Kallar Syedan

اسلام آباد کے رہائشی کی ملکیتی زمین واقع کلر سیداں پر مقامی افراد نے حملہ کرکے قیمتی سامان چوری کر لیا

کلر سیداں؛ نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کام ،اکرام الحق قریشی۔۔۔۔ چوہدری عنایت اللہ سکنہ گولڑہ موڑ شمس کالونی اسلام آباد نے کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے 2014 میں کلر سیداں کے نواحی علاقہ ولایت آباد میں شاہ خاکی پوسٹ کے بالمقابل مین روڈ پر رقبہ تعدادی 135 کنال خریدکیا تھا اور رقبہمنتقل ہونے کے بعد تمام رقبہ کا قبضہ لے لیا گیا تھااور میں نے یہ تمام رقبہ القائم یونیورسٹی ٹرسٹ ادارہ فلاح انسانیت کے نام پر وقف کر دیا تھااور اس رقبہ کے کچھ حصے پر بر لب سڑک ادارہ کی عمارت تعمیر کی تھی جبکہ بقایا تمام رقبہ کے ارد گرد لوہے کے پائپ و ٹی آئرن لگا کر حد بندی کر دی تھی اور دیگر تعمیرات کیلئے سیمنٹ کے بلاک ،ریت بجری اور سیمنٹ وغیرہ ادھر رکھا ہوا تھا تا کہ بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع کیا جا سکے۔30 اپریل بوقت قریب 10بجے دن ، مصروفیات کی وجہ سے کلر سیداں آیا ہوا تھا کہ میری عدم موجودگی میں محمد آمین،نثار احمد،گلفراز،علی موسی،عمیر ،رزاق،ساجد،ظفرسکنائے بروٹہ اور رزاق سکنہ سر صوبہ شاہ ہمراہ 10/15 نامعلوم افراد نے اسلح آتشیں کی نوک پر ٹرسٹ کے رقبہ پر 5/6 ٹریکٹرز لگا کر رقبہ کے ارد گرد لگی ہوئی لوہے کی ٹی آئرن پائپ اکھاڑ دی اور رقبے پر بلیڈ لگا کر نقصان پہنچایااور وہا ں پڑا ہوئے سیمنٹ کے بلاک،بجری سیمنٹ اور دیگر تعمیراتی سامان جس کی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے اٹھا لیں اور ملازمین کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔
some image

 

Show More

Related Articles

Back to top button