DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Memorial held at British high commission for 3 Pakistani who received Victoria cross during Worls War 1

پہلی جنگ عظیم میں وکٹوریہ کراس پانیوالے 3پاکستانی فوجیوں کی یاد میں برٹش ہائی کمیشن میں تقریب

برطانوی ہائی کمیشن متعینہ اسلام آباد تھامس ڈریو نے پہلی جنگ عظیم کی صدسالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی جنگ عظیم میں برطانیہ کی فوج کے ان سپاہیوں اور افسروں کو ہم نہیں بھول سکتے جنہوں نے سو سال قبل لڑی جانیوالی جنگ عظیم میں اپنی جانیں جراتمندی اور بہادری کے ساتھ دشمن سے لڑتے ہوئے قربان کیں۔ آج برٹش ہائی کمیشن145 برطانوی حکومت اور عوام کی طرف سے ہم اس متحدہ ہندوستان کے ان تین جانثاروں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں جن کا تعلق آج کے پاکستان سے تھا اور انہوں نے دشمن کے ساتھ پامردی سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ انکے اس کارنامے پر ان کو برطانیہ کا سب سے بڑا شجاعت کا ایوارڈ وکٹوریہ کراس عطا کیا گیا۔ اُنکی یاد میں برطانوی حکومت نے ایک طغریٰ عشروں قبل برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد میں لگائی جو کہ اب جی ایچ کیو راولپنڈی میں آویزاں ہے۔ برٹش ہائی کمشنر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے جانثاروں کو کبھی بھول نہیں سکتیں۔ پاکستان کے سپاہیوں نے پہلی جنگ عظیم میں داد شجاعت دیتے ہوئے برطانیہ عظمیٰ کا سب سے بڑا شجاعت کا ایوارڈ وکٹوریہ کراس حاصل کیا۔ آج ہم جنگ عظیم اول کو سو سال پورا ہونے پر یاد رکھے ہوئے ہیں اور انکی یاد میں تقریب کر رہے ہیں۔ برطانوی حکومت اور عوام نے بھی آج جنگ عظیم
اول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔پہلی جنگ عظیم 11نومبر 1918ء کو ختم ہوئی تھی۔

Rawalpindi; A ‘Remembrance Day’ service was held by the British High Commission in Islamabad on Sunday to mark the 100th anniversary of the end of the First World War and to commemorate those who sacrificed their lives in the conflict. Three Pakistani national were praised who received Victoria cross.

The  bravery of Sepoy Khudadad Khan – the first South Asian and Muslim recipient of the Victoria Cross – Jemadar Mir Dast and Naik Shahamad Khan, who were all awarded Britain’s highest award for gallantry during the First World War.

The service paid tribute to all those from the United Kingdom, other Commonwealth countries and elsewhere who lost their lives during conflicts from World War I to the present day.

The commemoration was attended by representatives of the Pakistani armed forces, Commonwealth High Commissions, EU member states and other friends and allies.

Show More

Related Articles

Back to top button