GujarKhan

Teenage girl commits suicide in Gujar Khan

گوجرخان نواحی قصبہ اوگاہون میں سترہ سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان نواحی قصبہ اوگاہون میں سترہ سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی پولیس تھانہ گوجرخان نے رپٹ درج کرلیے پولیس تھانہ گوجرخان کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ذولفقارعلی کے مطابق گوجرخان کے نواحی قصبہ اوگا ہون کے رہائشی علی زمان نے پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ وہ گندم کی کٹائی کے لیے کھیتوں میں گئے ہوئے تھے کہ اس کی چھوٹی بیٹی نے آ کر بتایا کہ بڑی بہن نے خود کو کمرے میں بند کرکے اندر سے کنڈی لگا دی ہے میرے دروازہ کھٹکھٹانے پر وہ دروازہ نہیں کھول رہی ہے ہم فوراً گھرپہنچے اور دروازہ توڑ کر دیکھا تووہ پنکھے کے ساتھ جھول رہی تھیں جس کو فوراً اتارا اور ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ رستہ میں دم توڑ گئی پولیس نے والد کی درخواست پر رپٹ درج کر لی لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی ذہنی مریض تھی

کمال ہومیو پیتھک میڈیکل کا لج گوجرخان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ہو میو پیتھک مہلک اور پیچیدہ امراض میں قوت مدافعت کو طاقتور بنا کر شفا ء سے ہمکنار کرتی ہے دیگر طریقہ علاج کی طرح ہو میو پیتھی کی افادیت اجاگر ہے ہومیو پیتھی نے بھی لوہا منوایا ہے اور مضر اثرات سے پاک ہے جدید ریسرچ ہومیو پیتھی کی غمازی کرتی ہے سینکڑوں سال قبل کی تحقیق آج بھی ہو میو پیتھک پر مسلم ہے ہو میو پیتھک دنیا کا جدید ترین طریقہ علاج ہے ۔ گزشتہ روز کمال ہومیو پیتھک میڈیکل کا لج گوجرخان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی راجہ محمد جاوید اخلاص ایم این اے، الحاج شاہد صراف چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی گوجرخان ، ڈاکٹر پرویز اختر قریشی منیجنگ ڈائریکٹر کمال لیبارٹریز ، چوہدری محمد عظیم نے خصوصی شرکت کی اور تقریب کے موقع پر مختلف ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز نے ہومیو پیتھک تعلیم اور علاج کی فوقیت پر روشنی ڈالی ، راجہ جاوید اخلاص اور چوہدری محمد عظیم نے ہو میو پیتھک طریقہ علاج کو سراہا ، ڈاکٹر پرویز اختر قریشی نے بھی ہو میو پیتھی علا ج کی افادیت پر روشنی ڈالی آخر میں مہمان خصوصی الحاج شاہد صراف نے بلدیہ آفس گوجرخان میں فری ہو میو ڈسپنری کیلئے مبلغ50,000/-روپے کا خصوصی اعلان کیا جس سے غریب اور نادار لوگوں کا فری علاج یقینی بنایا جا ئے گا

اقتدار کے ہوس کی وجہ سے لوگ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں, پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر سید غالب حسین شاہ
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے ممبر سید غالب حسین شاہ نے کہا ہے کہ اقتدار کے ہوس کی وجہ سے لوگ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوسکتاہے کہ آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف حکومت بناسکے، جو کے پی کے کی حکومت نہیں سنبھال سکے، انہوں نے پاکستان کی حکومت کیسے چلانی ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی محب وطن جماعت ہے اور اپنی عوام کیساتھ محبت اور اپنے ملک کے ساتھ محبت کرنے والی جماعت ہے پاکستان کی عوام بھی مسلح افواج اور محب وطن لوگوں کی حمایت کرتے ہیں، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی 2018 کے الیکشن میں اپنی حکومت بنائے گی اور غریب ، مظلوم ، پسے ہوئے طبقے، تاجر برادری ، پیپلز یونیٹی اور تمام چھوٹی بڑی تنظیمیں پیپلز پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، چند دن پہلے ہی ہم نے موجودہ حکومت کی ایئرلیگ کو شکست دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن پارٹی پالیسی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی نے کبھی اداروں کے ساتھ ٹکراؤ نہیں کیا، عدلیہ کا احترام کیا، قانون کی حکمرانی کو تسلیم کیا اور ہمارے سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف عدالتوں کو فیس کرتے رہے جب بھی سپریم کورٹ نے طلب کیا وہ حاضر ہوئے ، ہم نے کبھی کورٹوں کی وائلیشن نہیں کی ، موجودہ حکومت عدالتوں کی وائلیشن کرتی ہے اور عدلیہ پر حملہ کرتی ہے ، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں آنے والا وقت ان شاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگااور غریبوں کو نوکریاں ملیں گی ، تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافہ ہوگا ، غریب خوشحال ہوگا، کسان مزدور کیلئے قوانین بنائیں گے، جس طرح پہلے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سرکاری اداروں کے اندر ملازمین کے شیئر رکھے تھے ان شاء اللہ آگے بھی پالیسی واضح ہوگی

ملکی ترقی میں میاں محمد نوازشریف نے کلیدی کردار ادا کیا , خواجہ محمد جہانگیر
گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ ملکی ترقی میں میاں محمد نوازشریف نے کلیدی کردار ادا کیا ملک کو صحیح معنوں میں ترقی کی شاہرا ہ پر گامزن کیا عوام کے دلوں میں آج بھی میاں نوازشریف کی محبت رچی بسی ہے یہ باتیں مسلم لیگ ن یوت ونگ کے سرپرست اعلیٰ خواجہ محمد جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ آمدہ انتخابات میں پھر کلین سویپ کرے گی اور ملک میں جاری ترقی اور خوشحالی کے سفر کو اسی محنت اور لگن سے جاری رکھے گی مخالفین کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا

ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کے چیرمین شیخ محمد ساجد کو لوکل زکوۃ کمیٹیوں کی بے ضابط گیوں کا نوٹس لینا چاہیے
گوجرخان،دولتالہ؛ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،محمد نجیب جرال۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹی کے چیرمین شیخ محمد ساجد کو لوکل زکوۃ کمیٹیوں کی بے ضابط گیوں کا نوٹس لینا چاہیے وائس چیرمین مرزا منیر تفصیلات کے مطابق محکمہ مال و دیگر محکموں میں سفارش رشوت کا قصہ پرانا ہے غریبوں ، یتیموں کو ملنے والے چند سکوں پر بھی سیاست کرنا انوکھی داستان ہے لوکل زکوۃ کمیٹی بنانے سے پہلے مسجد میں اعلان کیا جاتا تھا مسجد کے خطیب اور گاؤں کے معززین کی موجودگی میں اتفاق رائے یا رائے شماری سے چیرمین کا تقرر ہوتا تھا مقامی سیکرٹری اور کنوئیر مقرر ہوتے لیکن اس دفعہ قاعدہ و قوانین سے بالا تر ہو کر چار افراد نے فارم مکمل کیا اور کمیٹی بنا دی گی یونین کونسل دولتالہ ٹو کے گاؤں چک بہادر میں ایسی ہی بننے والی کمیٹی نامنظور ہے اور نوٹفیکیشن کو فوری معطل کیا جائے اور قانونی طریقہ سے مسجد میں کمیٹی بنائی جائے چک بہادر سے سوشل ورکر راجہ عابد نسیم ،چوہدری محمد صدیق ،چوہدری محمد بشیر ،حاجی پرویز ،چوہدری جہانگیر ،راجہ اعجاز ،نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا اور تحصیل ممبر گوجرکان قمر قریشی سے پوچھا جائے کہ وہ کون سے سیاسی پوشیدہ ہاتھ تھے کہ انہوں نے زکوۃ جیسے محکمہ کو بھی سیاسی بنا دیا اگر اس پر فوری طور پر عمل نہ کیا گیا تو عدالت میں ایسی بننے والی کمیٹی کو چیلنج کیا جائے گا

Show More

Related Articles

Back to top button