DailyNewsKahuta

SHO Kahuta takes action against criminals in the region

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ندیم کیانی کا منشیات فروشوں اشتہاریوں اور چوروں کے خلاف آپریشن

ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ ندیم کیانی کا منشیات فروشوں اشتہاریوں اور چوروں کے خلاف آپریشن تین ملزمان گرفتار پانچ موٹر سائیکل اور 400گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ۔ ڈی ایس پی ملک خلیل اور ایس ایچ او ندیم کیانی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ چوروں کے خلاف خصوصی ایکشن لیکر وقاص منیر ولد عبدالحمید سکنہ بوہڑ بازار کہوٹہ کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چوری شدہ پانچ موٹر سائیکل برآمد کیئے گئے ۔ جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران کہوٹہ شہر میں بدنام زمانہ منشیات فروش شکیل ستی ولد محمد اختر ستی سکنہ ڈھوک گلہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1400گرام چرس بر آمد کر کے زیر دفعہ 9c کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ ملک خلیل ڈی ایس پی نے بتایا کہ سماج دشمن عناصر قانون کی گرفت سے چ نہیں سکتے ۔ پولیس نے ایک ماہ کاروائی کے دوران اشتہاری ضیافت حسین ولد رحمت علی سکنہ جنجور کو گرفتار کر لیا ۔ 

Kahuta; The Kahuta police has taken action against local criminal gangs, Serval criminals were arrested and put behind bar.

زمین کے تنازعہ پر معروف سوشل ورکر ملک فیاض کے بھائی کو فائرنگ کر کے نجی سوسائٹی کے ملازمین نے قتل کر ڈالا

  Malik Zaheer Ul Din Babar of village Boon shot dead by Private company workers

زمین کے تنازعہ پر معروف سوشل ورکر ملک فیاض کے بھائی کو فائرنگ کر کے نجی سوسائٹی کے ملازمین نے قتل کر ڈالا سینکڑوں خواتین اور مرد نعش کو اٹھا کر سڑک پر لے آئے ۔اور مصروف ترین شاہراہ پنڈی آزاد کشمیر اور کہوٹہ کو ملانے والی شاہراہ بلاک کر دی ۔ سینکڑوں مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے ۔ اور زبردست نعرے بازی کے دواران چیف جسٹس آف پاکستان سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ ڈی ایس پی کہوٹہ ملک خلیل اور ایس ایچ او کہوٹہ ندیم کیانی نفری کے ہمراہ مظاہرین سے مذاکرات کیئے ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے نواحی گاؤں بھون کے رہائشی معروف سمای شخصیت ملک فیاض کے بھائی ملک ظہیر الدین بابر کو نجی کمپنی کے ملا زمین نے فائر کر کے موت کی نیند سلا دیا ۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین نے آڑی سیداں کے نزدیک راولپنڈی کہوٹہ روڈ اور آزاد کشمیر کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ کو میت سڑک کے درمیان رکھ کر بلاک کر دیا ۔ جس سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطارین لگ گئیں ۔ سینکڑوں مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button