DailyNews

Rawalpindi; Court orders arrest of five men gang of land mafia in Chauntra region

چونترہ کے علاقے میں زمینوں کے پر قبضے کرنے والے اجرتی مافیا کے پانچ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری

سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سید فیضان رسول نے چونترہ کے علاقے میں زمینوں کے پر قبضے کرنے والے اجرتی مافیا کے پانچ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ملزمان نذر ولد شیر احمد، عباس ولد فضل، ناصر ولد خان بیگ،آصف ولد خان بیگ اور اظہر ولد شیر احمد اجرتی طور پر زمینوں کے قبضے دلواتے تھے دوران قبضہ انھوں نے چکری روڈ پر ایک چوکیدار کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ نمبر105مورخہ14-05-2018 کو تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا مذکورہ ملزمان پر اس سے قبل قتل و دہشت گردی کے کئی مقدمات درج ہیں ملزمان میں سے عباس ولد فضل تھانہ چونترہ میں درج دہشت گردی کے مقدمہ نمبر198میں بھی مطلوب ہے جس میں اس نے چک بیلی خان میں ایک اور اجرتی گروہ کے ہمراہ ایک صحافی پر فائرنگ کی تھی جس میں 9افراد زخمی ہو ئے تھے عدالت کے جاری کردہ وارنٹ ضمن مقدمہ نمبر105/18بجرم302/324/148/149چونترہ پولیس کو دئیے جا چکے ہیں

Rawalpindi; Judge Syed Faizan Rasool has ordered the arrest of Nazar, Abbass, Nasir, Asif and Azhar who have been responsible of being land mafia as well as committing murder in Chauntra region.

چک بیلی خان تا روات روڈ کی از سرِ نو تعمیر کا جوڑیاں کے مقام پر کام نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا

Construction work in  Jorrian on Chak Bale Khan to Rawat road stopped for unknown reason 

 چک بیلی خان تا روات روڈ کی از سرِ نو تعمیر کا جوڑیاں کے مقام پر کام نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا ہے جس سے گذرنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چک بیلی خان روڈ کو ازسرِ نو بنانے کا کام سوائے ضلع چکوال کی حدود کے کافی حد تک مکمل ہو چکا لیکن جوڑیاں کے علاقہ میں کچ ٹکڑا تاحال نہ صرف یہ کہ نامکمل حالت میں پڑا ہے بلکہ کام کرنے والی فرم مکمل طور پر غائب ہے عوامی حلقوں نے حکومتِ پنجاب پنجاب کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

پاپین ڈیم منصوبہ اعلان کے طویل عرصہ گذرنے کے باوجود عملی حییثت حاصل نہ کرسکا

Papin Dam still awaiting construction work to start 

پاپین ڈیم منصوبہ اعلان کے طویل عرصہ گذرنے کے باوجود عملی حییثت حاصل نہ کرسکا سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے کئی بار اس منصوبے کا اعلان کیا تین ارب روپے کی رقم کا بھی اعلان کیا گیا سابق وفاقی وزیرِ خزانہ جناب اسحاق ڈار نے اپنی جٹ تقریر میں بھی اس ڈیم کی تعمیر کے لئے رقم مختص کرنے کا اعلان کیا لیکن عملی طور پر اس منصوبے کے لئے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ جہاں وہ ددہوچھہ ڈیم سمیت دیگر ڈیم منصوبوں کا نوٹس لے رہ ہیں وہاں وہ پاپین ڈیم راولپنڈی کے منصوبے کے متعلق بھی نوٹص لے کر اس پر کام کے اغکامات صادر فرمائیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button