DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Shutter down protest in Bewal over Asia Molana court verdict

بیول میں آسیہ بی بی کی رہائی پر احتجاجی مظاہرہ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال،نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند

بیول میں آسیہ بی بی کی رہائی پر احتجاجی مظاہرہ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال،نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے بند،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کو بری کردیا جس سے ملک بھر کی طرح بیول میں بھی پورا بازار دن بھر بند رہا نما ز جمعہ کے بعد ایک احتجاجی ریلی مین بازار سے میلاد چوک نکالی گئی اور فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا علمائے کرام اور مظاہرین نے حکومت اور عدلیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور آسیہ بی بی کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا علمائے کرام اور مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک آسیہ بی بی کو پھانسی نہیں دی جائے گئی تب تک احتجاج جاری رہے گا ۔

Gujar Khan; A complete shutter down strike protest was held after namaz e jumma in Bewal, A public rally was taken out from Millad Chauk as the protestors demanded hanging of Asia Molana.  Pictures by Jhangir Afzal

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چلو چکڑال میں پرنسپل کی آسامی خالی ہونے سے طالبات اور اساتذہ کو شدید مشکلا ت

Staff shortage causing huge problems at girls high school, Chiloo Chakral

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چلو چکڑال میں پرنسپل کی آسامی خالی ہونے سے طالبات اور اساتذہ کو شدید مشکلا ت کا سامنا،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چلو چکڑال میں کافی عرصہ سے پرنسپل کی آسامی خالی ہے جس کی وجہ سے سینئر سائنس ٹیچر نے انچارج پرنسپل کے فرائض سنبھالے ہوئے ہیں سائنس ٹیچر کے پرنسپل کے فرائض سنبھالنے سے سائنس کلاسز نہیں لگائی جارہی جس سے طالبات کا بری طرح تعلیمی حر ج ہورہا ہے اہلیان علاقہ نے سی ای او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چلو چکڑال میں فوری طور پر پرنسپل تعینات کی جائے تاکہ انچارج پرنسپل کلاسز میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کرئے او رطالبات کو درپیش مشکلات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

حرا سکول قاضیاں پنجاب حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے سکول میں چھٹی نہ دی جس کی وجہ سے والدین اور بچوں میں کبھلی مچ گی

Hira School Qazian defies Punjab government orders by refusing students day off 

پنجاب حکومت کے احکامات کو سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے حرا سکول قاضیاں نے پاؤں تلے روند کے رکھ دیا والدین بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا مقامی میڈیا کے نمائندے کے وزٹ کے دوران پرنسپل آگ بگولہ والدین مقامی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی حادثہ سے بچنے کے لئے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل رہی اور رات کو نیوز میں سن کر کوئی بھی بچہ سکول نہ آیا لیکن حرا سکول قاضیاں پنجاب حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے سکول میں چھٹی نہ دی جس کی وجہ سے والدین اور بچوں میں کبھلی مچ گی اور دور دارز کے بچے جو شفٹ کی گاڑیوں میں آتے ہے شفٹ کی گاڑیاں چھٹی کے پیش نظر کسی اٹھانے نہ گی جس کی وجہ سے سپیشل گاڑیوں کے ذریعے سکول لانا پڑا جب مقامی میڈیا کے نمائندے نے والدین کے احتجاج کے پیش نظر سکول کے پرنسپل سرعمران سے چھٹی نہ دینے کے وجوہات پوچھی تو پہلے تو وہ آئے بائے کرتا رہا لیکن بعد میں شدید غصہ کے عالم میں آگ بگولہ ہو گیا والدین مقامی حلقوں نے حراسکول کی ہٹ دھری اور حکو مت کے احکامات کو پاؤں تلے روندے کے خلاف سی او ایجوکیشن دڈی سی او اور وزیر پنجاب تعلیم سے حرا سکول قاضیاں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے پرنسپل کا صحافی برادری کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر صحافی برادری کا شدید احتجاج۔

Show More

Related Articles

Back to top button