DailyNews

Rawalpindi; Auqaf department take action to recover government land in Rawalpindi

موجودہ حکومت کی طرف سے سرکاری زمینوں پر قبضے واگزار کرانے کی ہدایت کے بعد محکمہ اوقاف پنجاب ضلع راولپنڈی بھی متحرک ہو گیا

موجودہ حکومت کی طرف سے سرکاری زمینوں پر قبضے واگزار کرانے کی ہدایت کے بعد محکمہ اوقاف پنجاب ضلع راولپنڈی بھی متحرک ہو گیا ہے اور گوجر خان میں 298 کنال اراضی واگزار کرانے کے بعد مزید 890کنال سرکاری محکمانہ اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن کی تیاریاں کرلی گئیں ہیں۔ جبکہ ضلع میں واقع بڑے درباروں کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ راولپنڈی اور گوجرخان میں دو درباروں کا کنٹرول لے لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عمر جہانگیر نے بھی محکمہ اوقاف ضلع راولپنڈی کو اپنے آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد شاہ دی ٹاہلیاں دربار اور کھنہ کاک میں محکمہ کی کئی ایکٹر اراضی کی حد بندی کیلئے کارروائی جلد متوقع ہے۔ زونل ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف زاہد اقبال نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ 429کنال اراضی کلر سیداں جبکہ 461کنال گوجر خان میں ہے145 جسے واگزار کرانے کیلئے آپریشن کیا جائیگا۔ ادھر محکمہ اوقاف نے ڈھوک کھلو خان مر ی روڈ پر واقع سابق ایم پی اے کا خاندانی دربار قبضہ میں لے لیا ہے۔ایک اور دربار گوجرخان میں صاحبزاد عبدالحکیم کاہے جس کا قبضہ لیا گیا ہے۔اس حوالے سے زاہد اقبال نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ شاہ دی ٹاہلیاں دربار میں مسجد کی جگہ کا قبضہ آئندہ چند
دنوں میں لینےکیلئے آپریشن کریں گے۔تاہم چھپر شریف،پوٹھہ شریف اور کلیام اعوان کےحوالےسے انہوں نےکہا کہ چھپر شریف کیلئے کام جار ی ہے ۔یہ دربار بھی ایک سابق مسلم لیگی ایم پی اے کےخاندان کا ہے۔کلیام اعوان کےحوالے سے انہوں نےکہا کہ عدالتی حکم امتناعی موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق رتہ امرال والےدربار کا قبضہ لینےکی بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

Rawalpindi; Retrieving its properties from the land mafia has become a new challenge for the Punjab Auqaf and Religious Affairs Department that is facing financial losses to the tunes of billions of rupees owing to these illegal occupations.

According to sources, almost 7,050 acres of agricultural land, 4,533 houses and 822 shops of the department have been occupied across the province by at least 6,300 encroachers that include political and influential figures. Citing the reasons behind the department’s inability to take stern action against them, In the past one decade, the department was being mismanaged and several secretaries had been transferred by the government.

Show More

Related Articles

Back to top button