فرض شناس ایماندار پٹواری کی نارہ میں دوبارہ تعیناتی پر عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔محکمہ مال کہوٹہ فرض شناس ایماندار پٹواری ہارون اکبر کی حمائت میں یوسی نارہ کے6موضعوں کے سینکڑوں کا یکجہتی کا مظاہرہ ۔ ہارون اکبر نارہ میں تعیناتی پرموضع نارہ ، موضع بگھون،موضع بلیاڑ،موضع بڑوہٹی،موضع پنجواڑاور موضع کتھیل ہون کے سینکڑوں افراد نے محکمہ مال کے اعلیٰ افسران ، ڈی سی راولپنڈی اور اے سی کہوٹہ کا شکر یہ ادا کر تے ہیں ۔ تفصیل کے مطابق محکمہ مال کہوٹہ کے فرض شناس ایماندار پٹواری ہارون اکبر کی دوبارہ نارہ میں تعیناتی پر جنرل کونسلر یوسی نارہ چوہدری معروف حسین اور کسان کونسلر محمود چوہان کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے ہارون اکبر کے حق میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر تے ہوئے ان کے حق میں مظاہر ہ کیا اور اپنی طرف سے ان کا بھر پور ساتھ دینے کا عہد کیا اور اعلیٰ حکام کا شکر یہ بھی ادا کیا اپنے ایک تحریری درخواست جو کہ معززین علاقہ چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس ، جنر ل کونسلر یوسی نارہ چوہدری معروف حسین، کسان کونسلر محمود چوہان، حاجی محمد محبوب جنرل کونسلر،محمد ندیم کونسلر ،ارشد محمود ،قاری عبد الرحیم ،صوبیدار اشاد، محمد صفدر، حاجی محمدحنیف ، عبد الغفور ،حاجی شہزاد ،سخاوت حسین ،راجہ نذر حسین، راجہ دانش،محمدصفدر ، کیپٹن محمد مہربان ، نمبردار طارق ، صوبیدار محمد آزاد ، محمد سلیم ، محمد ریاض ، صوبیدا ر احسن اختر ،محمد جاوید، احمد محمود ، فارس محمود ، محمد ایوب ، ظفر محمود ،محمد فیاض ،منگتا خان ، غلام رسول ، محمد یوسف اور دیگر سینکڑوں افراد نے ACکہوٹہ کودیتے ہوئے کہا کہ پٹواری محمد ہارون اکبر کو دوبارہ نارہ میں ہی تعینات کیا جا نا چاہے کیونکہ مذکورہ پٹواری ایک نیک ، ایماندار اور فرض شناس ہے اس نے دوران ڈیوٹی بہت اچھے کام کیے ہیں 1کنال والے اور100کنال والے فرد میں کبھی بھی تقسیم نہیں کی بلکہ دونوں کو ہی برابر مقام دیا وہ ایک اچھے اخلاق کے مالک انسان ہیں ہم کو ان سے کسی قسم کی کوئی بھی شکائت نہیں ہے جن لوگوں نے ناجائز قبضے کیے ہوئے تھے ان سے وہ جگہیں بھی واگزار کراہیں ہیں بعض با اثر لوگ جنہوں نے شاملاتی رقبوں میں قبضے کیے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی اور غریب لوگوں کی بھر پور مدد کی ہے یوسی نارہ کے بعض لوگوں کو پٹواری طاہر سے اپنے ذاتی مفادات ہیں جس کی وجہ سے وہ اس کو دوبارہ اس حلقے میں لانا چاہتے ہیں طاہر پٹواری صرف چند ایک مخصوص افراد کا کام کرتا ہے باقی لوگوں کو صرف لارے لپے لگاتا ہے جبکہ پٹواری ہارون اکبر تمام برادریوں کے کام یکساں کر تا ہے اس لیے ہم اہلیان علاقہ طاہر پٹواری کے بجائے فرض شناس ایماندار پٹواری ہارون اکبر کی بھر پور حمائت کر تے ہیں کہ اس کو ہی حلقہ پٹوار نارہ میں تعینات کیا جا ئے ۔
Kahuta; The public in Nara region of Kahuta, have welcomed the appointment of Haroon Akbar as the revenue officer (Patvari) in Nara region.
سیاسی مداخلت پر ڈی ڈی او کے تبادلے پر ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کا شدید احتجا ج
Medical staff at THQ Kahuta protest at political interference
سیاسی مداخلت پر ڈی ڈی او کے تبادلے پر ڈاکٹروں اور دیگر ملازمین کا شدید احتجا ج ۔فرحت ابراہیم کو دوبارہ کہوٹہ میں ہی تعینات کیا جائے ۔ڈپٹی ڈی او ہیلتھ کہوٹہ ڈاکٹر فرحت ابراہیم کو سیاسی مداخلت سے تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں انکو وائری کو وجاز بنا کر عوامی نمائندے نے انکو تبدیل کرایا جو کہ سرا سر زیادتی ہے محکمے کا اپنا ایک نیٹ ورک ہے اور کسی بھی ملازم کو تبدیل کرنے سے پہلے انکوائری کی جاتی ہے مگر ایسا نہ ہوا جس پر تمام ملازمین سراپا احتجاج ہیں ان خیالات کا اظہار ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹر فرحت ابراہیم کے تبادلے کے خلاف احتجاج کے موقع پر ڈاکٹر جمشید نے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاج کرنے والوں نے بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے جس میں وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر صحت یاسمین راشد سے اس معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا گیا انھوں نے کہا کہ اگر ملازمین کو بغیر کسی وجہ ذاتی عناد کی وجہ سے انتقام کا نشانہ بنایا گیا تو ادارے مظبوط ہونے کے بجائے کمزور ہونگے انھوں نے کہا کہ ملازمین کو احتجاج میں آنے سے روکاگیا اور مجھے بھی دھمکیاں دی گئی انھوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی ڈی ایچ او کا تبادلہ فوری روکا جائے ۔