Chemist strike in Kallar Syedan
کلر سیداں اور گردنواح میں تمام میڈیکل اور ہومیو پیتھک اسٹورز بند رہے
کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ ڈرگ ایکٹ میں ترمیم اور مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف کلر سیداں میں کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی کال پر جمعرات کے روز کلر سیداں اور گردنواح میں تمام میڈیکل اور ہومیو پیتھک اسٹورز بند رہے جس کی وجہ سے مریضوں کو ادویات کے حصول کیلئے بے پناہ مشکلات کا سامنا رہا تا ہم ادویات کے حصول کیلئے وہ ٹی ایچ کیو اور بنیادی مراکز صحت سے استفادہ حاصل کرتے رہے۔ادھر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد رشید،جنرل سیکرٹری چوہدری کامران ، راجہ جہانگیر و دیگر نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فروری میں صوبائی وزراء نے کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کیساتھ مل کر ایک مشترکہ ڈرافٹ تیار کیا تھا جسے وہ ابھی تک پنجاب اسمبلی میں پیش نہ کر سکی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک حکومت پنجاب ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی اس وقت تک ہماری غیر معینہ مدت کی یہ ہڑتال جاری رہے گی۔یاد رہے کہ کلر سیداں اور گردونواح میں اس وقت 56 میڈیکل اسٹورز اور 40 کے قریب ہومیو پیتھک سٹورز کام کر رہے ہیں جو اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال پر ہیں۔
عام انتخابات کے سلسلہ میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفسران کی تربیت شروع
کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ عام انتخابات کے سلسلہ میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ آفسران کی تربیت شروع ہو گئی ہے۔اس سلسلہ میں ایم سی کلر سیداں کے جناح ہال میں بدھ کے روز دو مختلف سیشنز میں 53،53 اے پی اوز ار پی اوز نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔ماسٹر ٹرینر راجہ نثار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفسران وپولنگ آفسران (مردانہ) کیلئے چار یوم جبکہ خواتین آفسران کیلئے تین روزہ سیشنز کا اہتمام کیا گیا ہے۔تحصیل کلر سیداں میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اعظم شہزاد کو اس سلسلہ میں فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے جو اس تربیت کی نگرانی کریں گے۔
محکمہ پی ٹی سی ایل کلر سیداں نے کلر سیداں اور فرنٹ ڈیسک میں اپنے پی ٹی سی ایل نمبروں کو تبدیل
کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ محکمہ پی ٹی سی ایل کلر سیداں نے کلر سیداں اور فرنٹ ڈیسک میں اپنے پی ٹی سی ایل نمبروں کو تبدیل کر دیا ہے۔فرنٹ ڈیسک میں نیا نمبر 0513201166 جبکہ تھانہ کلر سیداں میں نیا نمبر5 051320115 نصب کر دیا گیا ہے۔تھانہ محرر کے مطابق فرنٹ ڈیسک پرنئے نمبر کو ایکٹو کر دیا گیاہے جبکہ تھانہ کیلئے نیا نمبر آئندہ چند یوم تک چالو کر دیا جائے گا۔پی ٹی سی ایل انتظامیہ کے مطابق نئے نمبروں کو اب فائبر آپٹیکل کیساتھ منسلک کر دیا گیا ہے