ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کا بی ایچ یو سوئیں چیمیاں میں پانچ سالہ بچے کی ہلاکت کا نوٹس ،ہسپتال کا دورہ کیا
عملہ سے مکمل تفصیلات طلب کیں ،والدین کا موقف بھی لیا ـ سوشل میڈیا پر بی ایچ یو سوئیں چیمیاں میں پانچ سالہ معصوم بچے کی ہلاکت کی خبر پر ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے فوری نوٹس لیا اور ہسپتال کا دورہ کیا ہسپتال عملہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خانہ بدوش اورنگزیب کا پانچ سالہ بچہ عبداللہ صحن میں کھیل رہا تھا اور مین گیٹ جو ایک دن قبل ایک گاڑی کی ٹکر سے ٹوٹ گیا تھا بچہ اس کے پاس گیا اور گیٹ کو ہلانا شروع کیا جو اس کے اوپر گرا اور بچے کا سر زمین کے ساتھ لگا جس کی وجہ وہ فوت ہوگیا چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے اہل خانہ کا بھی موقف جاننا انہوں نے اس واقعہ کو حادثہ قرار دیا جس کے بعد ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے ہسپتال عملہ کو فی الفور مین گیٹ مرمت کروا کر دوبارہ نصب کرنے کی ہدایات کیں۔
Gujar Khan; MPA Ch Javed Kausar has taken notice after a nomad child was hit by a falling gate and killed, Ch Javed Kausar went to hospital met with family. According to family, the youngster was taken to BHU hospital in Sui Cheemian, after a minor car accident, at the hospital he was playing with main hospital main entrance gate, when it fell on top of the child and he was killed. MPA Ch Javed Kausar action was to have the gate repaired.