گوجرخان نئی فروٹ و سبزی منڈی آڑھتیوں نے اپنے شدید تحفظات کااظہار کردیا 39کے قریب آڑھتیوں کا اجلاس زیر صدارت خواجہ ناصر نواز منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ آڑھتیوں کو اس بات پر اعتراض ہے کہ ہمارے دستخطوں سے حیلیاں منڈی کا نوٹیفکیشن جاری کرایا گیا لیکن بعد میں پلاٹ انوسٹر حضرات کو دے کر ہمیں نظر انداز کیا گیا اور آڑھتی حضرات کو پلاٹ نہیں دیے گئے آڑھتی اس بات پر متفق ہیں کہ ہمیں وہ سبزی وفروٹ منڈی چاہیے جس میں انوسٹر موجود نہ ہوں صرف لائسنس یافتہ آڑھتیوں کو پلاٹ الاٹ کئے جائیں
Gujar Khan; Over 39 fruit and veg market wholesalers have protested at the notification of new Helian market, The wholesalers claim that with their signatures the new Helian market started doing new business at new premises but so far no plots have been given to the wholesalers, Khawaja Nasir Nawaz told pothwar.com that plots should only be given to those with licence.
مندرہ چکوال روڈ پر کار کی ٹکر سے 45سالہ شخص جاں بحق
45 Year old unknown man killed in a fatal accident near Sahang adda
مندرہ چکوال روڈ پر کار کی ٹکر سے 45سالہ شخص جاں بحق جس کی شناخت نہ ہو سکی ریسکیو1122کے عملہ نے اطلاع ملتے ہی نعش ہسپتال منتقل کی گزشتہ روز ساہنگ اڈہ کے قریب 45سالہ ایک شخص کار کی ٹکر سے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا
گوجرخان شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
Motorcycle belonging to M Jamil of village Nighail Pehlwal stolen
گوجرخان شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری بازار خریداری کیلئے جانے والے شخص کا موٹرسائیکل نامعلوم چور چوری کر کے لئے گئے محمد جمیل سکنہ نگائل پہلوان نے پولیس تھانہ گوجرخان کو درخواست دی کہ وہ اپنا موٹر سائیکل نمبرRIM 1933 سروس روڈ پر کھڑا کر کے انارکلی بازار گیا پندرہ منٹ بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھا نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے
چیرمین پریس کلب گوجرخان شہزاد قریشی کے اعزاز میں پر وقار تقریب
Reception held for Chairman press club Gujar Khan, Shezad Qureshi
پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان میں چیرمین پریس کلب گوجرخان شہزاد قریشی کے اعزاز میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار پریس کلب میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جو کہ سینئر صحافی اور چیرمین پریس کلب کی ہالینڈ سے واپسی پر منعقد ہوئی اس پر وقار تقریب کا اہتمام راجہ اسد نے کیا جس میں صدر پوٹھوہار پریس کلب احمد نواز کھوکھر سابق صدر عامر وزیر ملک سینئر نائیب صدر ملک نصیر جنرل سیکرٹری ملک جاوید نائیب صدر ظہیر اختر خواجہ اور دیگر تمام عہدے داران اور ممبران نے شرکت کی تقریب کا مقصد چیرمین پریس کلب شہزاد قریشی کی وطن واپسی پر ان کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوے چیرمین پریس کلب نے کہا کہ صحافت معاشرے کی کی آنکھ ہوتی ہے اپنیاردگرد کے مسائل پر نظر رکھیں اور معاشرتی مسائل اجاگر کریں صدر پوٹھوہار پریس کلب احمد نواز کھوکھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا ہمیں اپنے قلم کی طاقت سے حالات کا مقابلہ کرنا ہے صحافی یک جان ہو کر کام کریں اور راجہ اسد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے شہزاد قریشی صاحب کو خوش آمدید کہا اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کے ہم مل جل کر عوامی مسائل کو اجاگر کریں گے اور معاشرے کی فلاح کے لیئے کام کرتے رہیں گے بعد میں راجہ اسد کی طرف سے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا