Sacrifices of overseas PML-N party workers can not be overlooked, Azeem Buksh Ch
تارکین وطن کی خدمات قربانیوں کونظراندازنہیں کیاجاسکتا ۔عظیم بخش چودھری
مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عظیم بخش چودھری نے کہاکہ وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان سے درخواست ہے کہ کمشنراوورسیزتقرری کے حوالہ سے تارکین وطن بالخصوص کارکنان مسلم لیگ(ن)برطانیہ کے تحفظات دورکریں ۔ کمشنراوورسیزتقرری کے حوالہ سے تارکین وطن بالخصوص کارکنان مسلم لیگ(ن)برطانیہ نے تحفظات کااظہارکیاہے جنہیں دورہوناچاہیے۔تارکین وطن بالخصوص کارکنان مسلم لیگ(ن)برطانیہ کی خدمات قربانیوں کونظراندازنہیں کیاجاسکتا ۔آزادکشمیرکے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی میں کارکنان مسلم لیگ(ن)برطانیہ نے کلیدی کرداراداکیاتھا۔ مسلم لیگ(ن)برطانیہ کے تمام کارکنان قابل احترام ہیں ۔مسلم لیگ(ن) ہی واحدجماعت ہے جواپنے کارکنان کوعزت دیتی ہے ۔راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیراورصدرمسلم لیگ(ن) آزادکشمیربھی ہیں ۔تارکین وطن کشمیری ہماراقیمتی اثاثہ ہیں ۔ تارکین وطن کے خدمات کوفراموش نہیں جاسکتا۔تارکین وطن دن رات محنت مزدوی کرکے نہ صرف اپنے بال بچوں کاپیٹ پالتے ہیں بلکہ سالانہ اربوں روپے زرمبادلہ بھیج کرملکی معشیت کومضبوط بھی کررہے ہیں ۔تارکین وطن تحریک آزادی کشمیرکے بلاتنخواہ سفیربھی ہیں جنھوں نے مسئلہ کشمیرکوعالمی توجہ کامرکزبنایاان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ قائدپاکستان میاں محمدنوازشریف کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت تارکین وطن مسلم لیگ(ن)کے ساتھ ہیں ۔
Chakswari; Additional information secretary PML-N Azad Kashmir, Speaking to pothwar.com said that, the Sacrifices of overseas PML-N party workers can not be overlooked.
ریاست کے اندر مسلم کانفر نس کا اہم رول ہو گا ,چودھری رخسار ایوب
Muslim conference will play major role for the future, Ch Rukhsar Ayub
آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ چودھری رخسار ایوب نے کہا کہ مسلم کانفر نس ایک تحریک کا نام ہے خطہ کے اندر غیر ریاستی جماعتوں کا کوئی کردار نہیں اگر کسی جماعت کا کو ئی مستقبل ہے تو مسلم کانفر نس ہے آ ئندہ آنے والے وقت میں ریاست کے اندر مسلم کانفر نس کا اہم رول ہو گا کیونکہ غیر ریاستی سیاسی جماعتوں نے ریاستی عوام کے وسائل کو لوٹنے کے سوا کوئی کچھ نہیں کیا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خا ن نہایت ہی زیرک دور اندیش اور ریاستی عوام کے ہمدرد لیڈر ہیں انہو ں نے ہمیشہ ملٹری ڈیمو کریسی کو سپورٹ کیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ افواج پا کستان دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے افواج پا کستان نے ملکی سلامتی پر کبھی سمجھو تہ نہیں کیا دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے کبھی بھی معذرت خوانہ رویہ اختیار نہیں کیا ۔
عوام علاقہ تما م پولیس فورس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں, راجہ فیاض خا ن
Police congratulated over arrest of Kakra incident
مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر یو تھ ونگ برطا نیہ کے مرکزی سینئر نا ئب صدر راجہ فیاض خا ن نے کہاکہ گزشتہ ماہ کو کاکڑ ہ ٹاؤ ن میں ہونے والی ڈکیتی جس میں ڈاکو ؤں نے ڈکیتی کے دوران ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے قتل کردیا تھا پولیس تھانہ اسلام گڑھ کے ایس ایچ او چودھری وسیم نواز اور ان کی پوری ٹیم نے ایس ایس پی میر پور سید ریاض حیدر بخاری کی نگرانی میں اس خونی واردات کے قاتلوں کو گرفتار کرکے بہترین مثال قائم کی ہے اور لوگوں کی جان مال و عزت کی رکھوالی کرنے کا جو ثبوت دیا ہے عوام علاقہ ان تما م پولیس فورس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پولیس غیر ریاستی لوگوں پر نظر تو رکھ ہی رہی ہے مگر لوگوں کو بھی چا یئے کہ وہ اپنا مکان کرائے پر دیتے وقت کرایہ داروں کا سابقہ ریکارڈ اچھی طرح چیک کر لیا کریں کہ یہ لوگ کسی مقدمے میں ملوث تو نہیں ہیں ۔
تعزیت
خالدمحمودصدرمعلم صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف اورآزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی راہنماچودھری اللہ دتہ بسمل نے گزشتہ روز کنیلی جا کرسابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر2 چکسواری سائیں ذوالفقارعلی کی خوشدامن کے انتقال پرملال پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے ۔
تحریک انصاف کشمیر کے مرکزی رہنما سابق امید وار اسمبلی چودھری محبوب اصغر نے کہا کہ نمبر دار نیاز علی تحریک انصاف کشمیر کے ایک قیمتی سرمایہ تھے ان کی وفات سے حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑ ھ میں جو سیاسی نقصان اور خلاء پیدا ہو ا ہے وہ شاید صد یو ں تک بھی پورا نہیں ہوگا نمبر دار نیاز علی کا نام سابق وزیر اعظم بیر سٹر سلطان محمود چودھری کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نما ئند گان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ نمبردار نیاز علی نہایت ہی مخلص حاضر جواب اور بے شمار صلاحیتوں کے مالک تھے ان کی وفات کے بعد ان کے بیٹے چودھری ابرار علی نیاز ایڈ ووکیٹ تمام خا ندان کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ نمبر دار چودھری نیاز علی کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تما م سوگوار خا ندان کو صبر و جمیل عطافرما ئے ۔