گوجرخان شادی بیاہ کی تقریبات کی خوشی میں آتش بازی ہوائی فائرنگ معمول بن گیا پٹاخوں گولوں کی گونج گرج سے لوگوں کا رات کاسکون غارت پولیس انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر اور گرد ونواح میں شادی بیاہ کی تقریبات میں مسلسل کئی کئی گھنٹوں آتش بازی سے لوگوں کا رات کا سکون تباہ ہو کر رہ گیا آئے روز رات کو ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات پر دیدہ دلیری کے ساتھ ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کی جاتی ہے گھروں میں موجود ضعیف العمر افرادبالخصوص مریض سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہیں شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ آتش بازی کا سلسلہ بند کرائے
Gujar Khan; The Gujar Khan police is asked to take action against those who regularly break air firing and fire works regulations in the city, Local resident constantly complain of air firing and fire works being launched during the night.
گوجرخان شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی
Drug using beggars invade Gujar Khan city
گوجرخان شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی بھکاریوں کے روپ میں زیادہ تعدادنشئیوں کی ہے جو نشہ پوراکرنے کیلئے بھیک مانگنے کے ساتھ چوری چکاری کی ورداتیں بھی کرتے ہیں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف انتظامیہ ایکشن لے گوجرخان اور گرد ونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد روز بروز اضافہ شہر میں خریداری کیلئے آنے والوں بالخصوص خواتین کو شدید ذہنی اذیت سے دوچار کررکھا ہے بھکاریوں میں بڑی تعداد نشئیوں کی ہے جو نشہ پورا کرنے کیلئے بھیک مانگنے کے ساتھ چوری کی وارداتیں بھی کرتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف ایکشن لے
عوام کے دلوں پر میاں برادران راج کرتے ہیں
Mian brothers are still in hearts of the nation
وام کے دلوں پر میاں برادران راج کرتے ہیں ضمنی انتخابات میں باشعور عوام نے ایک بار پھر جہاں میاں محمد نوازشریف میاں شہبازشریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا یہ باتیں ممتاز مسلم لیگی سید ندیم عباس بخاری اور راشد قیوم قریشی نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جیت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید ندیم عباس بخاری نے کہا کہ عوام نے ضمنی انتخابات میں جو رزلٹ دیا اس بات کی دلیل ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اب زیادہ دیر نہیں چل سکے گی عوام نے عدم اعتماد کااظہار کر دیا ہے ملک کیلئے میاں برادران کی خدمات لائق تحسین ہیں
گرین ٹیم گوجرخان نے شہر میں صٖفائی مہم ، 20اکتوبر کو صفائی مہم کا آغاز چوک گوجرخان سے صفائی ستھرائی کر کے شروع کیا جائے گا
Green team to start cleaning campaign from 20th October
گرین ٹیم گوجرخان نے شہر میں صٖفائی مہم ، 20اکتوبر کو صفائی مہم کا آغاز چوک گوجرخان سے صفائی ستھرائی کر کے شروع کیا جائے گا اس حوالہ سے گرین ٹیم کیے نوید طاہر ملک طیب حسن خرم جاوید راجہ سعد خواجہ عادل ملک قاسم ربانی محبوب جٹ ماجد سلیم عمر جاوید عمرآزاد بٹ ودیگر نوجوانوں نے بھرپور آگاہی مہم جاری رکھی ہوئی ہے گرین ٹیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ شہر کو صاف ستھرا اور کلین بنانے کیلئے گرین ٹیم کے نوجوان چوک گوجرخان سے گندگی اور کوڑا وغیرہ اٹھوا کر یہاں پر پودے اور رنگ وروغن وغیرہ کر کے خوبصورت بنایا جائے گا اس حوالہ سے شہریوں تاجروں سیاسی سماجی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ اس اچھے مقاصد اور گوجرخان کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ہم انشاء اللہ گوجرخان شہر کو صاف اور خوبصورت بنانے کا عزم کئے ہوئے ہیں جس کیلئے گرین ٹیم مکمل طور پر متحرک ہو چکی ہے اپنے شہر کو مثالی بناکر دکھائیں گے
گوجرخان میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری فروٹ منڈی سبزی منڈی کے ایریا سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا
Fruit and Sabzi market area cleared of encroachment
گوجرخان میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری فروٹ منڈی سبزی منڈی کے ایریا سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مرضیہ سلیم کی نگرانی میں جاری آپریشن انفورسمنٹ انسپکٹر چاند مبین نے بلدیہ اہلکاروں کے ہمراہ سبزی منڈی انڈرپاس کے ایریا میں دوکانوں کے باہر کنکریٹ کیے گئے تھڑے لوہے کے شیڈ اور ترپال وغیرہ ہٹا دیے گئے راستوں میں بنی رکاوٹیں ٹریکٹر کا بلیڈ مار کر ختم کر دیے گئے فروٹ منڈی کے آڑھتیوں نے نوٹس ملنے پر ازخود ہی سارے ایرے کو کلیئر کر دیا گیا شہر میں تجاوزات کیخلاف تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے جس سے راستے مکمل طور پر صاف اور آمد ورفت باآسانی ہوگئی ہے