راجہ طارق محمودڈی ای او میرپور سے اساتذہ راہنماؤ ں کی ملاقات انہیں حج کی سعاد ت حاصل کرنے پرمبار کباد پیش کی چکسواری سے اساتذہ راہنماؤں کے ایک وفد نے گزشتہ روز حاجی ا خلاق احمددانش صدر معلم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی کی قیادت میں راجہ طا رق محمودڈی ای میرپور سے ان کے گھرپرجاکرملاقات کی طارق محمود ڈی ای میرپور کوحج کی سعادت حاصل کرنے پردلی مبارک بادپیش وفدمیں قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربا ن علی اللہ دتہ بسمل مرکزی راہنماآزادکشمیر سکو ل ٹیچرزآزاد کشمیر قاری محمدعارف اسدعلی اوراحسام احمددانش شامل تھے
Chakswari; A Delegation of teachers went to see EO Mirpur Raja Tariq Mahmood at his residence in Mirpur and congratulated him on his Hajj pilgrim.
ایجوکیشنل کمپلیکس کے مختلف شعبوں کادوہ
Teachers delegation visit court educational complex
چکسواری سے اساتذہ کے نمائندہ وفد نے گزشتہ روز کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ( کورٹ )کے ایجوکیشنل کمپلیکس جڑی کس میرپور آزادکشمیر کادورہ کیاوفدنے کورٹ کے ایجوکیشنل کمپلیکس کے مختلف شعبوں کادوہ کیا وفد نے وزٹ کے بعداپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کورٹ کے بانی چودھری محمداختربین الاقوامی معیار کے تعلیمی ماحول رہائش خوراک اوردیگرسہولتوں کی فراہمی یقیناًکورٹ کے بانی چودھری محمداختر کاان کی پوری ٹیم کاتاریخی اورشاندار کارنامہ ہے وفد کے ارکان نے کورٹ کے بانی چودھری محمداختر کوان کی شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کیااوران کے ساتھ تعاون کرنے والوں کاشکریہ اداکیا وفد میں حاجی اخلاق احمددانش چودھری اللہ دتہ بسمل قائداساتذہ چکسواری چودھری مہربا ن علی قاری محمدعارف اسدعلی اورمحمداحسام احمددانش شامل تھے
چکسواری کے مسائل کاحل کسی پراحسان نہیں میرافرض ہے
It is my duty to solve issues in Chakswari, Raja M Farooq
راجہ جاویداقبال ممبرقانون سازاسمبلی نے کہاکہ راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیرکی قیادت میں آزادخطہ کی تعمیروترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ۔ حکومت کی دوسالہ کارکردگی شاندارہے ۔انتخابات میں عوام سے کیے وعدے پورے کیے جارہے ہیں ۔حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ۔حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گا۔بے بنیادافواہیں پھیلانے والوں کومایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔راجہ جاویداقبال نے کہاکہ چکسواری میراگھرہے ۔چکسواری کے مسائل کاحل کسی پراحسان نہیں میرافرض ہے ۔چکسواری کی تعمیروترقی کے لیے وافرفنڈزمہیاکیے جارہے ہیں ۔گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کی نئی عمارت کی تعمیرکی جائے گی ۔انھوں نے کہاکہ چکسواری کے عوام نے مجھے جوعزت محبت دی وہ بھلانہیں سکتا۔آئندہ ماہ چکسواری کادورہ کروں گا۔چندہفتوں میں حلقہ نمبر۲چکسواری میں لاکھوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں پرکام شروع ہوجائے گا۔چکسواری کے تعلیمی اداروں کی حالت بہتربنانے پرتوجہ دے رہے ہیں ۔ تعلیم کے بغیرترقی ممکن نہیں ۔