آقاﷺ کی ناموس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک کے وزیر اعظم نے مسلمانوں کو اقلیت قرار دے کر ہماری توہین کی ہے، عدلیہ اورحکمرانوں نے بہت حساس معاملے میں ہاتھ ڈالا ہے، عمران خان نے نواز شریف کے انجام سے سبق نہیں سیکھا، جو بھی آقاﷺ کے گستاخوں کا ساتھ دے گا قصہ ءِ ماضی بن جائے گا، ہم اپنے ماں باپ کو تو گالی برداشت کرسکتے ہیں لیکن آقا ﷺ کی توہین، چیف جسٹس نے ایک ملعونہ کا بری کرکے آقاﷺ سے دشمنی کا ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہار دولتالہ میں آسیہ ملعونہ کی رہائی کے خلاف نکالی گئی مذہبی جماعتوں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی پی پی 10 چوہدری عابد ایڈووکیٹ ، وائس چیئرمین دولتالہ شیخ محمد سعید، خلیفہ ضمیراور راجہ کاشف انجم جنجوعہ نے مشترکہ طور پر کیا، مقررین نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں انہیں معلوم ہونا چاہیے پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، صاحبان اقتدار نے معاملے کو حکمت سے ڈیل کرنے کے بجائے دھمکیاں دی ہیں، ہم ان گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، آقاﷺ کی ناموس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ہم کٹ جائیں گے لیکن آقاﷺ کی توہین برداشت نہیں کریں، حکمران غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں
Check Also
Close