Four armed robberies in Rawat area
تھانہ سہالہ کے علاقہ روات میں ڈاکوؤں کا راج ایک ہفتہ میں 4 ڈکیتی کی واردتیں
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔تھانہ سہالہ کے علاقہ روات میں ڈاکوؤں کا راج ایک ہفتہ میں 4 ڈکیتی کی واردتیں تاجر لاکھوں روپے نقدی جمع پونجی سے محروم ، تاجر برادری اور عوام علاقہ عدم تحفظ کا شکارتاجر تنظیموں نے بڑھتی وارداتوں پر بھر پور احتجاج کرتے ہوئے ایس ایچ او سہالہ کی نااہلی کے خلاف احتجاجی تحریک اور شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا آئی جی اسلام آباد سے فوری نوٹس کی اپیل تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ کے علاقہ روات بازار میں گزشتہ روز بھی ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ قمر ٹیلر سے نقدی مبلغ 15 ہزار روپے چھین لئیے اور مزاحمت پر فائرنگ شروع کر دی جبکہ ایک ہفتہ کے دوران ڈاکوؤں نے نیو زین میڈیکل سے گن پوائنٹ پر24 ہزار روپے ،شیخ فیصل ہول سیل مرچنٹ سے16 ہزار ،حسنین میڈیکل سے موبائیل فون6 ہزار نقدی ،جی ٹی روڈ روات موبائیل فرنچائز سے ہزاروں روپے نقدی کارڈ ،آصف میڈیکل سٹور سے قیمتی موبائیل60 ہزار نقدی ،راجگان سی این جی میں مزاحمت پر فائرنگ جبکہ خان الیکٹرانک سے6 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء لوٹ لی گئیں بڑھتی وارداتوں پر روات کی تاجر تنظیموں نے شٹر ڈاؤن کی کال دیکرآئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی اسلام آباد سے نااہل ایس ایچ او سہالہ کی فوری معطلی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔
روات جی ٹی روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی
روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)۔۔۔۔روات جی ٹی روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جانی نقصان سے قبل ہی آگ پر قابو پا لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام روات جی ٹی روڈ پر واقع وطیم ڈینٹل ہسپتال میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکے باعث ہسپتال کے عملے اور مریضوں نے بھاگ کر جان بچائی تاہم ریسکیو1122 کے علاوہ دیگر امدادی ٹیمیں اطلاع ملنے پر بروقت موقع پر پہنچ گئیں جنھوں نے کسی بڑے نقصان سے قبل ہی آگ پر قابو پا لیا ۔
راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے شاہ پور ڈیم کنارے ریسٹورنٹ میں ہونیوالے اجلاس میں تمام قراردادیں بغیر پڑھے سنے اور سمجھے منظور
راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔ راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے شاہ پور ڈیم کنارے ریسٹورنٹ میں ہونیوالے اجلاس میں تمام قراردادیں بغیر پڑھے سنے اور سمجھے منظور ہے سب کچھ منظور ہے کی صدا بلند کر کے منظور کرلی گئیں، اجلاس کے ایجنڈے میں گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کیلئے منظوری کے علاوہ کمرشل مارکیٹ میں واقع کارپوریشن کی دس دکانوں اور اتنے ہی فلیٹس کے کرایہ پر دیئے جانے،پلے لینڈ پبلک پارک اور پلے لینڈ بچوں کی دنیا ٹھیکے پر دیئے جانے کی منظوری لی جانا تھی۔ ان ترقیاتی منصوبوں اور ٹھیکوں کی منظوری کیلئے فتح جنگ روڈ پر واقع شاہ پور ڈیم کے کنارے خصوصی طور پر اجلاس کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی صدارت ڈپٹی میئر چوہدری طارق نے کی۔ اجلاس میں پانچ فروری اور 31مارچ کو ہونے والے اجلاسوں کی کارروائیوں کی توثیق اور نئی قراردادیں منظور کی جانا تھیں مگر جونہی اجلاس شروع ہوا تو وہاں موجود یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے تمام کی تمام قراردادیں منظور ہیں کے نعرے بلند کر کے کارروائی کو حتمی شکل دے ڈالی۔ اس دوران بعض یو سی چیئرمین واسا اور دیگر اداروں کی طرف سے لفٹ نہ کرائے جانے کی شکایات بھی کرتے رہے ۔