DailyNewsKahuta

Defence day celebrations in Kahuta

کہوٹہ , یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خوبصورت رنگا رنگ الگ الگ تقریبات

ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ اور کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی کہوٹہ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خوبصورت رنگا رنگ الگ الگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ ارم سکول اینڈ کالج کے ننھے طلبا و طا لبات نے فوجی لباس پہنے ۔ جبکہ چیف میو نسپل آفیسر ملک الفت مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔ ارم سکول اینڈ کالج کی وائس پرنسپل ممتاز ماہر تعلیم مسز فہمیدہ کیانی نے اپنے خطاب میں کہا قوم ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ملک و قوم کے لیئے جان قربان کرنے والے شہدا پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ دریں اثناء کمیونٹی سوسائٹی کے کی جانب سے تقریب میں افتخار غوری ، ارسلان کیانی ، احتشام کیانی ، سہیل کیانی اور دیگر نوجوانوں نے بہترین پروگرامز پیش کیئے ۔ تقریب سے اے سی کہوٹہ ظہیر انور ، ملک خلیل ڈی ایس پی کہوٹہ ، چیئرمین راجہ عامر مظہر ، سابق سیکر ٹری بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈ ووکیٹ ، جماعت اسلامی کے ملک سعید ، ملک منیر اعوان ، راجہ عمران ضمیر اور میزبان ڈاکٹر عارف قریشی ، اصغرحسین کیانی نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ پاک آرمی اور پولیس کے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے ۔ قو م آج بھی قربانی دینے والوں کو یاد رکھے ہوئے ہے ۔ صدر سوسائٹی اصغر حسین کیانی اور چیئرمین سوسائٹی ڈاکٹر عارف قریشی نے اپنے خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ 

محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کی جانب سے یوم دفاع کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں تحصیل کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے شہدا اور اور مقامی معززین نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت تحصیل آفیسر محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ ڈاکٹر فوزیہ شریف نے کی۔دیگر شرکامیں ڈاکٹر عارف قریشی، منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ، سوشل ویلفیئر آفیسر کہوٹہ وکلر سیداں راجہ ذکا، سوشل ویلفیئر آفیسر کہوٹہ وکلر سیداں اشرف شمسی، ایم ایس ٹی ایچ کیو کہوٹہ ڈاکٹر سمینہ اور محکمہ بہود آبادی کے ملازمین نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب میں پاک فوج کے شہدا کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا گیا اوران کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاکی گی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button