DailyNews

Chemist strike in Kahuta

فارماٹر جوائنٹ ایکشن کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کی ہدائت پر کہوٹہ شہر میں بھی ڈرگ ایسوسی ایشن کی شٹر ڈاؤن ہڑ تال

مٹور :نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ فارماٹر جوائنٹ ایکشن کمیٹی راولپنڈی ڈویژن کی ہدائت پر کہوٹہ شہر میں بھی ڈرگ ایسوسی ایشن کی شٹر ڈاؤن ہڑ تال ۔ ڈرگ ایسوسی ایشن کی یہ ہڑتال غیر معینہ مدت کے لیے ہے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم اور مطالبات کی منظوری تک یہ ہڑتال جاری رہے گئی ۔ تفصیل کے مطابق ڈرگ ایکٹ میں ترمیم اور مطالبات کی منظوری تک ادویات کے تاجروں کی غیر معینہ مدت تک لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی ہے ہے ہڑتال میں تمام فارماسیو ٹیکل کمپنیاں ، ٹریڈز، ڈسٹری بیوٹر، ہول سیلر ز، کمسٹ شاپ کیپر ،اور سلیز مین شامل ہیں ۔

تحصیل کہوٹہ کے رہائشی راجہ اشتیاق احمد ستی کی چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

مٹور :نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کے رہائشی راجہ اشتیاق احمد ستی کی چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات ۔علاقائی سیاس پر بات چیت ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری کی رہائش اسلام آباد میں تحصیل کہوٹہ کے رہائشی راجہ اشتیاق احمد ستی سینئر نائب صدرسوشل میڈیا ٹیم ضلع راولپنڈی کی چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ انہوں نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملکی سیاست کے علاوہ علاقائی سیاست پر بھی بات چیت کی اور آمدہ الیکشن کے حوالے بھی بات چیت کی گئی۔

پیپلز پارٹی کو ختم کر نے والے خود ہی صفحہ ہستی سے ختم ہو جاہیں گے۔

مٹور :نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ،راجہ محمد شکیل کیانی ، راجہ محمد نوید اور اشرف کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کر نے والے خود ہی صفحہ ہستی سے ختم ہو جاہیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جماعت ہی نہیں بلکہ ایک خاندان کا نام ہے جس میں ہر رنگ نسل کا شخص موجود ہے اور اس پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والوں کے لیے بھی کوئی جگہ نہیں ہے تاریخ گواہ ہے جس نے بھی قائد اعوام اور شہید جہموریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے غداری کی اس کو منہ کی کھانا پڑی کیونکہ یہ جماعت شہیدوں اور غازیوں کی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حلقہ این اے57کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ،راجہ محمد شکیل کیانی ، راجہ محمد نوید اور اشرف کیانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی برادری ازم کی سیاست نہیں کی بلکہ ملک کی غریب عوام کے حقوق کی بات کی اسی لیے اسے عوامی جماعت کہا جاتا ہے اور یہ وہ واحد جماعت ہے جو غریبوں کے حقوق کی محافظ ہے اور تمام برادرویوں ، رنگ نسل کے افراد کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید جہموریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ملک کی خاطر جان دی ان کا خون کبھی رایگاں نہیں جائے گا پیپلز پارٹی کے تمام کارکن آج بھی اسی نظریے پر قائم و دائم ہیں

تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ 29اپریل لاہور جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ 29اپریل لاہور جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی ۔سینکڑوں کارکنان اور ورکرز قافلوں کی شکل میں جائیں گے۔ تمام انتظامات مکمل کر لیے گے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خوررشید ستی نے گزشتہ روزکہوٹہ تحریک انصاف کے آفس میں کارکنان ورکرز کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ لاہور مینار پاکستان جلسہ میں تو شرکت کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اور تحریک انصاف کے ورکرز کارکنان اور خاص کر یوتھ ونگ اس میں بھرپور شرکت کرینگے ۔29اپریل کے حوالے سے ٹریفک کے انتظامات اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا عمران خان اہم اعلان کرینگے۔

تحصیل کہوٹہ میں پولیو مہم کا آغا ز ہوگیا ۔ پولیو مہم کامیابی سے جاری ہمارا تحصیل بھر میں 35740بچوں کا ٹارگٹ
کہوٹہ : نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ میں پولیو مہم کا آغا ز ہوگیا ۔ پولیو مہم کامیابی سے جاری ہمارا تحصیل بھر میں 35740بچوں کا ٹارگٹ ہے ۔جس کے لیے 130موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جبکہ26ایریا انچارج تعینات کیے گے ہیں ۔جبکہ14یونین کونسلز میں میڈیکل آفیسر بھی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے پولیو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اسکے بعد ارشد ہاشمی تحصیل انسپکٹر محکمہ صحت نے تمام شرکاء کو بریفنگ دی۔ میٹنگ میں ٹیچرز ، کونسلرز ، صحافی برادری اور سوشل ورکرز نے شرکت کی۔ اور اس بات کا عہد کیا کہ پولیو کے حوالہ سے ہماری جو بھی ڈیوٹی لگائی جائے گی ۔ہم اسکو پورا کرینگے ۔ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ڈاکٹر محمد اسد نے بھی شرکت کی ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button