علاقائی سطح پر احتجاعی و مشترکہ مفاد کے حاصل بہاری پنور کے منصوبے پر کام کا آغاکر دیا گیا یہ رابطہ سٹرک 30لاکھ سے زائد لاگت میں مکمل ہو گی تارکیں وطن برطانیہ نے باہم چندہ کی رقم سے اس سکیم کی تکمیل کا بیڑاٹھایا ہے حکومت آزاد کشمیر کی عدد توجہ اور مقامی ممبر اسمبلی کی پسند وناپسند پالیسوں اور بہاری گا ؤں کو مسلسل نظرانداز کرنے کی وجہ سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کام کا آغاز کیاہے پنور لنک روڈکی تعمیر کے آغاز پر منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نمبردار چوہدری محمد اشرف کی اپیل پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی چوہدری غلام رسول ،ممبر گل داد خان ،چوہدر ی عاشق حسین ،حاجی اشفاق ،چوہدری رفاقت حمید ،حاجی فضل کریم ،حاجی محمد ریاض ،راجہ شوکت ،کے علاوہ پنور ،بہاری ،بسار ،جاؤا،پراٹ کے لوگوں کی کثیرتعداد موجود تھی اس موقع پر علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیت کے ڈی چوہدری نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بیرون ملک باخصوص برطانیہ میں مقیم ہمارے عزیزواقاب علاقائی تعمیر وترقی عوامی بہود اور فروع تعلیم کے احتماعی منصوبوں کی تعمیر وتکمیل میں لاکھوں روپے کے فنڈ زفراہم کر صدقہ جاریہ وبلاتخصیں عوامی خدمات کی پالیسی برُی طرح ناکام ہو گئی ہے ڈڈیال کی سطح پر پسند وناپسند متحصبانہ سلوک اور غیر جمہوری اقدمات کا سلسلہ عروج پر ہے ممبر اسمبلی نے ہمارے علاقہ بہاری کو ہر کام میں نظرانداز کر دیا ان کی پالیسی نفرتوں وسیاسی عناد کو فروع دئے رہی ہے اس واضع ثبوت یہ ہے کہ ہم باربار رابطہ سٹرک پنور کی تعمیر کا مطالبہ کرتے رہے اور توجہ دنیا گوار نہیں کیا گیا چوہدری صابر آف پڑاٹ ،چوہدری بشارت ،چوہدری ظفر ،چوہدری بلال اور طارق ابراہم کے علاوہ دیگر نے برطانیہ سے اس سکیم کیلئے عطیات جمع کرائے ہیں کے ڈی چوہدری اور نمبردار شریف نے عطیات دینے والوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسیں پیش کیا اور دعاکے بعدرابطہ سٹرک پختگی کاکام شروع کر دیا گیا
Dadyal, AJK; The British Kashmiri are raising 30 Lakh rupees to construct Panor road project, D Chaudhry and Nambardar Shareef speaking to pothwar.com has praised the overseas community for their contributions, they also said the local area was ignored by elected leaders. The Panor road project has started as local villagers praised the overseas British community.
حمدعجائب بھٹی مختصرعلالت کے بعدانتقال کرگئے ۔ مرحوم کوآبائی قبرستان برنالہ بھٹیاں چکسواری میں سپردخاک کیاگیا۔
M Ajaib Bhatti passed away in Barnala Bhattian, Chakswari
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)سرفرازبھٹی سینئرممبر اخبارفروش یونین چکسواری اوروحیدبھٹی (لیب اسسٹنٹ چکسواری کالج ) کے والدمحترم محمدعجائب بھٹی مختصرعلالت کے بعدانتقال کرگئے ۔ مرحوم کی نمازجنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات ،صحافیوں عوام کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔مرحوم کوآبائی قبرستان برنالہ بھٹیاں چکسواری میں سپردخاک کیاگیا۔چکسواری کے صحافیوں مرزامحمدنذیرشبیراحمدچودھری عمران بلال چودھری واجدعلی نے سرفرازبھٹی کے والدمحترم محمدعجائب بھٹی کی وفات پرگہرے دکھ کااظہارکیاسوگوارخاندان سے اظہارتعزیت کیااورمرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی
متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل آج تک حل نہ ہو سکے
Issues involving Mangla dam effected people still not resolved
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ضلع میرپور کے عوام نے پاکستان کی خوشحالی کے لیے منگلا ڈیم کی صورت میں دوبار قربانی دینے کے باوجود متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل آج تک حل نہ ہو سکے متاثرین آج بھی در در کے دھکے کھانے پور مجبور متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل کو حل کیا جائے تفصیلات کے مطابق ضلع میرپور ،چکسواری اور ڈڈیال سے بڑی بڑی آبادیاں منگلا ڈیم کی نذر ہو گئیں لوگ اجڑ گے اپنے آباؤ اجداد کی قبریں پانی میں ڈوب دی گئیں لیکن سیاسی لیڈوروں نے لالی پاپ ہی دیا دوسر ی بار جب منگلا ڈیم کو اپ ریز کیا گیا تب آزاد کشمیر کے موجودہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اس وقت کے اپوزیشن لیڈر تھے انہوں نے منگلا ڈیم کے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے بے شمار وعدے کیے ان وعدوں پر آج تک عمل نہ ہو سکا ان وعدوں میں متاثرین منگلا ڈیم کا دیرینہ مسئلہ ذیلی کمبہ جات کا تھا جس کا راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ متاثرین منگلا ڈیم کو ذیلی کمبہ جات کا حل ہر حد تک ممکن ہو گا لیکن آج تک متاثرین منگلا ڈیم کا دیرینہ مسئلہ وہی کا وہی ہے متاثرین آج تک مہنگی بجلی لینے پر مجبور ہیں منگلا ڈیم سے مچھلی پکڑنے پر بھی پابندی ہے جو متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ سرا سر ذیادتی ہے متاثرین منگلا ڈیم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان متاثرین منگلا ڈیم کے حال پر رحم کھائیں اور متاثرین منگلا ڈیم کا ذیلی کمبہ جات کا دیرینہ مسئلے کا حل کریں تاکہ متاثرین منگلا ڈیم کی مشکلات میں کمی ہو سکے ۔
چک سواری کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کافی حد تک پوری ہو جائے گی
Teachers welcome appointment of teachers in Chakswari schools
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) این ٹی ایس پاس پرائمری ٹیچرز حلقہ دو میونسپل کمیٹی چک سواری کے اساتذہ کو تعیناتی کے آرڈر مل گے تعیناتی کے آرڈر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ راجہ طارق محمود نے این ٹی ایس پاس اساتذہ کے حوالے کیے این ٹی ایس پاس اساتذہ جن کے حوالے آرڈر کیے گے ان میں فیصل محمود، عامر سلطان ، محمد عمران، رضوان علی، علی اکبر، محمد آصف شامل ہیں نئے اساتذہ کی تعیناتی سے چک سواری کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کافی حد تک پوری ہو جائے گی اساتذہ نے تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
مسلم کانفر نس ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کی نمائندہ جماعت ہے.چودھری فضل داد خا ن
Muslim conference is the only party representing Kashmiri public, Ch Fazal Dad Khan
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ چودھری فضل داد خا ن نے کہا کہ مسلم کانفر نس ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کی نمائندہ جماعت ہے جو ستر سال سے کشمیریوں کے حقوق کی نہ صرف ترجمانی کررہی ہے بلکہ ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آ زادی اور الحاق پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھے ہو ئے ہیں ایک مضبوط اور خوشحال پا کستان ہی کشمیر یوں کی آ زادی کا ضامن ہو سکتا ہے صدر جماعت سردار عتیق احمد خا ن کو رابطہ عالم اسلامی سپریم کونسل کا ممبر ہونا جہا ں ہمارے لئے فخر کی بات وہاں مسئلہ کشمیر کو بھی تقویت ملے گی ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا اس موقع پر چودھری محمد اقبال آف تلواڑہ بھی موجود تھے انہو ں نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی سپریم کونسل میں کشمیریوں کی نما ئندگی کرنے کیلئے سردار عتیق احمد خا ن جیسے لیڈر کا منتخب ہونا کشمیریوں کیلئے اعزاز ہے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) آ ل جمو ں و کشمیر مسلم کانفر نس حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے کنو ینئر حاجی عبدالجبار نے کہا کہ مسلم کانفر نس کشمیریوں کی پہچان ہے جس کی چھیاسی سال قبل بنیاد رکھی گئی تھے مسلم کانفر نس کی جدوجہد کے ہی بدولت اور مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خا ن کی کو ششوں سے 1947کو یہ آ زاد خطہ بھارت کے چنگل سے لاکھوں قربانیاں دے کر آ زاد کرایا گیا تھا جس خطہ پر آج ہم آ زاد فضا ؤ ں میں آزادی سے سانس لے رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خا ن کی وفات کے بعد مسلم کانفر نس کی قیادت کا سہرا نوجوان رہنما سردار عتیق احمد خان کے سر پر سجا جس کی زمہ داری سردار عتیق احمد خا ن حسن طریقے سے نبھا رہے ہیں رابطہ عالم اسلامی سپریم کونسل کا منتخب ہونا کشمیریوں کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے جس کیلئے تما م مسلم کانفر نسی کارکن مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
Picture of the day 21/10/2018 Dudley central masjid