AJK

Inauguration ceremony of computer land record centre in Dadyal

مشتاق احمد منہاس نے کمپیوٹرائزلینڈ ریکارڈ ’’سروس سنٹر‘‘ڈڈیال کاباقاعدہ افتتاح کیا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ آزادجموں وکشمیرکے وزیرمال ،بہبود آبادی سردارفاروق سکندراورآزادکشمیرکے وزیراطلاعات ،سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمد منہاس نے کمپیوٹرائزلینڈ ریکارڈ ’’سروس سنٹر‘‘ڈڈیال کاباقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاح کے موقع پرسینئرممبربورڈ آف ریونیوفیاض علی عباسی، سیکرٹری اطلاعات،سیاحت وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال، کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدطیب، ایڈیشنل کمشنربحالیات حافظ نیاز احمد، ڈپٹی کمشنر سردارعدنان خورشید خان،ڈائریکٹراطلاعات امجدحسین منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹرسیاحت محمدموسیٰ خان، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمدنعیم، تحصیلدار محمدرفیق مغل بھی موجود تھے۔ اس موقع پرڈائریکٹرجنرل آئی ٹی ڈاکٹر محمدرفیق نے بتایاکہ آزادکشمیرمیں لینڈ ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں آزادکشمیرکی تین تحصیلوں ڈڈیال، ہٹیاں بالااور تحصیل دھیرکوٹ کے لینڈ ریکارڈ کوکمپیوٹرائزڈ کرلیاگیاہے۔ تینوں تحصیلوں کے مال کے ریکارڈکامکمل کمپیوٹرائزیشن ڈیٹا تیار ہو گیاہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت تحصیل ڈڈیال کی زمینوں کے ریکارڈ کے متعلقہ نقل فرد، نقل حسرہ گرداوری، نقل مثل حقیت ،انتقال ، جمعہ بندی اور دیگرزمینوں کے متعلق نقول کے حصول کے لیے بائیومیٹرک سسٹم نصب کردیاگیاہے۔زمینوں کے مالکان اپنی زمینوں کی نقول ڈڈیال لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سنٹرسے چند منٹوں میں حاصل کرسکتے ہیں جبکہ بیرون ممالک زمینوں کے مالکان کواپنی زمینوں کے متعلق معلومات بھی آن لائن دستیاب ہوگی۔ انھوں نے بتایاکہ جدیدترین لینڈ ریکارڈ کے کمپیوٹرائزیشن کے بعد زمینوں کے ریکارڈ میں توڑ پھوڑ اور دیگرخرابیوں کاسدباب ہوگا۔ اس موقع پروزیرمال سردارفاروق سکندر اور وزیراطلاعات سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمد منہاس نے ڈڈیال لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سنٹر میں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ریکارڈ مال کے نقول کے سلسلہ میں پراسس کاعملی مشاہدہ کیا۔انھوں نے تحصیل ڈڈیال کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن سنٹر میں حصول نقول اراضی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے بعض اہم امور کومزیدبہتربنانے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پرآزادکشمیرکے وزیراطلاعات ،سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمدمنہاس نے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان کو اور آزادکشمیرکی سیکرٹری اطلاعات، سیاحت وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد نے وزیراطلاعات سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمدمنہاس کو یادگاری شیلڈزپیش کیں

آزادکشمیرمیں جلدبلدیاتی الیکشن کروائے جائیں گے۔, مشتاق احمد منہاس ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، وقار احمد) ۔۔۔۔۔ آزادجموں وکشمیرکے وزیراطلاعات ،سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمد منہاس نے کہاہے کہ کابینہ توسیع کا استحقاق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کوہے جنھوں نے آزادکشمیرمیں دوگناہ ترقیاتی بجٹ ہونے کے باعث خطہ کے عوام کی فلاح وبہبود اور تعمیروترقی کے سفر کوتیز کرنے کے لیے کابینہ میں اضافہ کیا۔ آزادکشمیرمیں جلدبلدیاتی الیکشن کروائے جائیں گے۔بلدیاتی الیکشن کے لیے ووٹرلسٹوں کی تیاری کاکام شروع ہے ۔ راجہ محمدفاروق حیدرخان کی حکومت اقتدارکونچلی سطح پرعوام کے منتخب نمائندوں کومنتقل کرنے کے لیے بلدیاتی الیکشن کروارہی ہے ۔ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان ، سالارجمہوریت سردارسکندر حیات اور میاں محمدشہبازشریف کے ویژن پرلوگوں نے اعتماد کرتے ہوئے آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کوبھاری اکثریت سے کامیابی دلائی۔ میاں محمدنوازشریف کاویژن تعمیروترقی اور غریب لوگوں کی فلاح وبہبود کانام ہے ،پاکستان میںآمدہ الیکشن میں میاں محمدنوازشریف کاراستہ روکنے کے لیے مخالفین سازشیں کررہے ہیں۔2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پربھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور آئندہ بھی پاکستان میں مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی۔تحصیل ڈڈیال کے لینڈ ریکارڈ کوکمپیوٹرائز کرلیاگیاہے۔ آزادکشمیر کی دیگرتحصیلوں اور اضلاع میں بھی لینڈریکارڈکی کمپیوٹرائزیشن کاکام شروع کیاجائے گا۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے ڈڈیال میں میڈیانمائندگان اور مسلم لیگ ن تحصیل کے صدرعابد یاسین کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ تحصیل ڈڈیال کے لینڈ ریکارڈ کے کمپیوٹرائزیشن سے اہلیان ڈڈیال کو اپنی اراضی کے متعلق نقول فوری طورپر کمپیوٹرائزڈ طریقے سے دستیاب ہوسکیں گی اورکمپیوٹرائز ریکارڈ میں توڑپھوڑکی گنجائش نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت راجہ محمد فاروق حیدرخان کی قیادت میں خطہ کی تعمیروترقی ،عوامی فلاحی ورفاعی منصوبہ جات کی تکمیل اور عوامی خدمت کے ایجنڈے پرعمل پیراہے۔ سابقہ دور حکومت میں آزادکشمیرکی سڑکات کھنڈرات کانمونہ پیش کررہی تھی۔ راجہ محمدفاروق حیدر خان نے اقتدارسنبھالتے ہی آزادکشمیرکوپاکستان سے ملانے ،اضلاع سے اضلاع اور تحصیلوں کوملانے والی تمام سڑکات کی مثالی تعمیرکاکام جاری ہے۔ انھوں نے کہاکہ حلقہ ڈڈیال کی مین سڑک اور دیگررابطہ سڑکوں کی ایک سال قبل تعمیرکاکریڈٹ وزیرحکومت وممبراسمبلی چوہدری مسعود خالد کوجاتاہے جنھوں نے ڈڈیال میں سڑکات کی تعمیرکے علاوہ دیگرتعمیروترقی کے کاموں کوبروقت مکمل کرنے کاتہیہ کررکھا ہے۔ انھوں نے کہاکہ عوام کوبااختیاربنانے کی پاداشت میں میاں محمدنوازشریف کودیوار سے لگایاجارہاہے۔مخالفین کے تمام حربے ناکام ہونگے اور میاں محمدنوازشریف کی ترقی کی سیاست کامیاب ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کو حکومت سنبھالتے ہی بڑے چیلنجوں کاسامناتھا ۔مشکل ترین حالات میں راجہ محمدفاروق حیدرخان اور کابینہ نے مشکل فیصلے کیے جس میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کابڑاحوصلہ بھی شامل ہے۔ کارکنوں کی وجہ سے آزادکشمیرمیں این ٹی ایس،غیرجانبدارانہ پبلک سروس کمیشن اورمحکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ ہوئی ہیں۔ آزادکشمیربھرکے ضلعی ہسپتالوں میں فری ایمرجنسی سروسز بھی حکومت کااہم کارنامہ ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button