شکیب ٹریولز چک سواری کے14 ستمبر2018 کو کار سے 32لاکھ 50ہزار روپے چوری ہونے کے واقعہ کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ بیت گیا تا حال رقم کی برآمدگی نہ ہو سکی شکیب ٹریولز چکسواری کے مالکان محمد یاسر نذیر اور محمد ظاہر شاہ اور سماجی و سیاسی شخصیت سیف اللہ چوھدری نے کرنسی یونین و انجمن تاجراں چکسواری کے ہمراہ چکسواری کے مقامی ہوٹل میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس کو ایک ہفتے کی مہلت دے رہے ہیں اگر اگلے بدھ تک ہماری رقم برآمد نہ ہوئی تو پہیہ جام کریں گے ڈی ایس پی ندیم عارف اور ایس ایچ او اسلام گڑھ وسیم نواز ملزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور ساری رقم ہضم کرنا چاہتے ہیں ایس ایس پی میرپور بھی معاملے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لے رہے بلکہ الٹا ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں ظاہر شاہ نے کہا کہ 14ستمبر کو میں میرپور میں کرنسی کے کام کے لیے گیا میرے ساتھ ہمارا ڈرائیورجو کارگو والی گاڑی چلاتا تھاعبدالقدیر ولد محمد رازاق بھی تھا میں نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد چلا گیا جبکہ عبدالقدیر نے نماز ادا نہیں کی جب نماز پڑھ کر باہر آیا تو کار سے 32لاکھ 50ہزار روپے والا بیگ غائب تھا جبکہ ڈگی میں پڑھے ہوئے پیسے بالکل محفوظ رہے کسی نے کار کا دروازہ کھول کر پیسوں والا بیگ اٹھا یا واقعہ کی اطلاع اسلام گڑھ پولیس کو دی تو ڈروائیور عبدالقدیر کی جیب سے کار کی چابی برآمد ہوئی پولیس نے جب کار کا دروازہ کھولا تو وہ کھل گیا یاسر نذیر اور ظاہر شاہ نے کہا کہ ہم نے عبدالقدیر کو نامزد کیا جس نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کیا لیکن پیسے برآمد نہیں ہوئے ایس ایس پی ضلع میرپور نے اپنی مرضی سے تفتیش افضل پور اور ڈڈیال منتقل کی ہم نے انھیں تفتیش کی منتقلی کے حوالے سے نہیں کہا عبدالقدیر کی پلاک کی ایک عورت کے ساتھ اسی دن فون پر کوئی چودہ کالیں ہوئیں ہم نے پولیس کو بار بار کہا کہ اس عورت کو بھی شامل تفتیش کریں لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا اور مسلسل دم دلاسے دیتے رہے انھوں نے کہا کہ ہم پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہیں خا ص کر ڈی ایس پی راجہ ندیم عارف اور ایس ایچ او وسیم نواز ہمیں شک ہے کہ پیسے انھوں نے برآمد کر لیے ہیں اور خود ہضم کرنا چاہتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ کرپٹ اور نااہل پولیس ملازمین کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اس موقعہ پاکستان مسلم لیگ (ن) چڑھوئی کے جنرل سیکرٹری راجہ امتیاز عزیز ،مرکزی انجمن تاجراں چک سواری کے صدر محمد منیر سیھٹی، انجمن تاجراں چک سواری کے صدر خواجہ محمد شفیق، مرکزی انجمن تاجراں چک سواری کے جنرل سیکرٹری حاجی اورنگزیب، زمرد حسین شاہ، انجمن تاجراں چک سواری کے جنرل سیکرٹری راجہ ساجد محمود، حاجی تاسب حسین، حاجی نذیر حسین ، حاجی عبدالغنی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور یاسر نذیر ظاہر شاہ سے مکمل عمدردی کا اظہار کیا وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان آئی جی پی آزاد کشمیر شعیب دستگیر اور چیف سیکرٹری میاں وحید الدین سے مطالبہ کیا کہ چوری ہونے والی رقم جلد سے جلد برآمد کاروائی جائے اور واقعہ کی تفتیش کسی فرض شناس اور ایماندار پولیس آفسر کے سپرد کی جائے کیونکہ پولیس کی موجودہ تفتیش پر ہمیں اعتماد نہیں ہے موجودہ ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری کے میرپور تعیناتی سے جرائم بڑھ گے ہیں انھوں نے کہا ہم پولیس کو ایک ہفتے تک وقت دے رہے ہیں اگر اگلے بدھ تک چوری برآمد نہ ہوئی تو ضلع کوٹلی سمیت چک سواری میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاون کریں گے انھوں نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی صفر ہے عوام عدم تحفظ محسوس کر رہے ہیں خاص کر بڑھتے ہوئے جرائم کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے کشمیری یہاں واپس آنے سے ڈرتے ہیں اس موقعہ پرچیئرمین زکوۃ کمیٹی حلقہ چکسواری راجہ عبدالعزیز ،حاجی فاروق لون ،محمد فہیم،راجہ کامران سلطان ،اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد میں موجود تھی ۔
AJK; The traders in Chakswari have held a press conference and told that on 14th September over 34 Lakh rupees were stolen and a police case was registered but the police have so far failed to take action. The traders have given police one week notice to make arrest or will hold public protest.
چک سواری میرپور کوٹلی سڑک پر اوور سپیڈ کی وجہ سے حادثات آئے روز کا معمول
Daily accidents occurring on Chakswari Mirpur Kotli road due to speeding
چک سواری میرپور کوٹلی سڑک پر اوور سپیڈ کی وجہ سے حادثات آئے روز کا معمول گرلز ڈگری کالج چک سواری سے حمید آباد نشیمن میرج ہال تک سپیڈ بریکر بنائے جائیں عوام علاقہ کا اظہار تشویش تفصیلات کے مطابق کھنڈا موڑ سے لے کر حمیدہ آباد تک نئی سڑک کے بننے کے بعد مشکلات ختم ہونے کی بجائے بڑھ گئی نوجوان نسل آپے سے باہر نئی سڑک دیکھ کر نوجوان سارے قانون ضابطے بھول گئے جس سے آئے روز جانی اور مالی نقصان کے ساتھ مستقبل ضائع ہو رہا ہے خاص کر گرلز کالج کے قریب حادثات کی تعداد زیادہ ہے جس کے پیش نظر وہاں پر سپیڈ بریکر کی اشد ضرورت ہے کہ رفتارکی روانی کو کم کرنے میں مدد ملے عوام علاقہ نے اپنے شدید تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اگر فوری طور پر سپیڈبریکر نہ بنائے گئے تو اس سے مزید حادثات رونما ہونے کا خطرہ ہے جس پر جلد سے جلد کام ہو نا چاہیے اور بلا وجہ موٹر سائیکل سواروں کو گھومنے پر تنبیہ اور جرمانے بھی ہونا چاہیے تاکہ حادثات کو روکنے اور قیمتی جانوں کو بچانے میں مدد مل سکے۔
ضلعی ایلیمنٹڑی بورڈ میرپور ضلعی گیمز کے حوالہ سے آزادکشمیر بھرکے الیمنٹری بورڈز پر بازی لے گیا
Mirpur board tops in annual games
ضلعی ایلیمنٹڑی بورڈ میرپور ضلعی گیمز کے حوالہ سے آزادکشمیر بھرکے الیمنٹری بورڈز پر بازی لے گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس سال ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور کی طرف سے تمام رجسٹرڈ ( پرائیویٹ / مدرسہ / سرکاری ) تعلیمی ادارہ جات جو کہ تعلیمی سال 2018 / 19 ہیں کہ طلباء و طالبات بورڈ کی طرف سے منقدہ گیمز ( اتھلیکس( دوڑ 400, 200, 100 ) جیولین تھرو، ڈس تھرو( سائز گرلز) ، شارٹ پٹ (سائز گرلز) لائنگ جمپ، ہائی ریلے ( 100 x 4 ) اور رسہ کشی ) میں شرکت کرسکتے ہیں اس موقع پر سیکرٹری ضلعی ایلیمنٹری بورڈ کے سیکرٹری آصف جرال نے کہاکہ گیمز میں شرکت فیس 100 روپے ہے جبکہ اس چالان فارم ضلع میرپور کے تمام آزاد جموں وکشمیر بینک کی تمام برانچوں پر دستیاب ہیں گیمز میں شمولیت کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 05 – 11 – 2018 ہے۔ فارم و چالان کی عدم دستیابی کی صورت میں ضلعی ایلیمنڑی بورڈ میرپور سے رابطہ کیا جائے
گورنمنٹ بوائزہائی خادم آباد تحصیل ڈڈیال میں 27اکتوبر کو سیاہ کی تقریب گزشتہ روز یوم سیاہ بڑے جو ش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا
Black day held at high school Khadam Abbad
گورنمنٹ بوائزہائی خادم آباد تحصیل ڈڈیال میں 27اکتوبر کو سیاہ کی تقریب گزشتہ روز یوم سیاہ بڑے جو ش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا تقریب کی صدارت صدر معلم مرزا عبدالسلام نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر عبدالمالک نے بڑے احسن انداز میں پیش کئے ماسٹر عبدالمالک نے کہا کہ 27اکتوبر 1947کو بھارت مقبوضہ کشمیر کے اندر فوج داخل کر کے عالمی قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزی کی معلوم کشمیر یوں پر ظلم ڈھائے تقریب میں تلاوت محمد طاہر نے پیش کی نعت محمد سلیم جماعت نہم اور محمد انس جماعت پنجم نے پیش کی ملی ترانہ جماعت چہارم کے طلبہ ،محمد حسین ،حماد خان ،محمد سمیع اللہ نے بڑااچھے اندازاپیش کیا محمد ہارون جماعت دہم نے تقر یر پیش کی محمد مشتاق منہاس سنےئر مدرس نے یوم تاسیس کے حوالہ سے اپنے تفصیل کے ساتھ نقطہ نظر پیش کیا تھا انہوں نے کہا کہ بھارت کے تسلط سے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھرپور عملی اقدامات کرنے چاہیں محمد عمران سنےئر مدرس نے بھی خطاب کیا طلبہ اور اساتذہ کرام نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں تقریب کے بعد ایک ریلی نکالی سیاہ پرچم لہراتے ہوئے اور ادرہ عربی مدرس لیاقت علی نے ملک کی سلامتی اور کشمیر یوں کی کامیابی کے لئے دعاکروائی آخر میں ادارہ سربراہ صدرمعلم مرزا عبدالسلام نے تمااساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا امید کی کے آئندہ بھی شرکت کریں گئے
مولانا فضل الرحمن کوقوم نے الیکشن میں مسترد کر دیا ہے
Nation has rejected Mollana Fazal Ur Rehman in election
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر نے پاکستان کی سیاسی تبصرہ کرتیہو ئے مولانا فضل الرحمن کوقوم نے الیکشن میں مسترد کر دیا ہے ان کوئی حق نہیں کہ وہ پاکستان حکومت کی مخالف کرتے ہو ئے پھریں وہ تیرہ سال تک کشمیر کمیٹی کے چےئرمین مگر انہوں نے کشمیر کاز کے لئے کو ئی کام نہیں کیا بلکہ تیرہ سال تک کشمیر کے نام پر حکومتی خزانہ کو لوٹتے رہے اب ان کا راش پانی بندہ ہو چکا ہے تو انہوں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان ان والد محترم مولانا مفتی محمود نے ڈیرہ اسماعیل خان سے سابق وزیراعظم زوالفقار علی بھٹومرحوم کو الیکشن میں شکت فاش دی تھی اور ان کوجنرل ضیاء الحق مرحومر کی مد د کی تھی سابق صدر آصف علی زردار ی بھٹوکے قاتلوں کے ساتھ مل کر بھٹوکے خون سے غداری کت مرتکب ہو رہے ہیں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جن کی جنرل ضیاء الحق مرحوم نے سیاسی پر وش کی تھی انہوں نے ساری زندگی پیپلزپارٹی کی مخالفت کی مگر اقتد ار کی خاظر آج وہ بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ کٹھ جوڑ میں شامل ہو گئے اس طر ح اقتدا ر کی خاظر کرپشن کی خاظر انہوں نے اتحاد کر لیا ہے اگر وزیراعظم عمران خان نے امداد حاصل کی ان کو تکلف ہو رہی ہے کیونکہ ان راش پانی بند ہو گیا ہے ان کو حکومت ہضم نہیں ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ احتساب کا دائر ہ اختیار آزاد کشمیر تک بڑھاجائے تاکہ پاکستان کی طرف دی جانے والی رقم کا آڈٹ ہو سکے عمران خان وزیراعظم پاکستان نے چوروں اور قومی دولت کو لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کی ہیان شانہ بشانہ کھڑے ہیں