DailyNewsKahuta

Encroachment taking place on Bior Khilol road

بیو ر کھلول روڈ پرتجاوزات کی بھر مار ۔ بااثر افراد نے سڑک کی زمین پر تجاوزکر کے دوکانیں اور مکانات تعمیر کر دیے

بیو ر کھلول روڈ پرتجاوزات کی بھر مار ۔ بااثر افراد نے سڑک کی زمین پر تجاوزکر کے دوکانیں اور مکانات تعمیر کر دیے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، سینئر وزیر علیم خان ، ڈی سی راولپنڈی ،اے سی کہوٹہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق نمبردار خضر محمود، آصف کریمداد ، راجہ محمد پر ویز، ساجد محمود ، عنصر اورمحمدمعین نے اپنے تحریری بیان میں اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ سے بیور کھلول روڈ کے سڑک کے دونوں اطراف پر مختلف لوگوں نے سڑک کی حدود میں ناجائز تعمیرات کر کے مکانات اور دوکانات تعمیر کیے ہیں ان سے تجاوازات کو واگزار کر یا جائے اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کی جائے اور سڑک کے دونوں اطراف 33+33جو کہ66فٹ بنتی ہے اس پر نشانات لگائے جاہیں تاکہ کوئی بھی شخص غیر قانونی قبضہ کر کے دوکانات اورمکانات تعمیرات ناں کر سکے ۔ محکمہ ہائی وئے کی غفلت کی وجہ سے کچھ لو گ غیر قانونی تعمیرات کر کے سڑک کی جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ سڑ ک کی جگہ کو واگزار کرایا جائے ۔

Kahuta; The local authorities are asked to take notice of large scale of land mafia involved in encroachment on Bior Khilol road.

سابق وزیر اعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے تھوہا راجگان سے جنرل کونسلرراجہ عرفان سرور اور دیگر معززین کی ملاقات

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi meets with Raja Irfan Sarwar in Thoa Rajgaan

سابق وزیر اعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے تھوہا راجگان سے جنرل کونسلرراجہ عرفان سرور اور دیگر معززین کی ملاقات۔ ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے پر دلی مبارکبا د۔تحصیل کہوٹہ کے علاقہ تھوہا راجگان کی آن وشان چیئرمین راجہ سرور(مرحوم) کے صاحبزادگان راجہ طارق سروراورجنرل کونسلر راجہ عرفان سرور نے ہمراہ جنرل کونسلر یوسی مٹور راجہ عباس پپو، معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ساہیں شعبان غفور، راجہ عبد القدوس آف گھلور اور دیگر افراد نے شاہد خاقان عباسی کو مبارکباد دی ۔انہوں نے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد جا کرسابق وزیر اعظم پاکستان نو منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اورالیکشن میں شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔شاہد خاقان عباسی نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا ۔

کہوٹہ کے نجی سکول کی طالبہ کا کلاس فیلو نے6ہزار مالیت کا کیلکولیٹرچھپا لیا ۔شکائیت کر نے پروالدین کے ساتھ پرنسپل اور سکول گارڈکی طرف سے بدتمیزی

Parents fury at school principal after their child is accused of stealing calculator 

کہوٹہ کے نجی سکول کی طالبہ کا کلاس فیلو نے6ہزار مالیت کا کیلکولیٹرچھپا لیا ۔شکائیت کر نے پروالدین کے ساتھ پرنسپل اور سکول گارڈکی طرف سے بدتمیزی ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی رہائشی مسرت جہانگیر زوجہ محمد عمران نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ میری بیٹی عائشہ جہانگیرکہوٹہ کے ایک پرائیوٹ سکول میں کلاس نہم میں پڑھتی ایک ہفتہ پہلے میری بیٹی کا کیلکولیٹر جو کہ بیرون ملک سے اسکے ماموں نے بھیجا تھا اسکی کلاف فیلو نے لیا اور واپس نہ کیا ۔ جناب اس پر میں سکول کی پرنسپل سے ملی اور شکائیت نوٹ کروائی اس پر میڈم نے مجھے یہ کہا کہ میں نوٹس لے کرآپ کو بتاؤں گی مگر کوئی نوٹس نہ لیا بعد ازاں معلوم ہوا کہ میری بیٹی کی کلاس فیلو میڈم کی رشتہ دار ہے اس لئے انہوں نے اس پر کچھ نہیں کرنا ہے میری بیٹی کے کیلکو لیٹر کی قیمت 6000روپے ہے اور میں تحفہ میں دیا گیا تھا ۔اسلئے میں دوبارہ سکول گئی تو میڈم نے انتہائی بد تمیزی سے پیش ٓئی اورسکول گارڈ سے کہہ کر مجھے سکول سے نکال دیا اور میری ایک نہ سنی اگلے دن جب بیٹی سکول سکول گئی تو اسے سکول سے نکال دیا اور کہا کہ تمہاری ماں سے ہم نے کہہ دیا تھا کہ تمہیں سکول نہ بھیجے اور کسی اور سکول میں داخلہ لے لیں یہ کہ اب تمام سکول داخلے بھیج چکے ہیں اور ہماری بیٹی کا داخلہ بھی اسی سکول سے بھیجا گیا ہے اگر میڈم ایسے میری بیٹی کو سکول سے نکال دیتی ہیں تو اس کا مستقبل تباہ ہو جائے گا اور یہ سرا سر زیادتی ہے مذکورہ سکول کی میڈم انتہائی غلط کر رہی ہیں۔ انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button