DailyNews

Dadyal; Raja Umar Farooq promises to hold memorable millad in Dadyal region

ڈڈیال میں میلادالنبی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی,راجہ عمر فاروق

میلاد کمیٹی ڈڈیال کے صدر راجہ عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈڈیال میں میلادالنبی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی اس سلسلہ میں میلاد کمیٹی دن رات ایک کر کے کام کر رہی ہے ڈڈیال میں اس سال پچھلے تمام جلوسوں سے بڑا جلوس نکالا جائے گا ڈڈیال کے لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ دو جہاں کے آقا کی آمد کی خوشی میں اپنے کاروباری مراکز اور گھروں کو روشنیوں سے چمکائیں اور سجاوٹ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں تحریک لبیک ڈڈیال کے زمہ داران کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے میلاد کمیٹی ڈڈیال کا صدر نامزد کرتے ہوئے مجھے اس مبارک کام کیلئے منتخب کیا میں اس عہدے کو اپنے لیے خوش قسمتی سمجھتے ہوئے میلاد کمیٹی کو فعال بنانے کیلئے دن رات ایک کروں گا ڈڈیال میں ہر سال میلاد کا خوبصورت جلوس نکلتا ہے لیکن اس سال ہماری کوشش ہے کہ پچھلے تمام سالوں کے جلوسوں سے بڑا اور خوبصورت جلوس نکالا جائے انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں اللہ پاک کا حکم ہے کہ میری نعمت ملنے پر میرا شکر ادا کریں ہم آقا دو جہاں کے ملنے اور ان کی امت میں پیدا ہونے پر اللہ کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ ڈڈیال کی عوام اپنی دوکانوں اور گھروں کو میلاد کی خوشی میں 12ربیع الاول سے پہلے سجائیں 12ربیع الاول کو تحریک لبیک کی قیادت میں ڈڈیال میں خوبصورت جلوس نکالاجائے گا ڈڈیال میں اس وقت تحریک لبیک ہی اہلسنت و جماعت کی پہچان ہے ہمارے کارکنان نے ہر مشکل وقت میں سڑکوں پر نکل کر ختم نبوت اور ناموس رسالت کیلئے کام کیا انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں صدقے کے بکرے اور ختم کے نام پر پیسے کھانے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں مسقتبل تحریک لبیک کا ہے اسی لیے عوام جوک درجوک تحریک لبیک میں شامل ہو رہے ہیں ۔

تحریک لبیک ڈڈیال کے زیر اہتمام ڈڈیال میں میلاد النبی کی خوشی میں بہترین استقبال میلاد موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد

Tahreek e Labbaik hold millad procession

تحریک لبیک ڈڈیال کے زیر اہتمام ڈڈیال میں میلاد النبی کی خوشی میں بہترین استقبال میلاد موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل شامل آقا کی آمد مرحبا مرحبا کی صدائیں بلند کرتے نوجوانوں نے ڈڈیال میں بہترین سماں باند دیاجگہ جگہ جلوس کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچاور کی گئی جلوس کی قیادت میں تحریک لبیک آزاد کشمیر کے امیر علامہ عبدالغفور تابانی نے کی تفصیلات کے مطابق ڈڈیال میں تحریک لبیک کے زیر اہتمام میلاد النبی کی آمد کے سلسلہ میں استقبال میلاد نام سے خوبصورت موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ریلی کی قیادت تحریک لبیک آزاد کشمیر کے امیر علامہ عبدالغفور تابانی نے جبکہ انکے ہمراہ تحریک لبیک ضلع میرپور کے ناظم چیئرمین محمد طارق، تحریک لبیک ڈڈیال کے سرپرست اعلیٰ حاجی راجہ محمد نجیب ، تحریک لبیک تحصیل ڈڈیال کے امیر محمد جنید ہاشمی ، تحریک لبیک سٹی کے امیر شعیب خان اور دیگر بھی موجود تھے موٹر سائیکل ریلی کا آغاز بھلوٹ چوک چونگی نمبر 1سے ہوا اور پورے شہر کا چکر لگانے کے بعد انب کے مقام پر ریلی کا اختتام ہوا ڈڈیال میں مختلف مقامات پر ریلی کا استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ۔

میلادالبنیﷺپورے جوش وجذبے کے ساتھ منائیں گے ماہ ربیع الاول کی آمدسے ڈڈیال شہر اور مضافات میں سجاوٹ اور چراغاں کا سلسلہ جاری ہے شہر کے اندر تاجران اورعاشقان مصطفی کیطرف سے سجاوٹ اور چراغاں کا سلسلہ جاری ہے میلادالبنیﷺکے سلسلہ میں تقاریب اور محافل کا انعقاد ہورہاہے بڑے پیمانے پر گھروں میں محافل کا انعقاد ہورہا لوگ انفرادی طورپر بڑے پیمانے پرگھروں اور محلے گلیوں کی سجاوٹ اور چراغاں کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات اظہار اہل سنت وجماعت کے صدرالحاج ملک جمیل اقبال نے کہا کہ ہم اس پور ے شہر اور دیگر دیہات کوسجایا جائے گا الحاج ملک جمیل اقبال نے لوگوں سے اپیل کہ وہ ماہ ربیع الاول کے دوران گھروں درود وسلام کے وقت مختص کریں اور تواتر کے ساتھ بنی رحمت ﷺ پر درود وسلام بھیجیں تاکہ ماہ ربیع الاول کے فیوض و برکات سے مستفید ہو اجاسکے آخر میں بیور چیف روز نامہ ریاست قاری اکرم نیازی نے تمام شقان مصظفےٰ سنت اور حد یث کی پاسدار ی کریں اور درودوپاک کو معمول سے زیادہ سے زیادہ پڑے تاکہ ہمارے آخرت کی زندگی بہتر ہو جائے 

 

Show More

Related Articles

Back to top button