Kallar Syedan; Nation did not give PTI mandate, they came in power frequently, Shahid Khaqan Abbassi
پی ٹی آئی کو لوگو ں نے مینڈیٹ نہیں دیا یہ جعل سازی سے حکومت میں آئے ہیں,شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم نو منتخب رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن ہاری نہ پی ٹی آئی جیتی ،پی ٹی آئی کو طاقت کے بل بوتے پر اقتدار میں لایا گیا۔مقبوضہ کشمیر کے انتخابات میں بیلٹ بکس کے ساتھ کوئی مسلح اہلکار موجود نہیں مگر پاکستان کے انتخابات میں پولنگ سٹیشن کے باہر اور اندر مسلح اہلکار موجود تھے اور ایسا ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ پریزائڈینگ افسر کی بجائے اختیارات کسی اور کے پاس تھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے وائس چیئر مین بلدیہ کلر سیداں چوہدری ضیارب حسین منہاس، چیئر مین بشندوٹ محمد زبیر کیانی، ظفر عباس مغل، چوہدری عبدالغفار،حاجی اخلاق حسین، فیصل حفیظ ،سجاد خان، کامران عزیز ایڈووکیٹ اور حافظ عثمان عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ہی ن لیگ کے خلاف سازشیں شروع کر دی گئیں اور یہ عمل آج بھی جاری ہے ،پی ٹی آئی کو لوگو ں نے مینڈیٹ نہیں دیا یہ جعل سازی سے حکومت میں آئے ہیں ان کے پاس کوئی اہلیت ہی نہیں یہ ملک کیا اپنا گھر تک نہیں چلا سکتے ۔ان کی وجہ سے اقتصادی بدحالی اور مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہونے والا ہے جسے ہماری آنے والی نسلیں بھی بھلا نہ پائیں گی۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پولنگ سٹیشن کے باہر اور اند ر مسلح اہلکار کھڑے تھے اور پریزائڈینگ افسر کی بجائے اختیارات کسی اور کے پاس تھے اس طرح یہ الیکشن شفاف تھے نہ منصفانہ ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ضمنی الیکشن میں لاہور کے 43پریزائڈینگ افسران سے استفسار کیا کہ بیلٹ بکس اور پولنگ سٹیشن کے باہر مسلح افراد کس نے تعنیات کئیے ہیں تو ان کا جواب نفی میں تھا۔اس طرح کے الیکشن ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوئے ہیں ،چند ایام قبل مقبوضہ کشمیر میں انتخابات ہوئے وہاں حالت جنگ کے باوجود بیلٹ بکس کی نگرانی کے لیے مسلح اہلکار موجود نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں جج جج کی تعنیاتی کرتا ہے ۔ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا ،عوام کو علم ہے کہ انتخابات کس نے چور ی کئیے اور ان کے حقوق کو کس نے پامال کیا۔مستقبل کا مورخ جب اس پر قلم اٹھائے گا تو 14طبق روشن ہو جائیں گے ۔انہوں نے راولپنڈی کے امیدوار سجاد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا الیکشن صرف 6پولنگ سٹیشنوں کے نتائج تبدیل کر کے چرا لیا گیا اور ان پولنگ سٹیشنوں پر ن لیگ کے ووٹ محض گنتی کے پڑ جائیں ایسا نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ڈیم بنانا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ایک صوبہ کسی بھی ڈیم کے حق میں نہیں اور دوسرا صوبہ ڈیم کے لیے زمین دینے کو تیار نہیں ڈیموں کے فیصلے کرنے والے کالا باغ ڈیم تعمیر کیو ں نہیں کرتے ؟
Kallar Syedan; Shahiq Khaqan Abbassi held a meeting with elected municipality councillors from Tehsil Kallar Syedan at his residence, in which he alleged that Nation did not give PTI mandate, they came in power frequently.
Shahiq Khaqan Abbassi who recently won election in Lahore for PML-N said that in Pakistan’s for the very first time instead of Presiding officer having all the power at polling station, the powers were with someone else and men with arms were inside the building rather then out side polling station.
The ex Prime Minister Shahiq Khaqan Abbassi in his meeting went on and made serval other allegations and said those wanting to build dam, why not build Kala Bagh dam.
کلر سیداں کے گاؤں سہر کے سرکاری جنگل سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ نعش برآمد
Body of unidentified man found in village Sehar
کلر سیداں کے گاؤں سہر کے سرکاری جنگل سے نامعلوم شخص کی بوسیدہ نعش برآمد، مردہ پائے جانے والے شخص کی عمر تقریباً 45برس ہے اس کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور بظاہر جسم پر کوئی نشان موجود نہیں تھا کلر سیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی پوسٹمارٹم کے بعد قتل کی وجوہات سامنے آئیں گی۔
رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین کی فیملی میں تیسرا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا
Thieves successfully target and nick 3rd motorbike from Haji Ikhlaq Hussain family
رکن بلدیہ حاجی اخلاق حسین کی فیملی میں تیسرا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا،چوری کی یہ واردات گزشتہ شام نماز مغرب کے فوری بعد ہوئی اخلاق حسین کے بھتیجے کاشف محمود نے اپنے گھر کے باہر ہنڈا 125کھڑا کیا تھوڑی دیر بعد باہر نکلے تو موٹر سائیکل غائب تھا اور چور اسے چوری کر کے لے جا چکے تھے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل کاشف محمود کے چچا تنویر حسین کا ہنڈا موٹر سائیکل اور حاجی اخلاق حسین کا 70موٹر سائیکل بھی چوری ہو چکا ہے اور کسی بھی مسروقہ موٹر سائیکل کی تاحال برآمدگی نہ ہو سکی ہے ۔
پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی تحصیل کلر سید اں کے جنر ل سیکر ٹر ی نصیر ا ختر بھٹی کی ا ہلیہ ا نتقا ل کر گئیں نماز جنازہ ڈ ھو ک بھٹیا ں میں ادا کی گئی
Wife of Naseer Akhtar Bhatti passed away in Dhok Bhattian
پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی تحصیل کلر سید اں کے جنر ل سیکر ٹر ی نصیر ا ختر بھٹی کی ا ہلیہ ا نتقا ل کر گئیں نماز جنازہ ڈ ھو ک بھٹیا ں میں ادا کی گئی جس میں سا بق ضلعی نا ئب نا ظم محمد ا فضل کھو کھر،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود، چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س،و ا ئس چیئر مین چو ہد ر ی ضیا ر ب منہا س،سا بق ٹا ؤ ن نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف،ہارون کمال ہاشمی،چوہدری محمد ایوب، شیخ حسن ر یا ض،ر ا جہ ظفر محمو د،عا طف ا عجا ز بٹ،عا بد حسین ز ا ہد ی،جنیدبھٹی،چو ہد ر ی ا خلا ق حسین،پر و یز ا ختر منہا س، نمبر د ا ر ا سد عز یز،شیخ حسن سر ا ئیکی،چو ہد ر ی تو قیر ا سلم،مسعو د ا حمد بھٹی،چو ہد ر ی نعیم بنا ر س،چو ہد ر ی ز ین ا لعا بد ین عبا س سمیت تا جر و ں ا و ر شہر یو ں نے شر کت کی