عوامی نمائندوں نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا غیرت مندوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گلی پختہ کرکے ان کے منہ پر طمانچہ دے مارا، تفصیلات کے مطابق رتالہ، یونین کونسل اسلام پورہ جبر میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اسی (80) لاکھ کی گرانٹ ملی تو نچلے محلے کی گلی اس لیے پختہ نہیں کی کہ راجہ صابر نامی شخص نے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا تھا، راجہ صابر نے ایک لمبا عرصہ مقدمہ لڑ کر یہ رستہ حاصل کیا تھا، اس کے باوجود بعض لوگوں نے تجاوز کرتے ہوئے چودہ (14) فٹ چوڑے رستے کو تنگ کردیا، گزشتہ ہفتے راجہ محمود الحسن حال مقیم مانچسٹر برطانیہ نے جب اپنی مدد آپ کے تحت اس رستے کو پختہ کرنے کا ارادہ کیا تو انہیں سخت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا، انہیں طرح طرح کی دھمکیاں دی گئیں لیکن محمد صفدر خان جرال، حاجی محمد افضل جرال، راجہ سجاد، راجہ وقاص کیانی، راجہ رضوان،دبئی سے آئے ہوئے راجہ وسیم کیانی، راجہ قیوم کیانی، راجہ ندیم، راجہ مدثر، راجہ خرم کیانی اور راجہ عبدالرزاق ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے اور ایک ہزار فٹ لمبائی اور دس فُٹ چوڑائی پر مشتمل اس رستے کو پختہ کرتے ہوئے عوامی نمائندوں کو ان کی اوقات دکھا دی، اس رستے کے لیے جہاں راجہ صابر، راجہ وقاص،دُبئی سے آئے ہوئے راجہ وسیم اور دیگر نے اپنی زمیں عطیہ کی وہیں راجہ محمود الحسن، حاجی محمد افضل جرال اور محمد صفدر خان جرال نے مشترکہ طور پر نو لاکھ نوے ہزار (9,90,000) کی رقم فراہم کرکے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے والوں کو منہ چھُپانے کے قابل بھی نہ چھوڑا، اہلِ محلہ نے متفقہ طور پر اس رستے کا نام پاکستان ایونیو رکھ دیا ہے۔
Gujar Khan; British Pakistani Raja Mahmood Ul Hassan of Manchester along with help from local villagers in Ratala have constructed local road at the cost of over 90 Lakh rupees, The road has been names as Pakistan avenue. Raja Mahmood Ul Hassan was praised what elected were not even able to do for the community in Rattala.
ایس ڈی او واپڈا دولتالہ ڈیوٹی سے غائب، ماتحت عملہ رشوت کے بغیر کام کرنے سے انکاری
SDO Wapda Daultala disappears from his duty and only works if bribe is paid
ایس ڈی او واپڈا دولتالہ ڈیوٹی سے غائب، ماتحت عملہ رشوت کے بغیر کام کرنے سے انکاری سائلین خوار کوئی پرسان حال نہیں، ذرائع کے مطابق ایس ڈی او واپڈا دولتالہ گزشتہ تین ماہ سے اپنے آفس میں نہیں مل رہے، لوگوں کی تین تین ماہ سے میٹر کی تنصیب کے لیے دی گئی درخواستوں پر کوئی عمل نہیں ہورہا، سائلین جب بھی دفتر میں جاتے ہیں ایس ڈی او کا دفتر خالی ملتا ہے، ماتحت عملہ بھاری رشوت لیے بغیر کام ہی نہیں کرتا ، جن لوگوں نے میٹر کے لیے درخواستیں دی ہوئی ہیں انہیں جواب ملتا ہے کہ جب ایس ڈی او آئے گا تو ڈیمانڈ نوٹس نکلے گا، گزشتہ تین ماہ سے کئی سائلین ایس ڈی او کے دفتر کا چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں، ایس ڈی او نے سائلین کو خوار کرنے کا وطیرہ بنا رکھا ہے ، جب بھی فون پر رابطہ کرو تو جواب ملتا ہے کہ میں ابھی دفتر سے اٹھ کر آیا ہوں اور اسلام آباد جارہا ہوں، عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ایس ڈی او واپڈا دولتالہ نے اپنا چلن نہ بدلا تو اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں۔