ملک پاکستان میں اس وقت شجر کاری کی انتہائی ضرورت ہے ،قاضی قیصر محمود
وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام گوجرخان کے مختلف سکولز میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا پہلے مرحلے میں یونین کونسل قاضیاں اور بھڈانہ کے سکولز میں سٹاف اور طالبعلموں کے ساتھ مل کر سینکڑوں پودے لگائے گئے اس موقع پر فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے صدر قاضی قیصر محمود نے کہا کہ ملک پاکستان میں اس وقت شجر کاری کی انتہائی ضرورت ہے تاکہ ہماری آنے والے نسلیں اس سے مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ایک نسل محنت اور قربانی دیتی ہے اور اپنی آنے والی نسل کو محفوظ کرتی ہے آج ہم شجرکاری کے ذریعے ملک پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائیں گے تاکہ ہمار ی آنے والی نسل صاف شفاف فضا میں سانس لے سکیں اس موقع پر حاجی بابر حسین،فضل حسین شاہ،زاہد الیاس،ذاکر محمود،علی احمد ذاکر،کونسلر راجہ شہزاد،چوہدری آصف نواز،چوہدری ثقلین اور سوسائٹی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے جنہوں نے مل کر اس مہم کو کامیاب بنایا ۔
فوٹو کیپشن: گوجرخان: فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام گوجرخان کے مختلف سکولز میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا