AJKDailyNews

Two Lakh rps donation for health centre Chakswari

رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کے لیے دولاکھ(200000)روپے کاعطیہ

 برطانیہ کی ممتازکاروباری شخصیت چودھری محمدوارث نے رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کے لیے دولاکھ(200000)روپے کاعطیہ ہیلتھ کمیٹی چکسواری کودیا۔چودھری محمدوارث نے چودھری نعیم اورعظیم اللہ چودھری کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کادورہ کیاانھوں نے سنٹرمیں مختلف شعبہ جات (ایمرجنسی روم ،ایکسرے روم ،لیباٹری ،ڈسپنسری،ڈینٹل سنٹر)کامعائنہ کیا۔محمدعاشق جالب نے سنٹرمیں مریضوں کی تعداد، دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے نگران اعلیٰ حاجی اورنگزیب نے ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی کارکردگی ،اہداف پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہیلتھ کمیٹی آرایچ سی چکسواری کوماڈل ہیلتھ سنٹربنانے کے لیے کوشاں ہے ۔ مخیرشخصیات کاتعاون مثالی ہے ۔ سنٹرانچارج ڈاکٹراحمدشجاع، ڈاکٹرشازیہ نویدسمیت جملہ سٹاف اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دے رہاہے۔چودھری محمدوارث نے سنٹرمیں دستیاب سہولیات پراظہاراطمینان کرتے ہوئے کہاکہ سنٹرمیں مزیدبہتری کی ضرورت ہے ۔ رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری کومثالی ہیلتھ سنٹربنانے کے لیے ہم سب کواپنااپناکرداراداکرناہوگا۔رورل ہیلتھ سنٹرچکسواری میں اکثریت غریب مریضوں ہے ۔امیرلوگ توعلاج معالجہ کے لیے اسلام آبادمیرپورچلے جاتے ہیں۔آرایچ سی چکسواری کی بہتری کے لیے ہیلتھ کمیٹی چکسواری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ صاحب ثروث مخیرشخصیات ہیلتھ کمیٹی چکسواری سے تعاون کریں ۔مجھے خوشی ہوئی کہ مخیرشخصیات نے آرایچ سی چکسواری کے لیے الٹرساؤنڈمشین ، ایکسرے مشین ،ڈینٹل یونٹ ،آکسیجن کانسٹریٹ مشین ، جنریٹراوردیگرمشینری مہیاکی ۔ آرایچ سی چکسواری میں جوسہولیات موجودہیں وہ ضلع میرپورکے تمام رورل ہیلتھ سنٹرزسے بہترہیں۔ حاجی اورنگزیب نے چودھری محمدوارث کاشکریہ اداکیااس موقع پرحاجی محمدفیاض ،چودھری یاسر،عادل بلال ،شعیب آصف اوردیگربھی موجودتھے

Chakswari; Ch Mohammad Waris of UK, who visited rural health centre Chakswari, kindly donated two lakh rps, the staff at the health centre thanked Ch Waris for his support.

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button