DailyNews

7 Lakh rps burglary committed in phase 8, Rawat

روات کے علاقہ میں چوری کی واردات ،نامعلوم چور گھر سے ساڑھے سات لاکھ روپے لوٹ کر فرار

ماڈل تھانہ روات کے علاقہ میں چوری کی واردات ،نامعلوم چور گھر سے ساڑھے سات لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم چور فیز8 کے عوامی ولاز کے رہائشی محمد اسد ازدو ولد احمد ازدو کے گھر کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے 18 تولے سونا ،30 ہزار روپے نقدی ،پینتیس ہزار روپے مالیت کے 2 موبائیل فون لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Rawat; Burglary was committed at the residence of Mohammad Asad in Phase 8 area of Rawat, around 7 Lakh rps cash and goods were taken.

عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے, نو تعینات ایس ایچ او روات سب انسپکٹر حاجی طارق

عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گئے صحافی ہمارے دست و بازو ہیں جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں بلا تفریق کاروائی کریں گئے کرپٹ اور جرائم کے سرپرست اہلکاروں و تھانیداروں کی تھانہ روات میں ہر گز گنجائش نہیں سائلین کی دادرسی کیلئے 24 گھنٹے میرے دروازے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار نو تعینات ایس ایچ او روات سب انسپکٹر حاجی طارق نے روات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری چوہدری عقیل احمدکے ساتھ گفتگو کے دوران کیاانھوں نے کہا کہ کسی بھی فورس کے بہترین امیج کی بنیاد حسن اخلاق ہے پولیس افسران کا اولین مقصد دیانتداری ،خوش اخلاقی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے علاقہ میں امن و مان کی صورتحال بہتر بنانے اور جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام علاقہ کا تعاون ناگزیر ہے کسی بھی دو نمبر کام کرنے والے ٹاؤٹوں کا داخلہ تھانہ میں بند ہے منفی سرگرمیوں میں ملوث کوئی بھی ہو اسکے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی ،محر م الحرام کے سلسلہ میں عملہ کی بروقت ڈیوٹیاں لگا دی ہیں اور گشت کے نظام کو بھی مؤثر کر دیا گیا تاکہ کسی قسم کا کوئی سانحہ رونماء نہ ہو ۔

پارکنگ فیس کے نام پر پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے زبردستی پرچی فیس کے نام پر بھتہ وصولی

وفاقی دارالحکومت کے قصبہ روات میں لاری اڈہ پارکنگ فیس کے نام پر پرائیویٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے زبردستی پرچی فیس کے نام پر بھتہ وصولی ،تاجروں نے ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی غیر قانونی اقدام ہر گز قبول نہیں کریں گئے سرکاری جگہ سروس روڈ پر پرچی فیس وصولی قانوناّّ جرم ہے تاجر ظالمانہ اقدام کے خلاف ڈٹ گئے تفصیلات کے مطابق مقامی تاجروں یاسر رفیق ،ارشد رحمان ،بدر رحمان ،خرم علی ،ظفر محمود ،نیاز علی ،محمد عامر ،شکیل محمود ،،صدیق بھٹی و دیگر نے بتایا کہ روات این ایچ اے کی سرکاری جگہ سروس روڈ پر یو سی روات اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے پرائیویٹ گاڑیوں سے پرچی فیس کے نام پر ٹیکس وصولی سرعام بھتہ خوری ہے جس سے کاروبار کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں کئی گھروں کے چولھے ٹھنڈے کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو نہیں ہونے دیں گئے مقامی تاجروں نے روات شہر میں داخل ہونے والی پرائیویٹ گاڑیوں سے اڈہ فیس کے نام پرچی وصولی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ، ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی اسلام آباد سے فوری نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button