دانیال اقبال نے انگلینڈ میں باکسنگ نیشنل چیمپئن شپ جیت لی گزشتہ روز ہونے والے فائنل میں مائیکل سمتھ کو شکست دے کر 2018 کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔تفصیل کے مطابق انگلینڈ میں جاری باکسنگ نیشنل ڈویلپمنٹ چیمپئن شپ 2018 کے مقابلوں میں 52kg کی سینئر کلاس میں دانیال اقبال نے فائنل میں میدان مار لیا۔ نیشنل چیمپئن پاکستان استاد محمد سفیر کی زیر سرپرستی ان مقابلوں میں حصہ لینے والے اور حال ہی میں مڈ لینڈ چیمپئن شپ جیتنے والے ہونہار نوجوان دانیال اقبال کا فائنل میچ انگلینڈ کے مائیکل سمتھ باکسر کے ساتھ تھا جس میں دانیال اقبال نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مائیکل سمتھ کو شکست سے دو چار کیا اور فائنل اپنے نام کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔استاد محمد سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دانیال اقبال ایک ٹیلینٹڈ لڑکا ہے اور اس کا مستقبل روشن ہے استاد محمد سفیر نے دانیال اقبال کے نیشنل چیمپئن یوکے 2018 بننے پر دانیال اقبال کے والد محترم مرزا ظفر اقبال اور استاد محمد شفیع علی کو بھی مبارکباد پیش کی۔نیشنل چیمپئن باکسر دانیال اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کے لیے بہت خوشی کا دن ہے کہ اللہ پاک نے انہیں کامیابی سے نوازا اور فائنل میں کامیابی کے بعد رنگ میں ہی سجدہ ریز ہو کر اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔ دانیال اقبال نے اپنی کامیابی کو اپنے والد مرزا ظفر اقبال کے نام کیا جو ان دنوں پاکستان میں چھٹیوں پر آئے ہوئے ہیں۔دانیال اقبال کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے اساتذہ ، فیملی ممبرز اور تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا اور اس موقع پر دانیال اقبال نے اسپیشلی طور پر نیشنل چیمپئن پاکستان استاد محمد سفیر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا دست شفقت ان کے سر پر رکھا اور ان کے حوصلے کو بلند رکھا۔
London; Danyal Iqbal son of Mirza Zaffar Iqbal has won Boxing national championship by defeating Michael Smith, Danyal Iqbal is now 2018 champion. Danyal’s family in Dadyal have celebrated his victory as his coach Mohammad Safeer was also congratulated.