Norway; First Mehfil e Quran held with Sheikh Qari Muhammad Saad Nomani in Oslo
ناروے کی سرزمین پر پہلی محفل قرآن مجید منعقد، مدینہ منورہ سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قاری الشیخ سعد نعمانی کی خصوصی شرکت
اسلامک کلچر سینٹر ناروے کی جانب سے اوسلو میں محفل قرآن کے نام سے حسن قرات کی عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مدینہ منورہ سے الشیخ سعد نعمانی، برطانیہ سے قاری اسحاق جسات، صومالیہ سے محمد جیدو محسنی، افغانستان سے قاری ابراہیم نعیم اور پاکستان سے خالد رضا قادری اور قاری نور علی سیالوی شامل ہیں۔ محفل قرآن میں تمام کمیونٹیزسے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسلامک کلچر سینٹر ناروے میں مسلمانوں کی روحانی و اخلاقی تعلیم و تربیت کے لیے مختلف مواقع پرپروگرام تشکیل دئیے جاتے ہیں جن میں کمیونٹی کے تمام افراد مستفیدہوتے ہیں۔ اسلامک کلچر سینٹر نے دلوں کو قرآن پاک کی تلاوت سے منور کر دینے والی ایک ایسی ہی محفل کا انعقاد کیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے آئمہ کرام نے بھی شرکت کی۔ محفل قرآن کا آغاز کم سن بچے محمد ذکریا نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ محمد ابراہیم، فاطمہ اور مریم نے قرآن پاک حفظ کرنے کے حوالے سے خوبصورت منقبت پیش کی۔ قرآء حضرات نے خوبصورت اور دلکش انداز میں تلاوت قرآن پاک کر کے سماء باندھ دیا اور حاضرین لذت قرآن سے جھوم اٹھے۔ مہمان خصوصی قاری الشیخ سعد نعمانی کو اللہ پاک نے ملکہ عطا کیا ہے کہ وہ عربی طرز میں 100 کے قریب مختلف انداز میں تلاوت قرآن کرتے ہیں۔ الشیخ سعد نعمانی نے مختلف انداز میں تلاوت کر کے حاضرین پر سحر طاری کر دیا اور حاضرین سبحان اللہ ، ماشاء اللہ سے داد دیتے رہے۔ ڈاکٹر حامد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو قرآن کی محبت دینا ہی کامیابی کا زینہ ہے اور ایسی محافل سے قرآن سے رابطہ مزید مضبوط ہو گا۔ تقریب میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ محفل قرآن میں شرکت کرنے سے قرات سے انسیت پیدا ہوئی ہے ، دلکش اور خوبصورت آواز سے کلام اللہ سننے سے ایمان کو تقویت اور دل منور ہوئے۔
Norway; The first ever Mehfil e Quran was held at Islamic culture centre in Oslo. guest speaker was renowned Sheikh Qari Muhammad Saad Nomani along with host of other scholars, Large number of Norwegian Pakistani community participated in the event.
Sheikh Qari Muhammad Saad Nomani was born to Shahid Khalil on 25th July, 1980 in Pakistan. Sheikh Nomani holds an M.A. in Islamic Studies from Darululoom Karachi under the aegis of Justice (retired) Sheikh Mufti Muhammad Taqi Usmani. Qari Saad Nomani is a descendant of Imam Abu Hanifah, one of the four imams of Ahlussunnah Waljama’ah.
As a Qari, Sheikh Nomani recites verses from the Holy Quran in a rhythmic manner under strict rules of articulation and recitation. He honed his recitation skills under renowned Hifz-ul-Quranand Tajweed tutors like Sheikh Shafiqur Rahman, Senior Ustaad of Madrasa Darul Quran in Madina and Sheikh Muhammad Abdul Majed Zakir, Senior Qari from Riyadh. Other eminent students of these distinguished teachers are world-renowned Quraa, Sheikh Sudais and Sheikh Salih bin Humaid, both Imams of holy mosques in Makkah.