Armed gang arrested by Qazian police
شرقی گوجرخان میں خوف و ہراس کا سبب بننے والا ڈکیت گینگ پولیس چوکی قاضیاں نے چھ دن قبل گرفتار
بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مبین ہاشمی:۔ شرقی گوجرخان میں خوف و ہراس کا سبب بننے والا ڈکیت گینگ پولیس چوکی قاضیاں نے چھ دن قبل گرفتار کر لیا، لیکن سیاسی مداخلت کی بناء پر تاحال ڈکیت گینگ کا نام منظر عام پر نہیں آسکا ، عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے تفصیلا ت کے مطابق بیول ،اسلام پورہ جبر،میرا شمس،حبیب چوک،بھڈانہ اور گردونواح علاقو ں میں متعدد ڈکیتیوں کی وارداتیں ہوئی جس کی وجہ سے عوام میں سخت خوف و ہراس پایا جاتا تھا پولیس چوکی قاضیاں نے ڈکیت گینگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چھ روز قبل پورا گینگ پکڑ لیا ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر اس اہم ڈکیت گینگ کے پیچھے چند اہم سیاسی شخصیات کا تعلق ہے جس کی وجہ سے پولیس چوکی قاضیاں دباؤ میں آکر ایف آئی آر درج کی نہ ہی ملزمان کا عدالت میں چالان پیش کیا گوجرخان پولیس اس اہم گینگ کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنے سے گریز کر رہی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پولیس اور سیاسی شخصیات کی ملی بھگت سے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو فار غ کردیا جائے گا جس سے علاقہ میں ایک بار پھر ڈکیتوں اور چوریوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر داخلہ ،آئی جی پنجاب ،سی پی او راولپنڈی ،ایم این اے راجہ جاوید اخلاص سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈکیتوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے اور اُن کے پس پردہ سیاسی شخصیات کے نام منظر عام پر لائے جائیں۔