GujarKhan
Trending

گوجرخان سے تعلق رکھنے والی ہونہارطالبہ کااعزاز انٹرمیڈیٹ راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن

Huma Uroos of Gujar Khan achieves 1st position

گوجرخان(چوہدری فرزند علی ،نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔۔۔ گوجرخان سے تعلق رکھنے والی ہونہارطالبہ کااعزاز انٹرمیڈیٹ راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب میاںشہباز شریف کی طرف سے چار لاکھ روپے کا نقد انعام اور تعریفی سندوصول کی ہما عروس دختر اللہ رکھا میٹرک کے امتحان میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کر کے تین لاکھ روپے کا انعام حاصل کر چکی ہے یہ سب میرے والدین اساتذہ کی دعاؤں اور محنتوں کاثمرہے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنامشن ہے ہما عروس کا عزم

تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر کے علاقہ جھنڈا کی رہائشی ہما عروس دختر اللہ رکھا جو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں زیر تعلیم تھی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں راولپنڈی بورڈ ہیومنٹی گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی راولپنڈی بورڈ کے 47طلباء جن میں 28 طالبات اور انیس طالب علم تھے

جنہوں نے انٹرمیڈیٹ کے امتحان نمایاں پوزیشن حاصل کی ان کے اعزاز میں گزشتہ روز ایوان اقبال لاہور میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی گوجرخان کی طالبہ ہماعروس دختر اللہ رکھا نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے چار لاکھ روپے اور تعریفی سند وصول کی

ہونہار طالبہ اس سے قبل میٹرک کے امتحان میں بھی3 لاکھ روپے کا انعام حاصل کر چکی ہیں انعامی رقم ڈی سی او راولپنڈی خود ان کے گھردینے آئے تھے ہما عروس کا کہنا تھا کہ اگر پورے خلوص کے ساتھ محنت کی جائے تو وہ ضرور رنگ لاتی ہے اس کی کامیابیوں میں والدین اور اساتذہ کا بڑا ہاتھ ہے وہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش مند ہے

Gujar Khan; Huma Uroos daughter of Allah Rakha of village jhanda, Gujar Khan has achieved 1st position at intermediate Rawalpindi board, she was awarded four Lakh rupees on her achieving 1st position, a scheme set up by Mian Shahbaz Sharif.

Aroos studies at Government degree college for women in Gujar Khan, She has already achieved 1st position at Matric and she won 3Lkah rupees. The talented student is pride of Gujar Khan and Pothwar.

A function was held in Lahore, where she was given her award, she thanked her parents for the support they have given to her and she said she will continue to study further and achieve more.

Show More

Related Articles

Back to top button