DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Public safety wall near collapses on Narali to Faryal link road

نڑالی تا فریال لنک روڈکی حفاظتی دیوارمیں گزشتہ بارشوں میں دراڑیں پڑ گئیں

عوامی اثاثہ تباہی کے دہانے پر مقامی نمائندوں نے آنکھیں موند لیں، تفصیلات کے مطابق نڑالی تا فریال لنک روڈکی حفاظتی دیوارمیں گزشتہ بارشوں میں دراڑیں پڑ گئیں، قریبی گھروں کا پانی مسلسل دیوار کی طرف بہنے سے سڑک بھی شکستہ ہوچکی ہے، کس بھی وقت حفاظتی دیوار گرنے سے سڑک ناقابل استعمال ہوجائے گی، بیس سے پچیس ہزار روپے کے یونین کونسل فنڈز سے اس دیوار کی مرمت ہوسکتی تھی جس کی طرف توجہ نہیں دی جارہی، دیوار کے گرتے ہی سڑک بھی ٹوٹ جائے گی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے قوی امکانات ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے چیئرمین یونین کونسل نڑالی سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح اپنی گلیاں پختہ کی ہیں ایک مہربانی کی نظر اس تباہ ہوتے ہوئے عوامی اثاثے کی طرف بھی ڈال لیں، آج بیس سے پچیس ہزار روپے ہونے والا کام کل دولاکھ میں بھی نہیں ہوگا۔

Gujar Khan; The safety wall situated on Narali to Faryal link road is in brinks of collapsing, the wall is being badly effected by waste water entering from nearby homes, the local authorities are asked to take notice as currently it may only cost 25,000 rps but if left ignored it will cost lot more.

موضع نڑالی کے تیراک اولمپئین اسرار حسین کی سرکردگی میں اپنی بہترین پرفارمنس دکھائیں گے

Olympian Israr Hussain of Narali will show his best at coming event 

 ہمارے لڑکے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، قومی چیمپئین شپ میں ریکارڈز قائم کرنے کی توقع ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نڑالی زمرد حسین جرال نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موضع نڑالی کے تیراک اولمپئین اسرار حسین کی سرکردگی میں اپنی بہترین پرفارمنس دکھائیں گے، انٹر سروسز مقابلوں میں ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اب نیشنل چیمپئین شپ میں بھی وہ بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرکے اپنے گاؤں کے ساتھ اپنی تحصیل اور ضلع کا نام بھی روشن کریں گے،، قومی چیمپئین شپ میں کامیابی کے بعد ہم نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک تقریب کے انعقاد کا بھی پروگرام بنا رکھا ہے،ہمارے یہ کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہماری ذمہ داری ہے۔

جاتلی پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اکرام الحق کا بیٹا مبین اکرام ایڈوکیٹ رشتہ ازدواج میں منسلک

Wallima ceremony of Mobeen Akram advocate celebrated in Jatli

جاتلی پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اکرام الحق کا بیٹا مبین اکرام ایڈوکیٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گیا راجہ جاوید اشرف کی خصوصی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جاتلی کی مشہورو معروف اور پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اکرام الحق کے بیٹے مبین اکرام ایڈوکیٹ کی دعوت ولیمہ کی تقریب گاؤں جاتلی میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل گوجرخان کے سر پرست اعلی راجہ جاوید اشرف ،مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدر راجہ محمد حمید ایڈوکیٹ ،ہیسکول آئل کمپنی اسلام آباد کے جنرل منیجر راجہ افتخار ، راجہ عابد ایڈوکیٹ ،راجہ مستجا ب ایڈوکیٹ ،پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ شازی ،راجہ نعیم المجید ،راجہ مسعود سرور ،رہنما تحریک انصاف جاتلی ماسٹر سرفراز اصالت ،رہنما مسلم لیگ ن جاتلی راجہ عبدالعزیز ،عثمان نمبر دار ،کے علاوہ راجہ نعیم الیاس ،راجہ محمد علی ،عبدالسلام ،راجہ فرقان ابراہیم ،عمران بشیر عرف حاجی کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

 

Show More

Related Articles

Back to top button