DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed announces to cut all ties with Ex PM Shahid Khaqan Abbassi

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے باضا بطہ طور پر شاہد خاقان عباسی کو چھوڑنے کااعلا ن

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھی ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے باضا بطہ طور پر شاہد خاقان عباسی کو چھوڑنے کااعلا ن کر تے ہوئے تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی ، طارق مرتضیٰ ، کرنل (ر) شبیر اعوان سابق ایم پی اے ، حافظ سہیل اشرف سابق تحصیل ناظم کلر سیداں ، صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر گزشتہ ہفتے ظہرانہ دیا ۔ جس میں تحریک انصاف کے ورکروں ، کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم پی اے آزاد حیثیت سے منتخب ہوا ہوں ۔ چار مرتبہ ووٹ تحریک انصاف کو دے چکا ہوں ۔ جس کے ساتھ چلتا ہوں سینہ تان کے سامنے آکر چلتا ہوں ۔ میں نے آج شاہد خاقان عباسی کو چھوڑ دیا ۔ مرنا جینا آ پ کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے مجھے منتخب کیا اور ووٹیں دیں کا میاب بنایا ۔ ان کو ساتھ لائیں گے ۔ راجہ صغیر احمد اور شاہد خاقان عباسی کے مابین اختلافات سے حلقہ میں سیاسی صورتحال یکسر بدل گئی ہے ۔

Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed formally close friend and ally of EX PM Shahid Khaqan Abbassi has announced to cut all ties with him, the announcement was made at the Residence of Raja Sagheer Ahmed in Mator.

At the announcement present were MNA Sadaqat Ali Abbassi, Tariq Murtaza, Col Shabbir Awan and other PTI officials.

Show More

Related Articles

Back to top button