DailyNews

Rawalpindi; Married man found dead in Bani saran, police investigate murder or suicide

قتل یا خود کشی ،تھانہ سہالہ کے علاقہ روات میں شادی شدہ نوجوان پر اصرار طور پر گھر کے اندر جانبحق

قتل یا خود کشی ،تھانہ سہالہ کے علاقہ روات میں شادی شدہ نوجوان پر اصرار طور پر گھر کے اندر جانبحق ،گلے پر پھندے کے نمایاں نشانات ،پولیس مصروف تفتیش ،مختلف قسم کی چہ مگوئیاں ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جاوا روڈ بنی سراں میں رہائش پذیر 28 سالہ نوجوان حیدر غفار ولد عبدالغفار کی گھرکے اندر واقع کمرہ سے نعش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق متوفی کی بیوی نے بتایا کہ وہ میکے جانا چاہتی تھی جس پر شوہر نے دھمکی دی کہ اگر وہاں گئی تو میں کچھ کر لوں گا اور بعد ازاں کمرہ کے اندر گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے جھول گیا ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود پنکھے سے جھولنے کیلئے استعمال ہونے والا ٹیبل چھوٹا تھا جہاں کھڑے ہو کر متوفی نوجوان کیلئے پنکھے تک پہنچنا بظاہر ناممکن ہے پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ متوفی حیدر غفار کو سازش کے تحت موت کے گھاٹ اتارنے کا عنصر بھی موجود ہے تاہم تفتیش کے بعد اصل حقائق منظر عام پر آئیں گئے ۔

Rawalpindi;  Haider Ghaffar of Java Road, Bani saran was found hanging from a fan at his residence, according to local villagers he had a rwo with his wife prior to incident taking place. Police are investigating murder or suicide case.

قتل ہونے والے نوجوان کے مدعی بھائی سے تفتیشی تھانیدار نے لاکھوں روپے رشوت بٹور کر قاتلوں کے ساتھ ساز باز کر لی

Murderers make a deal with killed mans brother in village Garroli

تھانہ روات کے علاقہ میں قتل ہونے والے نوجوان کے مدعی بھائی سے تفتیشی تھانیدار نے لاکھوں روپے رشوت بٹور کر قاتلوں کے ساتھ ساز باز کر لی ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے مذید رشوت کا مطالبہ ،متاثرین انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ گڑولی کے رہائشی محمد ضمیر ولد فرید نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ مورخہ25 نومبر 2016 کو ملزمان حیات اللہ خان و دیگر نے فیز8 میں میرے چھوٹے بھائی محمد شبیر کو قتل کر دیا جسکی ایف آئی آر نمبری490/16 تھانہ روات درج کروائی جس پر صدر سرکل کے ایچ آئی یو کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر مرزا عارف نے ہم سے ملزمان کی گرفتاری کے مطالبہ پر ایک لاکھ 30 ہزار رشوت وصول کر لی بعد ازاں ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت KPK سے بھائی کے قاتل حیات خان کو تھانہ رسالپور کی مدد سے گرفتار کر ایا تفتیشی سب انسپکٹر مرزا عارف ملزم کو ساتھ لے آیا مگر اسکے پاس موجود پسٹل و موبائیل فون وہیں چھوڑ آیا اور پسٹل کی برآمدگی کیلئے مذید 5 ہزار رشوت طلب کر رہا ہے متاثرین محمد ضمیر ولد محمد فرید نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے تفتیشی سب انسپکٹر مرزا عارف کے خلاف سخت کاروائی کر کے فوری انصاف کی اپیل کی ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button