DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; PML-N will complete its five year term, MLA Raja Javed Iqbal

مسلم لیگ(ن) کی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈا)ٹ کوم) راجہ جاویداقبال ممبرقانون سازاسمبلی نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔آزادکشمیرمیں حکومت تبدیلی کاخواب دیکھنے والے انتخابات2021 ؁ء کاانتظارکریں ۔چندعناصرحکومت تبدیلی ،عدم اعتماداسمبلی ٹوٹنے کی بے بنیادافواہیں پھیلارہے ہیں ۔مسلم لیگ(ن) کی سوادوسال کی کارکردگی شاندارہے ۔آزادخطہ میں تعمیروترقی کے نئے دورکاآغازہوچکاہے ۔آزادکشمیرمیں تمام مرکزی شاہرات کی تعمیرکاکام جاری ہے ۔ محکمہ تعلیم میں میرٹ پرتقرریاں ہورہی ہیں ۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل ہورہے ہیں ۔عوام سے انتخابات میں کیے وعدے پورے کررہے ہیں ۔چکسواری میراگھرہے ۔چکسواری کی عوام نے مجھے عزت دی وہ بھلانہیں سکتا۔ان خیالات کااظہارانھوں نے راجہ شہبازخان (ر) معلم کی رہائشگاہ پردئیے گئے ظہرانہ میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ظہرانہ میں راجہ گلفرازخان ،راجہ شجاعت علی ،راجہ ذوالفقار،راجہ محمدخیرائیت ،راجہ کامران جہانگیر، سہیل کیانی ،شعیب آصف ،ساجدنظامی ،پروفیسراحتشام الرحمن ، محمدشفقت ، عمران بلال اوردیگرنے شرکت کی ۔راجہ جاویداقبال نے کہاکہ حلقہ نمبر۲چکسواری میں متعددترقیاتی منصوبوں کی منظوری ہوچکی ہے ۔ آمدہ چندہفتوں میں کام شروع ہوجائے گا۔چکسواری کے مسائل کے حل کے لیے اپنابھرپورکرداراداکروں گا۔میراجینامرنامسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہے بعدازیں راجہ جاویداقبال ممبراسمبلی نے چکسواری میں محکمہ زراعت کے دفترکادورہ کیا۔اس موقع پروقاص عبداللہ پلاننگ آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمیرپورطاہرمسعود،، اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈڈیال امجداقبال اوردیگربھی موجودتھے ۔ راجہ جاویداقبال کے ہمراہ راجہ شجاعت علی ، راجہ شہبازخان ، پروفیسراحتشام الرحمن ،راجہ محمدخیرائیت ،سہیل کیانی دیگرتھے ۔محمدشفقت زراعت آفیسرچکسواری نے راجہ جاویداقبال کوچکسواری میں محکمہ زراعت کی جاری سرگرمیوں کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔راجہ جاویداقبال نے کہاکہ حکومت زراعت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے راجہ جاویداقبال ممبرقانون سازاسمبلی راجہ عبدالرؤف کے بھائی راجہ عاصم ،راجہ قاسم کے والدمحتر م راجہ ایوب خان کی وفات پربان کے گھربروٹیاں جاکرسوگوارخاندان سے اظہارتعزیت کیااورمرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔راجہ جاویداقبال راجہ رب نوازکی پھوپھی محترمہ کی وفات پراظہارتعزیت کے لیے ان کے گھربروٹیاں بھی گئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں جگہ دے امین ۔راجہ جاویداقبال آبائی قبرستان بروٹی بھی گئے اوراپنے والدمحترم راجہ جہاندادکی قبرپرفاتحہ خوانی کی

Chakswari; MLA Raja Javed Iqbal speaking at the residence of Raja Shahbaz Khan told pothwar.com, that the PML-N led government will complete its five year tenure and does not fear anything, he also said those who want change will have to wait until 2021 elections.

اساتذہ آزادکشمیر اپنے حقو ق کے حصول کے لئے اپنی پرامن جدوجہدجاری رکھیں گے, سردارعارف شاہین

Teachers of Azad Kashmir will continue for their peaceful struggle for their rights, Sardar Arif Shaheen

آزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن کے مرکزی صدر سردارعارف شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اساتذہ آزادکشمیر اپنے حقو ق کے حصول کے لئے اپنی پرامن جدوجہدجاری رکھیں گے اساتذہ کااحتجاج پرامن ہے اور فی الحال تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری ہیں18اکتوبرتک اساتذہ آزادکشمیر کاضلعی سطح پراحتجاجی پروگرام منظم طریقے سے جاری رہے گا18اکتوبرکو مظفرآبادمیں آزادکشمیرکے اساتذہ اپنے حقو ق کااحساس دلانے کے لئے احتجاجی پروگرام میں بھرپور شرکت کریں گے انہوں نے کہاکہ بعض اضلاع سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ غیرمتعلقہ اہلکار تعلیمی ادارو ں میں جاکربے جامداخلت کررہے ہیں اسطرح اساتذ ہ کوپرامن احتجاج سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ اگرتعلیمی ادارو ں میں غیر متعلقہ افراد کی مداخلت کاسلسلہ نہ رکاتو 18 اکتوبرسے پہلے تعلیمی بائیکاٹ کی کال دی جاسکتی ہے غیرمتعلقہ افراد منفی سرگرمیوں سے بازآجائیں اساتذہ کے پرامن احتجاج میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش نہ کریں انہوں نے اساتذ ہ کویقین دلایاکہ اساتذہ کے جائز حقو ق کے حصول تک پرامن احتجاج جاری رہے گا

نمبردار چودھری نیاز علی کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہار

Condolences paid on death of Nambardar Ch Niaz Ali

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈا)ٹ کوم) پی ٹی آئی کشمیر کے مرکز ی راہنمامنشی چودھری عبدالرشید آف بوعہنے نمبردار چودھری نیاز علی کے انتقال پرملال پرگہرے رنج والم کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ نمبردارنیازعلی کی وفات سے ہمدردمخلص دوست سے محروم ہوگئے ۔ہردلعزیزشخصیت نمبردارنیازعلی سے طویل رفاقت رہی ۔نمبردارنیازہرمحفل کی رونق وجان تھے۔ نمبردارنیازعلی کی اچانک وفات سے شدیدصدمہ پہنچا۔ سوگوارخاندان کے غم میں برابرشریک ہوں ۔انھوں نے نمبردارنیازعلی کی وفات پرگہرے دکھ کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے امین

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)پاکستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے سیکرٹری جنرل نمبر دا ر چودھری محمد شفیق چکسواری پر یس کلب کے سابق صدر مر زا محمد نذیر اے ڈی چودھری نوید حسین مغل عابد حسین مر زا راجہ خالد محمود محمد انیس حافظ شہر یار بسمل چودھری واصف علی بسمل کے علاوہ واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے اپنے مشترکہ پیغام میں حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کی ممتاز سیاسی شخصیت نمبر دار چودھری نیا ز علی آف مواہ کنیلی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے علاقے کے لوگوں کیلئے سیاسی نقصان قرار دیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں علیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خا ندان کو صبر وجمیل عطا فرما ئے۔  

کا کڑ ہ ٹاؤ ن کی ڈکیتی اور قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ضلع میر پور کی پو لیس فورس لائق تحسین ہے

Police praised after arresting those responsible for murder and robbery in village Kakra Town

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) آ ل جمو ں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی سالار اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن نے کہا کہ کا کڑ ہ ٹاؤ ن کی ڈکیتی اور قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ضلع میر پور کی پو لیس فورس لائق تحسین ہے اس اندھے قتل اور ڈکیتی کی واردات پو لیس کیلئے ایک چیلنچ تھا جس کو نہایت ہی راز داری اور دن رات کی محنت سے تھانہ پولیس اسلام گڑھ کی سربرائی کرنے والے ایس ایس پی میرپور سید ریاض حیدر بخاری نے آلہ قتل سمیت پیشہ ور ملزمان اور اس کی سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے جس کیلئے پوری ٹیم مبارک باد کے مستحق ہے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ کا کڑہ ٹاؤ ن میں ہونے والی اس واردات کو ٹریس کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے والے پو لیس اہلکاران کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کو انعامات اور اسناد سے نوازا جا ئے ۔ 

مسلم لیگ ن آ زادکشمیر برطا نیہ کے مرکزی نا ئب صدر سابق پولیٹیکل کوار ڈی نیٹر برائے اوورسیز راجہ محمد یوسف بندوروی اور اولڈہم برانچ برطا نیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ گزشتہ ماہ کو کا کڑہ ٹاؤ ن میں ہو نے والی ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والی ایک خاتون کے قاتلوں کو گرفتار کرنے پر تھانہ پولیس اسلام گڑھ کے ایس ایچ او چودھری وسیم نواز اور ایس ایس پی میر پور سید ریاض حیدر بخاری مبارک باد کے مستحق ہیں عوام علاقہ پولیس کی کارکردگی پر خوش ہیں جنہوں نے بہترین حکمت عملی اختیار کرکے ان پیشہ ور وار داتیوں کو گرفتار کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پو لیس نے جس طرح ان پیشہ ور ڈکیت اور قاتلوں کو گرفتار کیا ہے اسی طرح ان کو کیفر کردار تک پہنچا نے کیلئے سخت سے سخت سزا دلائی جا ئے ۔ 

راجہ جہا نگیر اختر کیا نی برطا نیہ واپس وطن پہنچ گئے

Raja Jhangir Akhtar Kiyani returns from Uk tour 

چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)چکسواری کی مشہور سیاسی وسماجی شخصیت و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ جہا نگیر اختر کیا نی برطا نیہ واپس وطن پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق راجہ جہانگیر اختر کیا نی جو دوماہ قبل اپنے نجی دورے پر برطا نیہ گئے تھے گز شتہ روز اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس اپنے گھر بروٹیا ں چکسواری میں پہنچ گئے ہیں برطا نیہ میں انہوں نے اپنے دورے کے دوران رشتہ داروں اور سیاسی رہنما ؤ ں سے بھی ملاقاتیں کی واپس اپنے گھر پہنچنے پر راجہ جہانگیر اختر کیا نی نے کہا کہ حلقہ نمبر دو چکسواری کی مشہور ومعروف ممتاز سیاسی شخصیت نمبر دار نیاز علی کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے وہ نہایت ہی مخلص اور محترک سیاسی کارکن تھے بیر سٹر سلطان محمود چودھری کے با اعتماد ساتھی بھی تھے اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ وبالا مقام عطا کر ے اور لواحقین کو صبرو جمیل کی توفیق عطا فرما ئے ۔


اب اساتذہ آزاد کشمیر کو ان کے پرانے سکیلوں میں رکھنا ان کے ساتھ زیادتی ہے

Teachers should not be left onl old pay schale

ڈڈیال ,گورنمنٹ بوائزہائی سکول خادم آباد تحصیل ڈڈیال میں زیر صدارت قاری حفیظ الرحمن ڈویثرنل صدر ٹیچیرآگنائزیشن سنےئر مدرس عطاء الرحمن ،جونےئر مدرس محمود مشتاق سنےئر مدرس راشد الرحمن جو نےئر مدرس عاصم چغتائی جونےئر مدرس عبدالمالک پرائمری مدرس راشد شبیر پرائمری مدرس محمد لیاقت ،عربی مدرس قاری محمد رفیق ،ماسٹر عبدالستار ،ماسٹر عمران،ماسٹر عبدالباسط ،ماسٹر ذیشان اکرم اور جملہ سٹاف نے بھرپور شرکت کی مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق اساتذہ کو B-14جونےئر اساتذہ کو B-16سنےئر اساتذہ کو B-17دیاجائے جبکہ پنجاب اور دورسرے صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں بھی اساتذہ کو B-14جونےئر کو B-16دیاجاچکا ہے تو اب اساتذہ آزاد کشمیر کو ان کے پرانے سکیلوں میں رکھنا ان کے ساتھ زیادتی ہے پرائمری اور جونےئر اساتذہ کی ترقیاتی کا کوٹہ 1994کے مطابق بحال کیا جائے حکومت آزاد کشمیر کا ٹیچرآرگنائزیشن کو واضح یقین دیانیوں کے باوجود ہمارے مطالبا ت پو رے نہیں کئے گئے آخر میں تمام اساتذہ کرام نے حکومت سے پر زور اپیل کی کہ 18اکتوبر 2018 تک ہمارے تما جائز مطالبات منظور کئے جائیں آخرمیں ماسٹر عبدالمالک نے اپنے خطاب میں تمام مطالبا ت کی منظورکرنے پر زور دیا حکومت سے مطالبہ کہا کہ فی الفور اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ یشن کئے جائیں

ایک روز ہ فری آئی کیمپ لگا یا جائے زیرنگرانی شفیعہ ہسپتال ڈڈیال بھلوٹ میں لگا جائے گا

Free eye camp to be set up in village Bhalot on 15th October

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی)
15اکتوبر کو ایک روز ہ فری آئی کیمپ لگا یا جائے زیرنگرانی شفیعہ ہسپتال ڈڈیال بھلوٹ میں لگا جائے گا ایم ڈی ڈاکٹر عدیل اکرم ہاشمی ہو ں اس فری آئی کیمپ میں مفت چک اپ،ادویات اور آپریشن ہوں گئے ایم ڈی ڈاکٹرعدیل اکرم ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ں کہا کہ یہ میر ے والد مرحوم ڈاکٹر اکرم ہاشمی کے ایصال ثواب کے لئے کیمپ لگا رہاہوں اس موقع پر ملک برداری سرکردہ راہنما ملک خالد راج ،وقار احمد ،چوہدری عبدالمجید اور دیگر نے اس کیمپ کاخیرمقدم اور کہا کے اس کیمپ میں غریبوں لوگوں کی بڑی مدد ہو گئی

ضلع میرپو ر کی سب ڈویژن ڈڈیال کو جان بوجھ کر اورایک طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت تعلیمی پسماندگی سے دوچار رکھا گیا

Sub div Dadyal education system deliberately left for low standards 

ڈڈیال, ضلع میرپو ر کی  ڈویژن ڈڈیال کو جان بوجھ کر اورایک طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت تعلیمی پسماندگی سے دوچار رکھا گیا کالجوں سکولوں کے اساتذہ کی کمی اور باہر سے تعینات کیے جانے والے اساتذہ کی مسلسل غیر حاضری نے طلبہ وطالبات کا مستقبل داؤ پر لگا دیا حکمرانوں کی عدم توجہی محکمہ تعلیم کی غفلت اور مقامی ممبر اسمبلی کے پسند و ناپسند کے فیصلوں اقرباء پروری نے عوام کو مسائل و مشکلات کی مایوسیوں کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں دھکیل دیا ہے وزیراعظم آزادکشمیر کو تحصیل ڈڈیال میں حکومتی سطح پر سے عوام کے ساتھ متعصبابہ رویہ ،ذاتی بغض اور سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نوٹس لینا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل ڈڈیال کے شمالی علاقوں بہاری بسار جاوا کے رہنماؤں نمبردار چوہدری محمد شریف ،چوہدری غلام رسول ،حاجی شبیر حسین ،کے ڈی چوہدری ،حاجی غلام حسین ،حاجی محمد صا دق اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے ۔ان رہنماؤں نے کہا کہ قومی و ملکی سطح پر اہل ڈڈیال کی قربانیاں کسی سے کم نہیں ہیں ہمارے لوگ قومی ترقی میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں لیکن حکمران ہماری قربانیوں کا تمسخر اڑا رہے ہیں ۔اہل ڈڈیال کو مجموعی طور پر اور علاقہ بہاری بسار جاوا کو خصوصی طور پر حکومت مسلسل نظر انداز کر کے مسائل و مشکلات کھڑی کر رہی ہے ۔تعلیمی لحاظ سے ڈڈیال کے ساتھ شروع ہی سے متعصبانہ رویہ اختیار رکھا گیا ہے تا کہ اس علاقہ کی ملازمتوں پر باہر کے اضلاع اور علاقوں کے لوگ شب خون مارتے رہے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی اور باہر کے سٹاف کی مسلسل غیر حاضری نے تعلیمی و تدریسی نظام کا بیڑ ا غرق کر کے رکھ دیا ہے ڈڈیال کے علاقہ بہاری بسار کے چوہدری محمد حسین گرلز ہائی سیکنڈری سکول میں خواتین اساتذہ کی دس خالی آسامیوں پر تعیناتی تبادلہ نہ ہونے کی وجہ سے بچیوں کی پڑھائی شدید متاثر ہو رہی ہے اور محکمہ تعلیم پہلے سے موجو د کم سٹاف ممبران کو بھی دوسری جگہوں پر تبدیل کرنے کی کاروائیاں کر رہا ہے اور تعلیمی و تدریسی سہولتوں کی کمیابی کی وجہ سے طالبات سفری مشکلات طے کر کے باہر کے دور دراز اداروں میں داخلہ لینے پر مجبور ہو جاتی ہیں اور اکثر تعلیم کو خیر آباد کہہ کر گھر ہی بیٹھ جاتی ہیں مقامی ممبر اسمبلی اور وزیر شہری دفاع کا ہمارے علاقوں سے متعصبانہ رویہ اور بغض و عداوت سمجھ سے بالاتر ہے ۔تعلیمی مسائل کے علاوہ ڈڈیال کے جنوبی علاقوں سیاکھ ،چھترو ،خادم آباد ،رائے پور ور کھٹاڑ وغیرہ کے علاقوں میں ایم ایل اے فنڈز ،وزیراعظم فنڈز اور ضلع کونسل کے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و تکمیل کے کام کیے جا رہے ہیں ور مین سڑکوں پر بھی کام کیے گئے لیکن ڈڈیال تھب روڈ اور ڈڈیال بہاری سہنسہ روڈ کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے جو آثار قدیمہ کا نمونہ پیش کر رہی ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی میرٹ استحقاق اور گڈ گورننس یہی پسند و ناپسند ہے ۔ان رہنماؤں نے کہا کہ جب ہم نے حکومتی ذیادتیوں ،نا انصافیوں پر احتجاج کیا تو وہ صدائے احتجاج ڈڈیال میرپور اور مظفرآباد تک محدود نہ ہو گی بلکہ ہمارے تارکین وطن برطانیہ سے عوامی مفاد کے منافی حکومتی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے تو پھر حکومت کو لگ پتہ جائے گا ۔ 

Picture of the day    13/10/2018     Malik Zaffar and tent pegging team at pothwar.com mela 

Show More

Related Articles

Back to top button