DailyNewsHeadline

Pakistan Sweet Homes project ‘a source of dignity for orphans’

پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد یتیموں کی کفالت کا بہترین ادارہ

اکستان سویٹ ہوم اسلام آباد یتیموں کی کفالت کا بہترین ادارہ ہے،زمرد خان ہلال امتیاز کی کاوشیں لائق تحسین ہیں
،یتیم خانہ کو تبدیل کر کے پاکستان سویٹ ہوم کے نام سے ترقی پانے والے ادارے کو تاحیات سر پرست اعلیٰ زمرد خان ہلال امتیاز نے دن رات محنت سے پورے پاکستان ،جس میں صوبہ بلوچستان،صوبہ پنجاب،صوبہ کے پی کے،صوبہ سندھ،آزاد کشمیر،فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں تک پہنچانے میں کلید ی کردار ادا کیا ہے،اس میں دہشت گردی سے شہداء کے بچوں سمیت مختلف علاقوں سے یتیموں کی کفالت بذریعہ تعلیم،رہائش،مفت کھانا،ٹرانسپورٹ،میڈیکل کی سہولیات بھی شامل ہیں ،چھٹی کلاس سے اعلیٰ تعلیم تک بہترین سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹی کی خدمات حا صل کی گئی ہیں،نرسری سے پانچویں کلاسز تک انتہائی قابل اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، تمام بچے ہر سال اپنی اپنی کلاسز میں ،،اے گریڈ ،،حاصل کر رہے ہیں،تا حیات سر پرست اعلیٰ زمرد خان ہلال امتیاز نے گزشتہ دنوں جاپان کا دورہ کیا تھا جہاں ان کی ملاقات چےئرمین عزم نو ویلفےئر ٹرسٹ بناہل چوہدری غالب حسین سے ہوئی ،انہوں نے انہیں پاکستان سویٹ ہوم اسلام آبادکے دورے کی دعوت دی ،چےئرمین چوہدری غالب حسین،چوہدری آصف،ایس ایم محمد الیاس راجہ،ڈاکٹر ربنواز راجہ نے پوٹھوار ڈاٹ کوم کے ساتھ پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا اور مخیر حضرات کے تعاون سے یہاں پر بہترین انتظامات کو سراہا،انہوں نے تاحیات سر پرست اعلیٰ زمرد خان ہلال امتیاز اور ان کی ٹیم کی شبانہ روز محنت کو لائق تحسین قرار دیا،یہاں پر مسز شہناز اختر یو کے کے تعاون سے پاکستان گریٹ ہوم کے نام سے بھی بلاک بنایا گیا ہے جس میں بزرگ سٹیزن کی کفالت کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے، بچوں کی نشوو نما کے لئے بہترین گراؤنڈ موجود ہیں جس میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے،خوبصورت مسجد مکمل ہو چکی ہے جس میں نماز باجماعت سمیت قرآن پاک کی تعلیم اور آئی ٹی کی تعلیم بھی یونیورسٹی کے تعاون سے دی جا رہی ہے،ان کا پہلا طالب علم پاکستان آرمی میں بطور آفیسر بھرتی ہو چکا ہے، تاحیات سرپرست اعلیٰ زمرد خان ہلا امتیاز نے قمر منہاس ہانگ کانگ سمیت تمام مخیر خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا کہ جن کے تعاون سے یتیم بچے پاکستان کے بہترین شہری بنائے جا رہے ہیں،چےئر مین چوہدری غالب حسین نے اپنے ٹرسٹ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،ہر دو حضرات نے چےئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ اور ان کی ٹیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا کہ جن کی محنت سے مخیر حضرات نے اس ادارے کو چار چاند لگا دئیے،مکمل ویڈیو ملاحظہ فرمائیے۔

Rawalpindi; Pakistan sweet home Islamabad is a centre for Orphans where they are given free education and accommodation, Zamurad Khan was praised on his contribution for the running of the centre, for full details please watch the video.

Show More

Related Articles

Back to top button