Police station to be built at New Islamabad airport
نیو اسلام آبادائرپورٹ کی ریونیوحدودکے ازسرنوتعین کے بعدنیا تھانہ بنایاجائے گا
راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔نیو اسلام آبادائرپورٹ کی ریونیوحدودکے ازسرنوتعین کے بعدنیا تھانہ بنایاجائے گا۔جب کہ موجودہ حالات میں نیو ائرپورٹ کاایریا راولپنڈی کے دو اوراٹک کے ایک پولیس سٹیشن کی حدودمیں تقسیم ر ہےگااورتینوں تھانے اپنے اپنے علاقہ میں لاء اینڈآرڈرکے کنٹرول اور انتظامی معاملات کے پابندہوں گے۔ تینوں پولیس سٹیشنوں کی حدودکی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ نئے ائرپورٹ کے تمام ایریاکوراولپنڈی ضلع میں شامل کرنے کیلئے چیف سیکرٹری سے درخواست کی جائے گی لیکن اس وقت چونکہ الیکشن سر پرہیں، اسلئے ضلعی حدودکوتبدیل کرنافوری طورپرممکن نہیں ۔ انتظامی معاملات چلانے اور کسی قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لئے ابتدائی طورپرنئے ائرپورٹ کی تھانوں کے حوالے سے حدودکاتعین کرلیاگیا۔ جس کے مطابق نئے ائرپورٹ کی 76فیصدحدودضلع اٹک کے تھانہ قطبال میں شامل ہے جب کہ باقی 24فیصد علاقہ راولپنڈی کی حدودمیں واقع ہے اوراس میں سے 5فیصدایریاتھانہ صدربیرونی اور19فیصدعلاقہ تھانہ نصیرآبادکی حدمیں آتاہے ۔ جگہ کی نشاندہی کے بعدراولپنڈی سے ایس پی سکیورٹی سیدبہارشاہ اوراٹک سے ڈی پی اواٹک عبادت نثارکوفوکل پرسن مقررکیاگیاہے ۔نیوائرپورٹ پرایک پولیس چوکی راولپنڈی پولیس اوردوسری چوکی اٹک پولیس کے حوالے کی گئی ہے۔ راولپنڈی پولیس چوکی کاانچارج سب انسپکٹرطارق الیاس اوراٹک پولیس چوکی کاانچارج سب انسپکٹرعجائب کو مقرر کیا گیا ہے۔
سی پی اوآفس میں تین سال سے زیادہ عرصہ سے تعینات ملازمین کے تبادلوں کے لئے فہرست تیارکرلی گئی
راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔سی پی اوآفس میں تین سال سے زیادہ عرصہ سے تعینات ملازمین کے تبادلوں کے لئے فہرست تیارکرلی گئی۔ان ملازمین کومختلف پولیس سٹیشنوں اوردفاترمیں بھیجاجائے گا۔ذرائع کے مطابق اوایس آئی برانچ نے ایسے 40 یونیفارم پرسنز کے ناموں کی فہرست کوحتمی شکل دے دی ہے جنہیں سی پی اوآفس راولپنڈی میں تعینات ہوئے تین سال یااس سے زیادہ مدت ہوچکی ہے۔ سٹی پولیس آفیسرافضال احمدکوثرنے انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کے سٹینڈنگ آرڈرکوفالوکرتے ہوئے اوایس آئی کوحکم دیاکہ تین سال یااس سے زیادہ عرصہ تعیناتی والے ملازمین کی لسٹ بناکر ان کے تبادلے کئے جائیں جس پرعملدرآمدکرتے ہوئے لسٹ تیارکرکے تبادلے شروع کردئیے گئے ہیں۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کی بارہ کہو ہا ئوسنگ اسکیم کو ایکسپریس وے سے راستہ دینے کا ایشو با لآخر حل ہوگیا
راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، آصف ملک )۔۔۔۔فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کی بارہ کہو ہا ئوسنگ اسکیم کو ایکسپریس وے سے راستہ دینے کا ایشو با لآخر حل ہوگیا ہے اور فائونڈیشن نے میسرز گرین ٹری کو راستہ کی زمین کیلئے ساڑھے بارہ کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی ہے۔ کمپنی نے یہ راستہ فا ئونڈیشن کے نام کر ا دیا ہے۔ سڑ ک کی تعمیر بھی شروع کردی گئی ہے تاہم ابھی صرف کچا راستہ بنا یا گیا ہے۔ الاٹیوں نے د یر ینہ مسلہ حل کرنے پر وفاقی سیکرٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات ڈ اکٹر عمران زیب کا شکریہ ادا کیا ہے۔