ پینشنر اور شہدا کی بیواؤں کے متعلق مسائل زیر بحث آئے بزرگ پینشنروں کو ماہانہ پینشن کے حصول میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی ڈسی سی راولپنڈی نے موقع پر احکامات صادر فر مائے اجلاس میں ڈائریکٹر پنجاب آرمڈ سروسز بورڈ لیفٹنیٹ کرنل (ر) غلام مرتضی ،لیفٹنیٹ کرنل (ر) محمد ظہیر خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر DSبورڈ راولپنڈی ضلعی نمائندگان کے علاوہ ضلع بھر سے ویلفیر آفیسر جن میں یونین کونسل منگھوٹ سے captبرکت حسین نے شرکت کی

بنیادی مرکز صحت سوئیں چیمیاں میں مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک،عوامی وسماجی حلقوں کا شدید احتجاج
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مبین ہاشمی:۔ بنیادی مرکز صحت سوئیں چیمیاں میں مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک،عوامی وسماجی حلقوں کا شدید احتجاج اعلی حکام سے ہسپتال میں تعینات لیڈی ڈاکٹر کے خلاف محکمانہ کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلا ت کے مطابق بیول کے رہائشی محمدناصر نے پریس کلب بیول میں صحافیوں کو بتایا کہ میری بیوی کو تیز بخار تھا اور وہ بنیادی مرکز صحت سوئیں چیمیاں گئی جہاں پر تعینات لیڈی ڈاکٹر ہاجرہ فیاض نے ان کا بخار چیک ہی نہیں کیا صرف ایک انجکشن لگایا اور واپس بھیج دیا جبکہ کوئی ادویات بھی نہ دی اس کے علاوہ ارسلان نے صحافیوں کو بتایا کہ میری والدہ جو بلڈ پریشر کی مریضہ ہیں وہ ہسپتال گئی تو لیڈی ڈاکٹر ہاجرہ فیاض نے اُن کا بلڈ پریشر چیک ہی نہ کیا اور پرچی پر نارمل بلڈ پریشر لکھ کر دوائی لکھ دی جب میری والدہ نے شور کیا کہ پہلے میرا بلڈپریشر چیک کیا جائے تو پھر ڈسپنسر نے بلڈ پریشر چیک کیا اور پھر پرچی پر ہائی بلڈ پریشر لکھ کر لیڈی ڈاکٹر ہاجرہ کو دوائی لکھنے کو کہا تو اس نے دوائی لکھنے کی بجائے میری والدہ کے ساتھ بدتمیزی کی اور کہا کہ ہسپتال سے نکل جاؤ کوئی دوائی نہیں ملے گئی محمدناصر اور ارسلان نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے لیڈی ڈاکٹر ہاجرہ فیاض سے موقف لیا گیا تو اُنہوں نے کہاکہ ایک مریضہ کو بخار تھا ہی نہیں اس لیے میں نے چیک نہیں کیا اور بلڈپریشر والی مریضہ کا میں نے بلڈ پریشر چیک کیا تھا جو نارمل تھا ۔

بیول کے نواحی علاقہ میں نوجوان نے خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مبین ہاشمی:۔ بیول کے نواحی علاقہ میں نوجوان نے خود کشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق بیول کے نواحی علاقہ منجوٹھہ کے رہائشی نجابت علی ولد فضل حسین کے بیٹے عثمان علی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر دلبر د اشتہ ہوکر پسٹل سے اپنے پیٹ میں گولی مار ی تھی جس کو فوری راولپنڈی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ خالق حقیقی سے جاملا، متوفی کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا۔

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles

Back to top button