Rawalpindi; Court orders Housing foundation F14/15 illegal
ایف 15،14میں ہائوسنگ فائونڈیشن نے زمین غیر قانونی حاصل کی ،عدالت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے سیکٹر ایف 14 اور 15 کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فاونڈیشن کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی ۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ پہلے ہی سیکٹر کو غیر قانونی قرار دے چکا ہے،سی ڈی اے آرڈنینس 1960 کے مطابق سی ڈی اے کو سیکٹر بنانے کا حق حاصل ہے، وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 14اور 15کے متاثرین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں جس پر عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے سماعت کرتے ہوئے سیکٹر کیلئے ہائوسنگ فائونڈیشن کی جانب سے حاصل کی جانے والی اراضی کے طریقہ کار کو غلط قرار دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ مذکورہ سیکٹر غیر قانونی ہے، سیکٹر میں اعلیٰ افسران، ججوں اورصحافیوں کو رہائشی سکیم ایف 14 ، 15 میں کوٹہ سسٹم پر پلاٹس فراہم کرنے کے طریقہ کار کو بھی غیر قانونی قراردیا گیا تھا جس پر ہائوسنگ فائونڈیشن نے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی، منگل کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے ہائوسنگ فائونڈیشن کی جانب سے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 کے لئے حاصل کی گئی اراضی کے طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دیا ہے،فیصلے
میں کہا گیا ہے کہ ہائوسنگ فائونڈیشن نے غیر قانونی طریقے سے زمین حاصل کی، عدالت نے ایف 14 ، ایف 15 کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دے دیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے آرڈنینس 1960 کے مطابق سی ڈی اے کو سیکٹر بنانے حق حاصل ہے۔
Rawalpindi; The Islamabad high court has ruled that F14/ 15 sector of Housing foundation is illegal and to be handed over to CDA. The housing scheme was set to be offered to journalist and high officials before court ruling.