DailyNews

Ex PM Raja Parvez Ashraf addresses PPP supporters in Choa Khalsa

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا چوآ خالصہ میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا چوآ خالصہ میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کو جب حکومت ملی تو اس وقت افراتفری کا عالم تھا ۔لوگوں کا خیال تھا کہ پیپلز پارٹی اب ختم ہو جائے گی ۔سب کو پتہ تھا کہ بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے میں کون سے لوگ ملوث تھے اور یہ کڑیا ں کہاں جا کر مل رہی تھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ قمر مسعود کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ کی صدرات یونین کونسل سموٹ کے سابق چئیرمین محمد شریف بھٹو نے کی تھی۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے ایم این ایز کی تعداد 142 تھی جبکہ حکومت بنانے کیلئے ہمیں 172 ایم این ایز درکار تھے مگر اس کے باوجود پارٹی کی قیادت نے اپنی صلاحیتیوں کو بروکار لاتے ہوئے مسلم لیگ (ن) اور مولانا فضل الرحمان سب سیاسی جماعتوں کو شراکت داری کی دعوت دی تا کہ چیلنجز سے مقابلہ کر کے ملک و عوام کی بہتری کیلئے کچھ کر سکیں۔پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں سوات اور مالا کنڈ سے اتارے گئے قوم پرچموں کو دوبارہ واپس لگا دیا گیا۔سیلاب کی تباہ کاریوں نے 25 لاکھ افراد کو بے گھر کر دیااور بیرون ملک سے امداد لئے بغیر پیپلز پارٹی کی حکومت نے ان سب کو عزت اور وقار کے ساتھ اپنے اپنے گھروں میں پہنچایا۔2008 میں جب حکومت ملی تو کاشتکاروں نے گندم بیجنی ختم کر دی تھی، پارٹی نے زمینداروں کا ساتھ دیا اور ملک میں وافر مقدار میں گندم کاشت ہونا شروع ہو گئی اور ہم اس قابل ہو گئے کہ گندم کو بیرون ممالک بھیجوانا شروع کر دیا۔ہماری حکومت سے قبل گزشتہ بارہ برسوں سے آڑھائی لاکھ افراد ڈیلی ویجز پر کام کر رہے تھے جنہیں ہماری حکومت نے مستقل کر دیا۔

اپنے دور اقتدار میں حکومت نے ملازمین کی دو گنا تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافہ کیا

۔پیپلز پارٹی نے خارجہ پالیسی بنائی،پاک ایران گیس لائن منصوبے پر کام شروع کیا ،سی پیک اور گوادر جیسے منصوبے پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہوئے۔چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے والے پانچ برسوں میں بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر سکے۔مسلم لیگ (ن) کا نااہل وزیر اعظم جس نے ہر قدم پر جھوٹ بولا اب عوام سے پوچھتا پھر رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا ۔ایسے لوگوں کو منتخب کر کے ان سے بہتری کی امید رکھنا عقلمندی نہیں۔انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نام لئے بغیر کہا کہ گوجرخان سے گیس پائپ لائنیں اٹھا کر چوآ خالصہ مرکز میں پھینک کر وہ عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔پانچ برسوں تک خواب خرگوش کے مزے لینے والوں کو اب عوام کی ترقی یاد آ گئی ہے،اگر جنت ماں کے قدموں تلے ہے تو سیاست عوام کے قدموں میں ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے گوجرخان میں تین ہفتوں میں عوام کو گیس کی سہولت فراہم کی۔ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر9872 افراد کو روزگار فراہم کیا۔عوام کل کو بھول کر نئی صبح کا آغاز کریں ،میرا ساتھ دیں، انشاء اللہ محرومیوں کا ازالہ کرونگا۔میرے حلقہ انتخابات کا پہلا علاقہ چوآ خالصہ قانونگو ہے اور منتخب ہونے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا آغاز بھی چوآ خالصہ مرکز سے کرونگا۔ذوالفقار علی بھٹو شہید جب ملک کے وزیر اعظم بنے تو ملک میں آئین تھا نہ ہی عام آدمی کو ووٹ کا حق حاصل تھا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے امیراور غریب کے فرق کو مٹا کر سب کو پاسپورٹ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی۔ہم نے مسلم لیگ (ن) کی ختم نبوت کے حلف نامے کو تبدیل کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیامگر ہمارے دور میں ڈنمارک میں حضورﷺکی شان میں گستاخی کی تو یوٹیو اور گوگل کو بند کروا دیااور ملک میں عام تعطیل کر کے یوم عشق رسول منایا۔بہت جلد یونین کونسلوں سمیت گاؤں کی سطح پر رابطہ مہم کا آغاز کر رہا ہوں ۔

ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جدوجہد کا نام ہے۔چوہدری خالد اور چوہدری سلطان سمیت راجہ محمد ریاست نے چوآ خالصہ مرکز میں پیپلز پارٹی کو زندہ رکھا۔گوجرخان میں پسماندگی کا خاتمہ کر دیا موقع ملا تو چوآ خالصہ مرکز کو بھی گوجرخان کے ہم پلہ بنا کر دم لیں گے۔ ضلع صدر چوہدری ظہیر سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آمدہ انتخابات میں فتح پیپلز پارٹی کی ہی ہو گی ۔ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ہمارے حلقہ کے امیدوار ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھٹو ازم کو جاری و ساری رکھیں گے۔تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ نے سابق وزیر اعظم سے شکوہ کیا کہ ان کے فرزند نے انتخابات میں شکست کھانے کے بعد چار برسوں میں ایک بار بھی اپنے حلقہ کا دورہ نہیں کیا جبکہ راجہ پرویز اشرف نے اپنی وزارت عظمی کے دوران کلر سیداں کے ووٹروں کو اہمیت نہ دی۔چےئرمین یوسی چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوآ خالصہ مرکز پیپلز پارٹی کے جیالوں کا گڑھ ہے،انشاء اللہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی زندہ ہے اور زندہ رہے گی اس کو ختم کرنے والے خود مٹ گئے ہیں۔سابق ضلعی صدر چوہدری محمد ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز پارٹی کا سرمایہ ہیں ،ہمیں وراثت میں وفاداری ملی ہے ۔پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی ویمن ونگ کی صدر سمیرہ گل،ضلعی نائب صدر چوہدری اسد پرویز،جنرل سیکرٹری تحصیل کلر سیداں چوہدری شوکت محمود، سٹی صدر چوہدری زین العابدین عباس، سٹی جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی، سرپرست اعلی محمد فیاض کیانی،عاطف اعجاز بٹ،راجہ اختر محمود ممبر ایگزیٹو باڈی،راجہ وحید یونس،راجہ منصور ضلعی نائب صدر،صدر یوسی سموٹ چوہدری ثالث حسین،نائب صدر سموٹ شوکت چوہان،کونسلر عبدالقیوم،راجہ گلفراز ایڈووکیٹ،چوہدری ارشد صدر یوسی چوآ خالصہ سمیت عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

Choa Khalsa; The Ex Prime Minister addressed PPP workers in Choa Khalsa at the residence of ex PPP President Tehsil Kallar Syedan Raja Masood, The function was held under the supervision of Ex Chairman union council Samot, Mohammad Shareef Bhutto.

All the PPP leaders were present in Choha Khalsa including PPP Distt President Ch Zaheer Sultan, large number of people had gathered in Choa Khalsa a strong PPP region.

In his speech the Ex PM said if parliament had no supremacy and dignity, there would be no respect for any government institution in the country. Mr. Ashraf said the PPP had decided that both its chairman and co-chairman would contest the by-polls to be part of the current National Assembly to promote constructive and positive politics in the country.

The union council Choa Khalsa chairman Syed Rahat Ali Shah said we will do everything for a PPP victory at coming election and said Choa Khalsa is heart of PPP in Distt Rawalpindi.

Show More

Mohammad Naseer Raja

Chairman and founder of www.pothwar.com Tel: 0044-7763249391

Related Articles

Back to top button