DailyNews
اے سی کہوٹہ مہرعنصر حیات اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم کا عطائیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔
دو سیل اور ایک کو وارننگ جاری
- Kahuta News
مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔ اے سی کہوٹہ مہرعنصر حیات اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم کا عطاہیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔دو کو سیل اور ایک وارنینگ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اے سی کہوٹہ مہرعنصر حیات اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے کہوٹہ شہر کے کلینکوں کا دورہ کیامحکمہ صحت کے قوانین پر پورا ناں اترنیں پر المدینہ کلینک تھانہ روڈ اور الحیات ہسپتال پنجاڑ چوک کو سیل کر دیا جبکہ دھپری میں آصف آئی ہسپتال کو وارننگ دی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی کہوٹہ نے کہا کہ جن کلینکوں پر کوالفائڈ اور پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ ڈاکٹر نہیں ہونگے انکے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے گا عطائی ڈاکٹروں اور دو نمبر ادویات فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔