DailyNewsHeadline

‘Missing’ PIA air hostess found in Canada

پی آئی اے کی کینیڈا میں فرار ائیر ہوسٹس کا سراغ مل گیا

پی آئی اے کی کینیڈا میں فرار ائیر ہوسٹس کا سراغ مل گیا۔کینیڈا میں فرار ہونے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی ائیرہوسٹس فریحہ مختار کا سراغ مل گیا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق کینیڈا میں غائب ہونے والی ائیر ہوسٹس فریحہ مختار کینیڈا میں رہائش پذیر سابق ائیر ہوسٹس ماہرہ کے ساتھ ہیں جو انہیں غیر قانونی مدد فراہم کر رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ائیر ہوسٹس ماہرہ بھی 2 سال قبل غیر قانونی طور پر روپوش ہو گئی تھیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل فریحہ مختار کینیڈا میں لاپتا ہوگئی تھیں۔پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق فریحہ مختار مبینہ طور پر موبائل فونز، کرنسی اسمگلنگ اور جعلی سند کی تحقیقات کے باعث کئی سال تک معطل رہیں جب کہ ان کی انٹرنیشنل فلائٹس پر پابندی تھی تاہم مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے لاہور سے تعلق کے باوجود ٹورنٹو پرواز حاصل کرنے کے لیے خود کو کراچی کا رہائشی ظاہر کیا تھا۔کینیڈا میں ان کے غائب ہونے کے باعث 11 ستمبر کی پی آئی اے کی پرواز ٹورنٹو سے ایک کیبن کریو کی کمی کے ساتھ واپس آئی اور اس کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو لاکھوں روپے جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

Canada; A Pakistan International Airlines (PIA) air hostess who mysteriously disappeared in Canada’s city Toronto and sought asylum, has been traced on Friday.

Fareeha Mukhtar is reportedly staying with former air hostess Mahira who had also disappeared in Canada two years ago and is currently working at a private hotel.

A few weeks ago, Mukhtar boarded the PIA flight PK-789 from Lahore but as soon as it landed in Toronto’s Pearson International Airport, the crew member disappeared mysteriously and never boarded the return flight.It is pertinent here to mention that Mukhtar was suspended in 2015 over her involvement in phone smuggling.

The officials had also barred her from international flights, however, managed to board the flight to Toronto using political influence.

پاکستانی قونصل جنرل بارسلونا علی عمران چوہدری کی قیادت میں کاتالونیا کی ڈپٹی گورنر مونسرات گارسیا سے ملاقات

Pakistani delegation meets Catalonia deputy governor  

پاکستانی قونصل جنرل بارسلونا علی عمران چوہدری کی قیادت میں منہاج القران کے محمد اقبال چوہدری؛ سوشلسٹ پارٹی کے حافظ عبدالرزاق صادق ، بارسلونا میں مقیم پاکستانی یوتھ کے نمائندہ نوید احمد اندلسی. پاکستان پریس کلب سپین کے جنرل سیکرٹری طارق رفیق بھٹی اور پاکستانی ٹیکسی سیکٹر کے نمائندہ رضا چوہان نے ہسپانوی صوبہ کاتالونیا کی ڈپٹی گورنر مونسرات گارسیا سے ملاقات کی اور انہیں پاکستانی کمیونٹی کو ہسپانوی شہریت کے لئے دیئے جانے والے امتحان ، سیتا سسٹم میں تاخیر اور ٹیکسی سیکٹر میں ایک ہی خاندان کے ایک سے زیادہ افراد کو وابستہ ہونے کی اجازت کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

 

اٹلی میں غیرملکیوں کو اٹالین شہریت کے حصول اور مہاجرین کے لئے اٹلی میں نئے قانون کے آتے ہی مشکلات میں مزیداضافہ

Immigration rules tightened further in Italy 

اٹلی نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم چوہدری امجد) اٹلی میں غیرملکیوں کو اٹالین شہریت کے حصول اور مہاجرین کے لئے اٹلی میں نئے قانون کے آتے ہی مشکلات میں مزیداضافہ ہو جائے گا 
تفصیلات کے مطابق جب سے اٹلی میں اٹلی کے موجودہ وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کی پارٹی مضبوط ہوئی ہے اور جبکہ اب موجودہ حکومت بھی اسی پارٹی نے بنائی ہے آئے دن غیرملکیوں کو پیپر ورک اٹالین شہریت ۔اس کے علاوہ جو لوگ اٹلی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہو رہے ہیں ان کو روکا جا رہا ہے بلکہ آئے دن جو کشتی لیبیا یا کہیں سے بھی اٹلی کے بارڈرکی طرف آتی ہے اس کو واپس کر دیا جاتا ہے 
ذرائع کے مطابق جو نئے قانون کا مسودہ تیار کیا گیا ہے اس میں مندرجہ ذیل باتیں ہیں 
نمبر 1 ۔اٹلی میں اب انسانی ہمدردی کی سجورنو امیگرنٹس کو نہیں دی جائے گی 
نمبر 2 ۔ جس کسی کے پاس سجورنو ہے کسی بھی واردات یا خاص کر دہشتگردی میں ملوث ہو گا سزا کے ساتھ ڈی پورٹ کر دیا جائے گا 
نمبر 3۔ اٹلی میں جس کو اٹالین پاسپورٹ مل جاتا تھا اس سے دوبارہ کسی بھی جرم ہونے کی صورت میں واپس نہیں لیا جاتا تھا لیکن اب ایسا کوئی بھی شخص جو کسی سنگین جرم میں ملوث پایا گیا اس سے اٹالین پاسپورٹ چھین لیاجائے گا
نمبر 4 ۔اٹالین شہریت کے حصول کے لئے 10 سال کا عرصہ درکار ہے اس کے بعد غیر ملکی اٹالین شہریت اپلائی کرتا ہے جو تقریبا دوسال کی چھان بین کے بعد اٹالین شہریت دی جاتی تھی اب یہ مدت بڑھا کر 4 سال کر دی 
نمبر 5 ۔ اب اٹلی میں بنائے گئے پناہ گزینوں کے کیمپوں کی تعداد کم کی جائے گی اس کے علاوہ پہلے عارضی سجورنو 90 دن کے بعد دی جاتی تھی اب 180 دن کیمپ میں رہنا پڑے گا مکمل چھان بین کے بعد سجور دی جائے گی اور جس کے پیپر ریجیکٹ ہوئے اس کو فورا ملک سے نکال دیا جائے گا
اٹلی کے وزیر داخلہ کا موقف ہے کے جو لوگ اٹلی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوتے ہیں ان کے پیچھے بہت بڑے انسانی سمگلروں کا گروپ ہے جو سمندروں کے راستے لوگوں کو یہاں پہنچاتے ہیں 
اور پھر یہ امیگرنٹس کیمپوں میں داخل ہو کر انسانی ہمدردی کی سجورنو اپلائی کرتے ہیں

راچڈیل سپر مارکیٹ ٹیسکو سے پاکستانی جوڑے کو گرفتاری کے بعد رہایا کر دیا گیا –

Rochdale Pakistani pair released by police 

لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی) برطانیہ کے علاقے راچڈیل میں واقع سپر مارکیٹ ٹیسکو سےپاکستانی جوڑے کو گرفتاری کے بعدرہایا کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راچڈیل کی سپر مارکیٹ ٹیسکو سے پاکستانی جوڑے کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب جوڑے کی جانب سے پانی کی بوتلیں زیادہ خریدنے پر سٹور کی جانب سے منع کیا گیا تو جوڑے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی جس پر پولیس کو طلب کر لیا گیا نوجوان کی جانب سے پولیس کے ساتھ بھی ہاتھا پائی ہوئی جس پر پولیس نے گرفتار کر لیا اور بعد میں مقدمہ درج کر کے چھوڑ دیا گیا اس کے علاوہ پولیس کے خلاف بھی شکایت پر انکوائری شروع کر دی گئی سوشل میڈیا پر گرفتاری اور ہاتھا پائی کی ویڈیو بہت دور تک پہنچ گئی جس میں سامنے دیکھا جا سکتا ہے پولیس نے کیسے جوڑے کو گرفتار کیا ۔ یاد رہے کے برطانیہ کے مختلف سپر سٹورز پر کچھ اشیاء فروخت کرنے کے لیے خریداروں کو کچھ لیمڈ تک خریدنے کی اجازت ہوتی ہے ۔

Manchester;

Customers watched in alarm as the man and his wife were alleged to have been wrestled to the floor at a Tesco’s in Rochdale, Greater Manchester, before being hauled away.

Following a rift with the superstore staff, the police arrived at the scene and arrested them.The couple, Nasir Hussain and Mahira Hussain, were charged with assault following the incident, according to Greater Manchester Police.

A video of the incident has gone viral on social media.The Britain police can be seen hitting the Pakistani couple.The police later released them but a complaint against the couple was registered for assault.

لوٹن (یوکے) کے رہائشی بشیر ملک( اے کے) میں وفات پا گئے

Bashir Malik passed away in Luton

 لوٹن (یوکے) کے رہائشی بشیر ملک( اے کے) میں وفات پا گئے۔ لوٹن ، انگلینڈ برطانیہ کے شہری محمد بشیر ملک جو کہ عید الاضحی پر وطن عزیز آزاد کشمیر کو گئے ہوئے تھے۔ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے۔ ہر سال کی طرح وہ عید قربان پر قربانی کرنے اپنے آبائی گھر موضع ڈھیری نالہ ، کوٹلی آزاد کشمیر ہی جایا کرتے تھے۔ وہ اس مرتبہ بھی بڑی عید ( بقر عید ) پر کوٹلی گئے تھے ۔ اور ابھی تک ادھر ہی قیام پزیر تھے کہ انکی وفات ہو گئی۔ انہیں 26ستمبر 2018ء بروز بدھ کو اچانک سینے میں درد محسوس ہوا۔ جس پر انہیں انکے گاؤں ڈھیری نالہ سے بذریعہ ایمبولینس کوٹلی ہسپتال لایا گیا۔ مگر حرکت قلب بند ہو جانے سے وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ 66 سالہ ملک محمد بشیر ( مرحوم ) کی نماز جنازہ جمعرات کو انکے ابائی علاقہ ڈھیری نالہ میں ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں تدفین ہوئی۔ ملک بشیر مرحوم نہایت ملنسار اور نیک طبیعت انسان تھے۔ انہوں نے پس ماندگان میں ایک بیوہ اور چھ بیٹے بیٹیاں چھوڑے ہیں۔ بیٹوں آصف ملک اور عاطف ملک سے عزیز و اقارب اور برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی احباب نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ جبکہ بشیر ملک کی اچانک وفات کی خبر سن کر انکے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد گزشتہ روز ہی برطانیہ سے پاکستان روانہ ہو گئے تھے۔ اور آج صبح ہی فتح جنگ ائرپورٹ ( اسلام آباد ائرپورٹ ) سے آزاد کشمیر پہنچ گئے ہیں۔ جہاں پر ان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ 

 

 

 

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button