Sir sooba shah; Millad procession to start from Morra Nagrial
میلادالنبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے اہل ایمان نے تیاریاں شروع
میلادالنبی ﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے اہل ایمان نے تیاریاں شروع کردی ۔سرصوبہ شاہ بازار کو خلفیہ سیدرسول ارشدی کی زیر نگرانی ہرسال کی طرح سجانے کا کام شروع ہوگیا ہیں۔بارہ ربیع الاول شام کو مشعل بردار ریلیاں بلال مسجد سے انجمن غلاماں ارشدی،موہڑہ نگڑیال سے حافظ منصور لنگڑیال اور بیکڑآباد سے انجمن عاشق رسول کی زیرنگرانی سرصوبہ شاہ جامع مسجد میں اختیام پذیر ہوگی اور بعد نماز عشاء عظیم الشان خطاب ہوگا،
سابق امیدوار پی پی 7حافظ منصورلنگڑیال اور خلفیہ سید رسول ارشدی نے مشترکہ بیان میں کہاکہ ہرسال کی طرح عید میلادالنبیﷺ تزک واحتشام سے منائیں گے اہل علاقہ کی میلاد کمٹیوں نے گلیوں محلوں بازاروں کو بڑے بڑے بینرز،برقی قمقموں لیزر لائٹس میلاد مصطفیﷺ کے حوالے سے قد آور ہولڈنگ بورڈ آویزاں کی جائیں گی انھوں نے کہاکہ کائنات کا ذرہ ذرہ نور مصطفیﷺ سے منوردکھائی دے رہا ہے۔عیدمیلادالنبی ﷺاخوت وروادری کا ذریعہ ہیں ہمیں گنبدخضری سے رشتہ جوڑ کر ملک کو بدامنی سے بچانا ہے اہلسنت وجماعت تفرقہ بازی کے خلاف ہے اور ملک کو امن کا گہوار بنانا چاہتے ہیں
Kallar Syedan; Millad procession will commence from Morra Nagrial and Baikrababd and will descend in Sir sooba shah.