DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Three shot dead in road rage in village Bochiyal

رکشے کو راستہ نہ دینے کا تنازعہ رکشہ سوار نے اشتعال میں تین افراد کو قتل کر دیا

واقعہ نواحی گائوں بوچیال میں پیش آیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وسیم رکشے پر سوار شہر کی طرف جا رہا تھا جب کہ مقتولین ٹریکٹر ٹرالی پر سوار تھے جگہ تنگ ہونے کے باعث وہ رکشے کو راستہ نہ دے پائے جس پر ملزم اور مقتولین کے مابین تلخ کلامی ہوئی ملزم نے فون کر کے اپنے بھائی اور ساتھیوں کو بلالیا جنھوں نے کھیتوں کھاد بکھیرتے فضل کریم جمیل اور نوید کو قتل کر ڈالا جب کہ ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے ۔زخمی ہونے والوں میں مقتول فضل کریم کا بھائی نعیم اور دوسرے مقتول جمیل کا بھائی شکیل بھی شامل ہے پولیس ذرائع کے مطابق مقتول جمیل پاک فوج کا جوان تھا اور ان دنوں رخصت پر گھر آیا ہوا تھا جب کہ زخمی نعیم کا تعلق پنجاب پولیس سے بتایا جاتا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مندرہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچایا جب کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے ایس ایچ او مندرہ کے مطابق ملزم وسیم کھوکھر اور اس کے ساتھیوں کو جلدگرفتار کر لیا جائے گا

Gujar Khan; A Road rage over right of way between tractor and a rikshaw led to three people being shot dead. The incident happened in village Bochiyal, When rikshaw driver Waseem and a tractor driver Fazal Kareem along Jamil and Naveed faced each other over narrow street and demanded right of way from  each other.

In the heated argument Fazal Kareem ,Jamil and Naveed were shot dead. Mandra police arrived on the scene and are investigating.

Show More

Related Articles

Back to top button